بیربھوم اجتماعی عصمت ریزی متاثرہ کو 5 لاکھ روپئے ادائیگی کا حکم

نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت مغربی بنگال کو حکم دیا کہ وہ بیربھوم کی اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ 20 سالہ لڑکی کو پہلے ہی منظور شدہ 50 ہزار روپئے کے علاوہ مزید 5 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرے

سری لنکا کیخلاف قرارداد کی ہندوستان کو تائید کرنی چاہئے تھی

چینائی ؍ نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف امریکہ کی زیرسرپرستی قرارداد پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے رائے دہی سے غیر حاضر رہنے کے حکومت ہند کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہاکہ حکومت ہند کو اِس کی تائید کرنی چاہئے تھی۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ا

کوئلہ اسکام میں سی بی آئی کے پاس دو تازہ مقدمات درج

نئی دہلی۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج سنٹرل کالریز کمپنی لمیٹیڈ اور پرکاش انڈسٹریز کے خلاف 2006-09 کے درمیان کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں دو تازہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے ہیں۔ یہ کیس درج کرنے کے فوری بعد سی بی آئی نے مختلف مقامات پر تلاشی انجام دی جن میں ایف آئی آر میں درج ان کمپنیوں کے مقامات شامل

خفیہ بینک کھاتوں پر سوئٹزرلینڈ کا موادکی فراہمی سے انکار

نئی دہلی۔27 مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے خلاف اُس کی بینکوں میں ہندوستانیوں کی پوشیدہ رقومات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے وزیر فینانس پی چدمبرم نے اس یوروپی قوم کو انتباہ دیا ہے کہ اُسے ہمہ رخی فورموں جیسے G20 میں گھسیٹا جائے گا کہ اُس نے بار بار درخواستوں کے باوجود بے عملی کا رویہ اپنا

پارلیمنٹ دھماکے کی جھوٹی کال کرنے والا بری

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا شخص جس نے 12 سال قبل پولیس کنٹرول روم کو فون کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو دھماکے سے اُڑادیا جائے گا اور وہ کال جھوٹی ثابت ہوئی تھی، دہلی کی عدالت نے اُسے اس بنیاد پر بری کردیا کہ سنگین معاملہ پر تحقیقات میں کوتاہی کی گئی ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے دریا گنج کے ساکن امیت کمار کوشک کا

سری لنکائی بحریہ کے حملہ میں 50 مچھیرے زخمی

رامیشورم 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی بحریہ کے حملہ میں رامیشورم سے تعلق رکھنے والے 50 مچھیرے زخمی ہوگئے۔ کچا تھیوو جزیرہ کے قریب سری لنکا کی بحریہ نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور اُس کے بعد حیرت انگیز طور پر ہندوستانی مچھیروں پر سنگباری شروع کردی۔ اُنھوں نے اس دوران شیشے کی بوتلوں کا بھی استعمال کیا اور مچھیروں کی 30 کشتیوں کو نقصان

یو پی میں دو مشتبہ پاکستانی فدائین دہشت گرد گرفتار

گورکھپور ۔27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ نے گورکھپور میں ایک ریلوے اسٹیشن سے دو مشتبہ فدائین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا پاکستان سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ اے ٹی ایس کے ذرائع نے کہا کہ دونوں دہشت گردوں کی اویس اور مرتضی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور کل شام انہیں ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا گ

مظفر نگر فساد ات کے 800 ملزمین وارنٹس کے باوجود ہنوز لاپتہ

مظفر نگر۔ 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ سال مظفر نگر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے زائد از 800 ملزمین ہنوز مفرور ہیں حالانکہ عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس بھی جاری کردئے ہیں۔ ایس آئی ٹی اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج جھا نے بتایا کہ ان مقدمات میں 390 افراد کو گرفتار کیا گیا 75 نے عدالت میں خود کو پیش کردیا جبکہ مزید 804 افراد لاپت

