پولیس لاٹھی چارج میں 20 افراد زخمی

دھوبری 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھراؤ کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔ آج آسام بند منایا جارہا تھا اس لئے عوام ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے اور اس کا گھیراو کیا ۔ پولیس نے مبینہ طور پر دکانیں اور بازار کھلوانے کی کوشش کی تھی جس کے خلاف بطور احتجاج گھیراو کیا

مظفر نگر فسادات :اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں چارج شیٹ پیش

مظفر نگر ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمے میں پہلی چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ اس میں ویدپال نامی شخص کو ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ فسادات میں اجتماعی عصمت ریزی کے 6 مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

ترون تیج پال اپنے کیس کے مصارف معلوم کرنے کے خواہاں

پاناجی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال نے جن پر گزشتہ سال گوا میں اپنی ساتھی خاتون صحافی کی عصمت ریزی کرنے کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے، حق معلومات قانون کے تحت اِس کیس میں تحقیقات کے عمل اور استغاثہ کی کارروائیوں پر آنے والے مصارف معلوم کرنے کی درخواست داخل کی ہے۔ تیج پال نے اِس سلسلہ میں درخواست کے علاوہ گوا

مظفرنگر فسادات : تین ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرنگر ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے مظفرنگر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران دو بھائیوں کو قتل کرنے کی پاداش میں گرفتار کئے گے تین افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے سہدیو، اجیت سنگھ اور امردیپ نامی ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی جنہوں نے شاہد اور نواب نامی دو مسلمان بھائیوں کو گذشتہ

ریاگنگ میں ملوث تین طلباء کے خلاف ایف آئی آر

نوئیڈا ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا کالج کے تین طلباء کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ ان کے جونیر نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ریاگنگ کے دوران تینوں طلباء نے اس کی پٹائی بھی کی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالب علم فرسٹ ایئر میں زیرتعلیم تھا۔ ماس کمیونکیشن انسٹیٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند طالب علم کو با

آر ٹی آئی کارکن کا قتل

ہاپوڑ (یوپی) ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 70 سالہ آر ٹی آئی کارکن کو ان کے مکان کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات اسپیشل ٹاسک فورس کے حوالے کردی اور مہلوک کے دیگر ارکان خاندان کیلئے سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگت تیاگی جس نے اب تک آر ٹی آئی کی ایک دو نہیں بلکہ 14000 د

کوئلہ کے ناقص معیار پر کمپنیوں کو عدالت کی نوٹس

ناگپور ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے کوئلہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ مہاراشٹرا پاور جنریشن کمپنی لمیٹیڈ (Maha Genco) کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا مناسب جواب دے جہاں یہ کہا گیا ہیکہ کوئلہ کی کم مقدار سربراہ کی جارہی ہے اور جو کچھ بھی سربراہ کیا جارہا ہے وہ کوئلہ ناقص معیار کا ہے جس کی وجہ سے توانائی کی پیداوار شدید طور پر

منوہر سنگھ کی درخواست مسترد کردینے این آئی اے کا زور

ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 2006 ء مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ایک ہندو انتہا پسند گروپ کے مبینہ رکن کی جانب سے داخل کردہ درخواست ڈسچارج کو مسترد کردینے پر زور دیا۔ تحقیقات کنندگان نے قبل ازیں 9 مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا تاہم این آئی اے نے اِس کی تحقیقات کرتے ہوئے پتہ چلایا کہ یہ دھماکے ہندو انت