مودی بھی ہٹلر ، مسولینی کی طرح ڈکٹیٹر

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا موازنہ ڈکٹیٹرس ہٹلر، مسولینی ، عدی امین اور ضیاء الحق سے کیا۔ پارٹی ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ یہ تمام ڈکٹیٹرس مقبولیت کے ساتھ منتخب ہوئے ، لیکن ان کے انتخاب کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بری الذمہ

رقم کی بات نہ کرو ،کیا تم بیوقوف ہو؟ رام دیو کا بیان کیمرے میں قید

الوار۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو بابا رام دیو آج پھر تنازعہ میں گھر گئے اور انہیں ٹی وی کیمرے پر بی جے پی امیدوار مہنت چند ناتھ کو یہ سمجھاتے ہوئے قید کرلیا گیا کہ جب مائیک آن ہو ، وہ رقم کی بات نہ کریں۔ پریس کانفرنس شروع ہونے سے عین قبل چند ناتھ نے رام دیو سے کہا کہ انہیں رقمی مشکلات کا سامنا ہے جس پر یوگا گرو نے انہیں خبردار کیا

ممتا بنرجی آتش زدگی حادثہ میں بال بال بچ گئیں

مالدہ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ہوٹل کے ایک کمرہ میں جہاں وہ قیام کئے ہوئے تھیں، اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 6 بجکر 40 منٹ پر کمرہ کے اے سی میں آگ لگ گئی اور ممتا بنرجی اس وقت بیت الخلاء میں تھیں۔ دھویں کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے مدد کیلئے اپنے ساتھ

سہارا گروپ کی نئی تجویز

نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارا گروپ نے آج سپریم کورٹ میں نئی تجویز پیش کی اور کہا کہ وہ اندرون چار دن 2,500 کروڑ روپئے اور دو ماہ میں مزید اتنی ہی رقم جمع کروانے تیار ہیں تاکہ گروپ سربراہ اور دو ڈائرکٹرس کو رہا کیا جاسکے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ سہارا سربراہ کو 10 ہزار کروڑ جمع کروانے پر ضمانت دی جائیگی ۔

انوراگ کشیپ کی ڈائریکشن میں اداکاری کا مزہ آیا : کرن جوہر

ممبئی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز کرن جوہر جو پہلی بار ’’بامبے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں ایک طویل کردار کرتے نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ انوراگ کیشپ کی ڈائریکشن میں انہیں اداکاری کرنے میں بڑا مزہ آیا۔ فلم کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے زیادہ مناظر رنبیرکپور کے ساتھ ہیں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرے پسن

بہار میں پانچ مشتبہ نکسلائیٹس گرفتار

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسیس نے مشرقی چمپارن ضلع سے پانچ مشتبہ نکسلائیٹ کیڈرس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ جات بھی ضبط کرلئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی قیادت میں افواج کی ایک مشترکہ جمعیت نے برڈیشن پور۔ راجے پور نکسلائیٹس کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران مشتبہ ماؤسٹوں کو گرفتار کرلیا جن کی شن

رابن دھون، بحریہ کے نئے سربراہ

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایڈمرل رابن کے دھون نے آج بحریہ کے سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ یہ عہدہ ایڈمرل ڈی کے جوشی کے استعفیٰ کے بعد گذشتہ دو ماہ سے مخلوعہ تھا۔ آبدوز کشتی اور بحریہ میں دیگر حادثوں کے بعد جوشی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 59 سالہ دھون قبل ازیں بحریہ کے نائب سربراہ تھے۔ ایڈمرل جوشی کے مستعف

دہلی اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ نہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور تازہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ۔ تاہم آر ایم لودھا کی قیادت والی ایک بنچ نے واضح کیا کہ صدر جمہوریہ کو چاہئے کہ و ہ حقائق اور حالات کی مطابقت میں فیصلہ کریں۔ بنچ نے کہا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ صدر جمہور

ایک خاندان کے نام پر 650 اسکیمات

پٹنہ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات 2014ء کیلئے اپنی مہم کا رخ کانگریس پر کرتے ہوئے بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے اپنی اسکیمات کا فائدہ ایک خاندان کے نام پر کیا ہے۔ جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے نام سے کانگریس نے 650 اسکیمات شروع کی ہیں۔ نریندر مودی کی جانب سے شخصیات پر مبنی سیاست کرنے کی تنقید کا سام

پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے کمی

نئی دہلی ۔15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 70 پیسے فی لیڈر کمی کی گئی جس میں مقامی ٹیکسس شامل نہیں ہیں۔ رواں مہینہ کے دوران یہ دوسری کمی ہے، جو ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں اضافہ کے سبب تیل کی درآمدات ارزاں ہونے کے نتیجہ میں کی جاسکی ہے۔ اس کمی پر آج نصف شب سے عمل کیا جائے گا جس میں مقامی سیلز یا ویاٹ شامل نہیں ہے جس کو شا