انکاؤنٹر میں پانچ ہلاک

سرینگر۔/8اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں کل شب سیکوریٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں تین سیکوریٹی اہلکار بشمول دو مشتبہ بیرونی عسکریت پسند اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگئے جبکہ چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ انکاؤنٹر موضع ذن رشی میں ہوا جو ی

ممبئی کے ڈبے والوں کی عالمی صحت تنظیم کے ساتھ انوکھی مہم

ممبئی۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عروس البلاد ممبئی کے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں لنچ باکس پہنچانے والے مشہور و معروف ’’ ڈبے والوں ‘‘ کی تنظیم اب عالمی صحت تنظیم(WHO) کے ساتھ ملیریا اور ڈینگو جیسی بیماری کے پھیلنے سے متعلق بیداری مہم چلانے شراکت داری کی ہے۔ نوتن ممبئی ٹفن باکس سپلائرس چیاریٹی ٹرسٹ کے سابق صدر رگھوناتھ ہیگڑے نے کہا

راجستھان کے صحرائے پوکھرن میں فوج کی جانب سے برہموس مزائیل کی آزمائشی پرواز

جیسلمیر 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فوج نے سوپر سانک برہموس کروز مزائیل کی چندھن میدان سے جو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں پوکھرن کے قریب واقع فائرنگ رینج ہے کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ 290 کیلو میٹر فاصلے تک برہموس کی یہ پرواز 2.8 ماچ کی رفتار سے تھی ۔ یہ مزائیل 300 کیلو گرام وزن تک روایتی وار ہیڈ منتقل کرنے کے قابل ہے۔ اس مزائیل کی آزمائشی پروا

ووٹنگ مشینوں کا ’بیجا‘ استعمال ، کانگریس کی شکایت

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہو کر پول پیانل کے بعض ریاستوں میں رائے دہی کے اوقات میں توسیع کرنے کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا اور آسام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) کی جانچ کیلئے واضح ہدایات جاری کرنے پر زور دیا۔ پارٹی نے ای سی سے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ووٹنگ مشین

بی جے پی، کانگریس دونوں کا بائیکاٹ کرنے بعض رہنماؤں کی اپیل

لکھنو ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ مولانا کلب جواد اور نائب شاہی امام یحییٰ بخاری (برادر شاہی امام جامع مسجد دہلی سید احمد بخاری) نے آج مسلمانوں سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سکیولر امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مجلس علماء ہند کے بیانر تلے جوائنٹ پریس کانفرنس

وی کے ملہوترہ کو انتشار انگیز بیان پر مسلم مجلس مشاورت کی نوٹس

علیگڑھ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائد وی کے ملہوترہ کو کُل ہند مسلم مجلس مشاورت نے مبینہ طور پر اپنے متنازعہ بیان کے ذریعہ کہ جامعہ نگر اور باٹلا ہاؤز دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں‘ ’’سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچانے ‘‘ کی بناء پر قانونی نوٹس جاری کردی ۔تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات سے فرقہ ورانہ جذبات بھڑک سکتے

ایشیاء کی بااثر شخصیتوں میں سونیا، مودی اور راہول شامل

لندن ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی ‘ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں میں شامل ہیں ۔ صدر چین ژی جنپنگ ان میں سرفہرست ہیں ۔ ایشین ایوارڈس لمیٹیڈ 2014 ء نے ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں پر مشتمل فہرست تیار کی ہے جن میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چین کے ژی جنپ

فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے ایس پی کا مطالبہ

نئی دہلی4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی قائد نریش اگروال نے آج مرکز سے مطالبہ کیاکہ بابری مسجد کی شہادت کی خاطی طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کوبرا پوسٹ کے مبینہ اسٹنگ آپریشن کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اگروال نے کہاکہ یہ حقیقت ہر ایک پر ظاہر ہے کہ بی جے پی اور اس کی حلیف آر ایس ایس، وی ایچ پی اور

عرس کے موقع پر مقدس کار شعلہ پوش

ناگاپٹنم ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ناگور درگاہ میں ایک مقدس کار پراسرار طور پر لگی آگ میں جزوی طور پر خاکستر ہوگئی۔ ناگاپٹنم ٹاؤن اسٹیشن انسپکٹر منی مارن نے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ مذکورہ مقدس کار جو ایک شیڈ میں پارک کی گئی تھی اس کار کی پینٹنگ کرنے والے شخص نے صبح 4 بجے دیکھا کہ کار شعلہ پوش ہوگئی ہے۔ لہٰذا اس واقعہ