مظفر نگر فسادات میں ملوث مفرور ملزمین کی تلاش کا حکم

مظفر نگر 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مظفر نگر فسادات کیس میں مناسب تحقیقات کروانے کی ہدایت دی ہے اس پر ایک اعلی پولیس عہدیدار نے اپنی پولیس فورس کو حکم دیا ہے کہ وہ مظفر نگر اور شاملی میں فسادات میں ملوث مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے اپنی کوشش تیزکردیں ۔ پولیس عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سہارنپور رگھویر لا

بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کیساتھ حکومت کا رویہ ہمدردانہ، مودی

بارمیر ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پناہ گزینوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش سے آنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ غیرمعمولی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سے آنے والے افراد پر توجہ نہیں دی جاتی۔ مودی نے پاکستان کے پناہ گزینوں کیلئے شہریت کے حق کی پرزور حمایت کی۔ مودی نے یہاں

نکسلائٹس حملہ دہشت گرد حرکت : حکومت

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس حملہ اور انتخابی و سیکوریٹی عملہ کی ہلاکت کو ’ دہشت گرد حرکت ‘ اور جمہوری عمل متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پی آئی ( ماوسٹ ) نے غریب اساتذہ اور دیگر عام شہریوں کو ہلاک کیا جو ہندوستان کے جمہوری عمل کا حصہ تھے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ

گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘‘ اور ’’تیرے بناء زندگی سے‘‘ جیسے یادگار نغموں کے تخلیق کار اور آندھی و موسم جیسی معروف و مقبول فلموں کے ہدایت کار گلزار آج باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کرلئے گئے۔ ہندوستان میں فلمی شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دیا جانے والا یہ اعلان ترین ایوارڈ ہے۔

انڈین مجاہدین کے مقدمہ سے دور رہنے این آئی اے کو کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے تشکیل شدہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) آج اس وقت چراغ پا ہوگئی جب مرکزی وزارت داخلہ نے اس کو دہلی ہائیکورٹ میں انڈین مجاہدین کے کارندوں کی درخواست ضمانت سے متعلق مقدمہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ وزارت داخلہ نے 2012ء میں گرفتار شدہ انڈین مجاہدین کے دو مبینہ کارکن

مودی کو کلین چٹ دینے کیخلاف ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت ملتوی

احمدآباد 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کے خلاف کانگریس کے مقتول رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا۔ ذکیہ جعفری نے گجرات کے 2002 ء فسادات میں چیف منسٹر نریندر مودی کے رول اور انھیں کلین چٹ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

آروشی قتل کیس پر مبنی فلم کی ریلیز پر التواء کا مطالبہ

ممبئی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر جوڑے راجیش اور نوپور تلوار جو اپنی بیٹی آروشی کے قتل کے جرم میں سزائے عمر قید کاٹ رہے ہیں، نے آج سنسر بورڈ کے اس ادعا کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’رہیسہ‘‘ (راز) کی کہانی آروشی قتل کیس سے متاثر ہوکر نہیں بنائی گئی ہے اور دونوں میں کوئی مماثلت نہیں ہے

ریزرو بٹالین کے تین اہلکار اپنے ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

گملا (جھارکھنڈ) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب انتہائی کربناک واقعہ میں انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کے تین اہلکاروں کو گملا ڈسٹرکٹ میں خود ان کے ساتھی نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ یہ اندوہناک واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا جب رائے دہی کے آغاز کیلئے صرف کچھ ہی گھنٹے باقی تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیم سین ٹوئی نے بتایا کہ ا

ضمانت پر رہائی کیلئے تیج پال سپریم کورٹ سے رجوع

پاناجی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ رسالہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال جن پر اپنی ایک جونیر خاتون صحافی کی عصمت ریزی کا الزام ہے، جو مبینہ طور پر گوا میں کی گئی تھی، سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت کے ساتھ رجوع ہوگئے۔ درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں کل داخل کی گئی۔ آج ان کے وکیل سندیپ کپور نے پی ٹی آئی سے کہا کہ بامبے ہائیکورٹ کی گوا بنچ نے

قومی پرچم کا بیجا استعمال ،عام آدمی پارٹی کے خلاف درخواست مسترد

ممبئی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈر اروند کجریوال کے خلاف مبینہ طور پر قومی پرچم اور نشان کو سیاسی مفادات کیلئے بیجا استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ چیف جسٹس موہت شاہ اور جسٹس ایم ایس سنکلیچا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے رام سمودرے کی درخواست کو اس وقت مسترد کردیا جب عام آدمی پارٹی نے اپنے

گولڈن میان بھپی لہری کی بیوی کے پاس سب سے زیادہ سونا

کولکتہ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ٹکٹ پر مغربی بنگال کے لوک سبھا حلقہ سیرم پورہ سے انتخاب لڑنے والے موسیقار بھپی لہری نے جنہیں گولڈن میان بھی کہا تھا ہے الیکشن کمیشن میں داخل کردہ اپنے حلفامہ میں اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق ان کی بیوی کے پاس ان سے زیادہ سونا ہے ۔ ہمیشہ سونے کے زیورات پہننے والے بھپی لہری کی بیوی سب سے

سوشیل میڈیا نے اردو زبان کو عوام سے قریب تر کردیا

نئی دہلی ۔9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج اردو زبان کے متعدد مشہور و معروف شعراء اور ادباء کا یہ استدلال ہے کہ فیس بک ، ٹوئیٹر اور دیگر سوشیل میڈیا ویب سائٹس کی وجہ سے اردو جیسی شیریں زبان عوام سے قریب تر ہوئی ہے ۔ پاکستان کے شہر کراچی میں رہنے والی ترقی پسند ادیبہ و شاعرہ فہمیدہ ریاض نے کہا کہ سوشیل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعہ شاعر کو اپنی ت

تبدیلی مذہب کے باوجود بی سی فوائد برقرار

چینائی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج ایک اہم رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہندو پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص اگر اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کرلے تو اسے بی سی موقف پر حاصل ہونے والے فوائد برقرار رہیں گے۔ عدالت نے حکام کو یہ ہدایت دی کہ اسلام قبول کرنے والے ایسے افراد کو بی سی کمیونٹی سرٹیفکیٹ جاری کریں۔

پریش راول گجرات میں سب سے زیادہ دولتمند امیدوار

احمدآباد 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کے مشہور اداکار اور مشرقی احمدآباد سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار پریش راول کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات کا مقابلہ کرنے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ دولتمند امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ان کی دولت 79.40 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اِن کے بعد ان کی پارٹی کے رفیق سی آر پاٹل کا نمبر ہے۔ پریش راول نے ا

ہندوستان کیلئے کارگل جنگ مسلمانوں نے جیتی : اعظم خان

نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے ایک اور سیاسی طوفان برپا کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے کارگل جنگ خالص مسلم سپاہیوں کے باعث جیتی، ہندو سپاہیوں نے کچھ نہیں کیا۔ مسلم سپاہیوں نے ہندوستان کیلئے کارگل چوٹیوں پر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔ اِس بیان کے ردعمل میں سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہاکہ یہ جن