سیاست سے سبکدوشی کی تردید : چدمبرم

سیواگنگا۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے سیاست سے سبکدوشی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ کانگریس پارٹی کو مستحکم اور طاقتور بنایا جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ بعض صحافتی گوشوں میں یہ اطلاعات شائع ہوئی کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہورہے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے ، وہ صرف نوجوانوں

پولیس کی ویڈیو گرافی پر راج ببر برہم

غازی آباد۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس اُمیدوار راج ببر غازی آباد کے وجئے نگر علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران پولیس کی ویڈیو گرافی پر بے قابو ہوگئے اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وہ اس علاقہ میں ایک مکان میں جمع عوام سے خطاب کررہے تھے اور انھوں نے دیکھا کہ پولیس اُن کی ویڈیو گرافی کررہی ہے وہ خود پر کنٹرول کھوبیٹھے اور برہمی کے عال

اسکول سے غیر حاضری پر باپ نے بیٹے کو مارڈالا صدمہ سے دادی کا انتقال

تھانے ۔ /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکول سے غیر حاضری پر 36 سالہ ایک شخص نے اپنے 10 سالہ فرزند کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ پر صدمہ سے دادی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عزیز مجید خان نے ضلع تھانے میں واقع امبرناتھ ٹاؤن شپ میں کل رات اپنے فرزند کو اسکول نہ جانے پر زدوکوب کیا ۔ جس کے بعد لڑکا فوت ہوگیا۔ دادی خاتون بی خان نے اپنے پوترے کی

امکانی دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے سرکردہ دہشت گرد ضیاء الرحمن عرف وقاص کو جو پاکستانی شہری اور کئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب ہے‘ تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ راجستھان میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے دوران ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ اسپیشل کمشنر

ماؤ سٹ متاثرہ حلقوں کیلئے 48 ہزار سکیورٹی جوان

پٹنہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 48,000 سکیورٹی پرسونل بہار کے ماؤسٹ متاثرہ علاقوں میں 10 اپریل کو چھ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے دوران حیران کن حکمت عملی اختیار کریں گے تاکہ ماؤنوازوں کے کسی بھی تخریب کاری منصوبہ کو ناکام بنایا جاسکے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنس) امیت کمار نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ فی کس 108 لڑ

خاتون کی تین بیٹیوں کیساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ

مظفرنگر ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی تین کمسن بیٹیوں کے ساتھ ضلع سہارنپور میں ٹاپری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کرلی، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ 35 سالہ عورت نے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ اُجین اکسپریس کے آگے چھلانگ لگا دی۔ جہاں ماں اور اس کی دو بیٹوں نے برسرموق

انڈومان نکوبار جزائر میں 6.5 شدت کا زلزلہ

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈومان نکوبار جزائر میں آج 6.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ لیکن اِس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکومت نے سونامی الرٹ کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اِس زلزلے سے ہندوستان کے اہم مقامات پر کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ حکومت نے اِس زلزلہ کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کا امکان مسترد کردیا۔

’’ گائیڈ ‘‘ کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کرسکتا: سنیل آنند

ممبئی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سدابہار ہیرو آنجہانی دیو آنند کے بیٹے سنیل آنند نے کہا کہ آج بھی انہیں ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ پاپا اس دنیا میں نہیں۔ وہ اپنی بہن دیوینا کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دیو آنند کی آخری کی کچھ فلمیں واقعتاً باکس آفس پر فلاپ ہوئیں تو انہوں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے

کشتی اُلٹنے سے دس خواتین ہلاک

جے پور۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹونک ڈسٹرکٹ کے بلاسپور ڈیم میں دس خواتین اسوقت غرقاب ہوگئیں جب وہ کشتی جس میں وہ سوار تھیں، اچانک اُلٹ گئی۔ پولیس نے بتایاکہ حادثہ کے وقت کشتی میں 16خواتین سوار تھیں جو مزدور پیشہ تھیں۔ انہیں زرعی کام کے لئے ایک مقام سے دوسرے مقام لے جایا جارہا تھا کہ حادثہ رونما ہوا۔ دریں اثناء مختلف عمر کی دس خواتین

اطالوی ملاحوں کو ہرگز رہا نہ کیا جائے: چنڈی

تھرواننتا پورم۔/21مارچ، (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ کیرالا اومین چنڈی نے مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ ہندوستانی مچھیروں کا قتل کرنے والے اطالوی ملاحوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے مداخلت کرنے کے باوجود بھی رہا نہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اپیل کی کہ وہ اطالوی حکومت کے دباؤ میں ہرگز نہ آئیں۔یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ اقوام

