امرتسر میں منشیات کا بڑا ذخیرہ ضبط

امرتسر ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سیکوریٹی فورس نے ہند ۔ پاک سرحد کے قریب اسمگلرس کے ساتھ ہوئے ایک انکاونٹر کے بعد 13 کیلو منشیات ضبط کی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے کہا کہ منشیات ملاکوٹ بارڈ آؤٹ پوسٹ کے قریب سے ضبط کی گئی اور بتایا کہ منشیات کے علاوہ ایک پستول بھی ضبط کی گئ

گلبرگ سوسائٹی فنڈ مقدمہ ، تیستا کی گرفتاری ملتوی

احمدآباد 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند اور مقتول کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے فرزند تنویر کو آج ایک بڑی راحت حاصل ہوئی جبکہ گجرات ہائیکورٹ نے اُن کی گرفتاری پر 23 اپریل تک کے لئے حکم التواء جاری کردیا۔ گلبرگ فنڈ غبن مقدمہ میں یہ تمام افراد گرفتاری کا سامنا کررہے ہیں۔ ریاستی حک

مالیگاؤں دھماکہ کیس : سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے 2008 ء مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے صحت کی بنیادوں پر داخل کردہ درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ وہ اِس جرم میں بطور سازشی رول ادا کرنے کے سلسلہ میں ساڑھے پانچ سال سے جیل میں ہے۔ ڈیویژن بنچ نے مہاراشٹرا منظم جرائم قانون مکوکہ کے خلاف داخل کردہ اِن کی درخ

ہم سبرتا رائے کو سزا نہیں دے رہے ہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کی تہاڑ جیل میں محروسی برقرار رہے گی ۔ سپریم کورٹ نے انہیں اور کمپنی کے دو ڈائریکٹرس کو احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو سزا نہیں دے رہے ہیں بلکہ تحقیر عدالت کے معاملے کو علیحدہ نمٹا جائے گا۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ گروپ کی جانب سے 10 ہزار کروڑ روپئے کا کیا گیا مطالبہ ضما

مظفرنگر فسادات کے متاثرین میں ’’وشواس کارڈ‘ ‘کی تقسیم

مظفرنگر ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع حکام نے آج مظفرنگر فسادات کے ہزاروں متاثرین میں ’’وشواس کارڈس‘‘ تقسیم کئے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ وہ بلاخوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور یہ تیقن بھی دیا کہ انتخابات انتہائی منصفانہ اور شفاف طور پر منعقد ہوں گے۔ ’’وشواس کارڈس‘‘ میں ضلع حکام کے موبائیل نمبرات بھی درج ہیں ت

دو اعلیٰ سطحی انڈین مجاہدین دہلی پولیس کی تحویل میں

نئی دہلی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قانونی کشمکش کے بعد دہلی پولیس خصوصی عدالت سے انڈین مجاہدین کے اعلیٰ سطحی کارکنوں تحسین اختر اور ضیاء الرحمن عرف وقاص کو دیگر 3 ملزمین کے ساتھ 13 دن کے لئے تحویل میں لینے پر کامیاب ہوگئی۔ این آئی اے کے دعوے کو جس نے اُن سے پہلے تفتیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، مسترد کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج دیا پرکاش

دہلی میں دہشت گرد حملے کرنے انڈین مجاہدین کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ انڈین مجاہدین کارکن تحسین اختر ممنوعہ تنظیم کے دیگر ارکان کی مدد سے قومی دارالحکومت دہلی پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دہلی پولیس نے آج عدالت کو یہ بات بتائی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے مطابق تحسین اختر عرف مونو نے گرفتاری کے بعد یہ انکشاف کیا کہ وہ انڈین مجاہدین کا رکن ہے اور دہلی

مولانا عبدالقوی کی رہائی کیلئے سرگرم ٹیم پر حملہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالم دین مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ مہاراشٹرا جمعیتہ العلماء کے صدر حافظ ندیم صدیقی کی کار کو ٹرک نے ٹکر دے دی، جس کے نتیجہ میں حافظ ندیم صدیقی اور دیگر زخمی ہوگئے۔ مولانا عبدالقوی کی رہائی کیلئے قانونی راہ تلاش کرنے کے مقصد سے مہاراشٹرا، آندھرا

نفرت انگیز تقریر : عمران مسعود کو ضمانت منظور

سہارنپور ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لوک سبھا امیدوار عمران مسعود کی آج ضمانت منظور کرلی گئی۔ انہیں نفرت انگیز تقریر کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وکیل دفاع نے یہ استدلال پیش کیا کہ عمران مسعود پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کیلئے مختلف دفعات کے تحت جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ غلط ہے۔

زہریلے بیج کھاکر بچے اور خواتین بیمار

کوٹہ ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم و بیش 90 افراد نے بادام کے دھوکے میں زہریلے بیج کھالئے جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں جس کے بعد ان کی حالت خراب ہونے کی اطلاع ہے ۔ دریں اثناء پرنسپل میڈیکل کالج ، کوٹہ مسٹر آر کے آسیری نے کہا کہ 63 بچے اور 25 خواتین کو گزشتہ شب پیٹ میں شدید درد کے باعث ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ تمام لوگ قئے بھی کر رہے تھے ۔

بیسٹ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ممبئی ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ(BEST) کے ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس سے مسافرین کو مشکلات کا بدستور سامنا کرنا پڑا۔ کل چونکہ ہڑتال اچانک کردی گئی تھی اس لئے مسافرین حیرت زدہ تھے لیکن آج بیشتر مسافرین پہلے سے ہی تیار تھے اور انہوں نے سیدھے لوکل ٹرین اسٹی

ترون تیج پال کو آج علیل والدہ سے ملاقات کی اجازت

پنجی ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت تہلکہ کے بانی و ایڈیٹر ترون تیج پال جو ان کے ساتھ کام کرنے والی خاتون صحافی کی عصمت ریزی کے ملزم ہیں، نے ترون کو ان کی علیل والدہ سے کل ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے ۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج وجئے پول نے تیج پال کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو مشروط طور پر منظور کیا جس کی تکمیل انہیں بہرحال کرنی

بہار کے آئی اے ایس افسران کو اثاثہ جات ظاہر کرنے حکومت کا انتباہ

پٹنہ ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں 210 آئی اے ایس افسران کے منجملہ 94 افسران ایسے ہیں جنہوں نے اپنے اثاثہ جات کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق آئی اے ایس افسران نے حکومت بہار کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے باوجود اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں جن کا تناسب 45 فیصد ہے

پٹنہ ایرپورٹ پر گجرات فسادات کے قابل اعتراض پوسٹرس

پٹنہ ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے پٹنہ ایرپورٹ کے باہر گجرات فسادات کے باہر قابل اعتراض پوسٹرس کو آج ہٹادیا اور اس معاملہ میں ایک ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر آر لکشمنن نے بتایا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے کیونکہ پوسٹرس میں قابل اعتراض مواد تھا، اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ لاحق تھا۔ پٹنہ

ہندوستان کو این ڈی ایم اے موقف عطا کرنے سے ہند۔ پاک تجارت میں اضافہ ممکن

نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو بلاامتیاز بازار تک رسائی کا موقف عطا کرنے سے ہند ۔ پاک تجارت میں اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں اور برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہندوستانی برآمدات تنظیموں کے وفاق ایف آئی ای او کے صدر رفیق احمد نے کہاکہ دونوں ممالک کو زمینی راستے سے تجارت کرنے کے مزید کئی مقامات کا تع