نکوبار جزائر میں 5.5 شدت کا زلزلہ
کولکتہ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈومان نکوبار جزائر میں آج شام اوسط درجہ کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اِس زلزلے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ زلزلہ شام 7 بجکر 8 منٹ کو محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.5 تھی اور یہ سمندر کی سطح سے 10 کیلو میٹر گہرا تھا۔ حکام نے نکوبار جزائر کے