رہزنی کرنے والا کانسٹبل گرفتار

سیلم۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پولیس کانسٹبل جس نے خود کو الیکشن فلائنگ اسکواڈ کا رکن ظاہر کیا تھا، کو قریبی علاقہ واڑاپاڑی میں رہزنی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کانسٹبل چینائی سٹی پولیس سے وابستہ تھا اور اس نے دو ماہ قبل ڈیوٹی ترک کردی تھی۔ دو روز قبل راستے میں اس نے تین تاجرین کو جو اپنی موٹر سیکل پر

دہلی فیسٹول میں عالمی شعراء کی شرکت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے عالمی امن اور اتحاد کے لئے شاعری کے ایک فیسٹول میں 21ممالک بشمول ہندوستان سے 50شعراء شرکت کریں گے۔ دریں اثناء صدر ساہتیہ اکیڈیمی وشواناتھ پرساد تیواری نے کہا کہ جو بھی شعراء اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ وہ جذبہ آزادی اور ایسے آمرانہ ممالک کی جانب نشاندہی بھی کریں گے جنہوں نے دوسر

گاندھی جی قتل کے بعد سنگھ پریوار ورکرس نے مٹھائی تقسیم کی تھی : سلمان خورشید

فرخ آباد 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس پر مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کے راہول گاندھی کے الزام کے بعد مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج ایک قدم آگے بڑھ کر الزام عائد کیاکہ گاندھی جی کے قتل کے بعد آر ایس ایس والینٹرس نے اپنے گھروں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھی۔ آر ایس ایس ورکرس نے ہی گاندھی جی کا قتل کیا اور اِس کے بعد خوشی کا اظہار کرت

ٹیلی فون آپریٹر کی اجتماعی عصمت ریزی کے 4 مجرموں کو عمر قید

ممبئی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیلی فون آپریٹر کی ویران شکتی ملز کے احاطہ میں اجتماعی عصمت ریزی کے تقریباً 8 ماہ بعد سیشن کی عدالت نے 4 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 4 مجرموں کو سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہاکہ اجتماعی عصمت ریزی کا اُن کا جرم سنگین اور بے رحمانہ ہے۔ پرنسپال سیشن جج شالینی پھنسالکر جوشی نے کہاکہ یہ جرم متاثرہ کی بلکہ معاش

کسانوں کو قرض سے نجات دلانا ضروری : مودی

وردھا ( مہاراشٹرا ) 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی اے حکومت پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرنے ایک منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسانوں کو سودی قرضوں سے نجات دلائیں ۔ زرعی برآمدات کو بہتر بنائیں اور دریاوں کو باہم مربوط کریں۔ ان

بی جے پی یوتھ لیڈر کا قتل

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے یوتھ ونگ لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد الہ آباد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ لیڈر ویمل پانڈے کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ جیسے ہی ان کے قتل کی خبرعام ہوئی، برہم پارٹی ورکرس، حامی اور ارکان خاندان کی بڑی تعداد نے ڈائگناسٹک سنٹر میں توڑپھ

نامور صحافی و ادیب خشونت سنگھ کا انتقال‘ صدر و وزیر اعظم کا خراج

نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نامور صحافی و ادیب خشونت سنگھ کا 99 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آنجہانی سنگھ طویل عرصہ سے علیل تھے اور عوامی زندگی سے دور ہوگئے تھے۔ ان کے صحافی بیٹے راہول سنگھ نے بتایا کہ ان کی موت انتہائی پرسکون طور پر واقع ہوئی۔ خشونت سنگھ سوجان سنگھ پارک میں رہا کرتے تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ را

ہندوستانی آبی حدود میں چین کو داخلے کی اجازت سے انکار

نئی دہلی۔ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کی تلاش کیلئے آبی حدودمیں چار جنگی جہاز بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے چین کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ چین نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ ہے کہ طیارہ کا ملبہ انڈومان سمندری علاقہ میں ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے تلاش کیلئے چار جنگی جہاز کو اجازت دینے کی کل درخواست کی تھی۔ ذرائع نے ب

کانگریس انتخابی منشور کی اجرائی ملتوی

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی میں ایک ہفتہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔ پہلے طئے شدہ پروگرام کے مطابق مجوزہ لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی منشور صدر کانگریس سونیا گاندھی کل جاری کرنے والی تھیں لیکن سمجھا جاتا ہے کہ ملک کی ترقی کے سلسلے میں مختلف زاویوں سے دستاویزات حاصل کرنے کا عمل ہنوز جاری ہے