گرانی الاؤنس 90 سے بڑھاکر 100 فیصد کردیا گیا

نئی دہلی۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج گرانی الاؤنس کو 90% سے بڑھاکر 100% کرنے کے فیصلہ پر اعلامیہ جاری کردیا جس سے تقریباً 50 لاکھ مرکزی ملازمین اور 30 لاکھ وظیفہ یابان کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی کابینہ نے 28 فروری کو ڈی اے کی اضافی قسط اور وظیفہ یابان کو گرانی راحت یکم جنوری 2014ء سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ مرکزی سرکاری ملازمین اور

بہار میں مودی ریالی سے قبل ماؤسٹوں کا موبائیل ٹاؤرس پر دھماکہ

گیا۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماؤ نوازوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی آج دو انتخابی ریالیوں سے قبل ضلع گیا کے دو علاقوں میں دو موبائیل ٹاورس کے پاس طاقتور بم دھماکے کئے ہیں۔ ایس پی نشانت تیواری نے کہا کہ تقریباً 100 ماؤسٹ ان علاقوں میں کل رات دیر گئے جمع ہوئے اور پرائیویٹ کمپنی کے ٹاورس کو دھماکہ سے اُڑادیا ۔ انتہا

تحسین اختر پولیس تحویل میں

نئی دہلی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین سربراہ تحسین اختر عرف مونو کو دہلی کی عدالت نے 2 اپریل تک پولیس تحویل میں دیدیا۔ وہ ملک میں کئی دہشت گرد حملوں کا مبینہ طور پر منصوبہ ساز ہے۔ اختر کو کل مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں ہند ۔ نیپال سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عدالت کو بت

گوپی ناتھ منڈے 38 کروڑ اثاثہ جات کے مالک

بیڑ ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امیدوار بیڑ لوک سبھا حلقہ گوپی ناتھ منڈے نے اپنے 38 کروڑ اثاثہ جات کے مالک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ گوپی ناتھ منڈے نے اپنا پرچہ نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس میں اپنے 38 کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔

سبرتا رائے کو عبوری ضمانت کیلئے 10 ہزار کروڑ ادا کرنے کا حکم

سلمان خان کے مقدمہ میں گواہان غیر حاضر

ممبئی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے 2002 ء میں ٹکر اور فرار‘‘ کیس میں آج عدالت میں سماعت نہیں ہوسکی کیونکہ گواہان عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق پہلے تین گواہوں کے بیانات آج استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ کئے جانے والے تھے جن میں سے ایک باندرہ میں واقع ایک لانڈری کا مالک ہے جس کے قریب فٹ پاتھ پر سو

آدھار اسکیم پر نیلکنی کی الیکشن کمیشن میں شکایت

بنگلو ر۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آدھار اسکیم پر بی جے پی کے اننت کمار کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانے پر برہم بنگلور (جنوبی ) کے کانگریسی امیدوار نندن نیلکنی نے آج الیکشن کمیشن میں اننت کمار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ اننت کمار بدعنوانیوں کے حامی اور ترقی کے خلاف ہیں۔ نیلکنی جو انفوسیس کے معاون بانی ہیں اور آدھار پروگرا

مظفر نگر میں عصمت ریزی کا ملزم عدالتی تحویل میں

مظفر نگر ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک قمامی عدالت نے ایک ایسے ملزم کو جو فرقہ وارانہ فسادات کے دوران عصمت ریزی میں ملوث پایا گیا تھا ، کو 7 اپریل تک عدالتی حویل میں دیدیا ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے روکی نامی ملزم کو 7 اپریل کو عدالتی تحویل میں دیئے جانے کا حکم دیا ہے ۔ روکی فرقہ وارانہ فسادات کے دوران چھ واقعات بشمول عصمت

اسى کروڑ آبادی کو متوسط طبقہ میں تبدیل کرنے کا عہد

نئی دہلی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں غیرمعمولی سخت مقابلہ کی تیاری کرتے ہوئے کانگریس نے آج اپنے انتخابی منشور میں غریب عوام کیلئے 6 نکاتی پروگرام پیش کیا ہے۔ ان میں حفظان صحت کے شعبہ تک رسائی کا حق، امکنہ اور پنشن اس کے ساتھ ساتھ 80 کروڑ آبادی کو متوسط طبقہ تک اونچا اٹھانا شامل ہے۔ کانگریس نے خصوصی یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