آسام قتل عام مقام کو واپس ہونے سے مسلم خاندانوں کا پس و پیش

نارائن گوزی (آسام)۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسام قتل عام مقام سے جان بچاکر نکلنے والے کئی مسلم خاندانوں نے اب اپنے گھروں کو واپس ہونے سے پس و پیش ظاہر کیا ہے۔ سیف الاسلام کے لئے یہ بڑی مشکل صورتِ حال ہے۔ وہ اپنے گاؤں کو جانا تو چاہتے ہیں، لیکن ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے رشتہ داروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا، ان کے رشتہ دار زخموں س

مظفرنگر فساد متاثرین کو یوپی حکومت کی جانب سے معاوضہ کی تقسیم

مظفرنگر۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت اترپردیش نے ان نو بچیوں کے ارکان خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا ہے جو فسادات سے متاثرہ مظفرنگر کے مختلف ریلیف کیمپوں میں فوت ہوئے تھے۔ اس طرح 5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کو بھی اس ضلع کے بھاوگنا موضع کی پانچ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار خواتین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ جے پی گپت

مختار انصاری ایک دن کیلئے تحویل پیرول پر رہا

آگرہ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے متنازعہ لیجسلیٹر مختار انصاری کو آج یہاں سنٹرل جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کیلئے انھیں ایک دن کی پیرول ملی ہے۔ سکیورٹی عملہ کی کثیر تعداد کے ساتھ مختار کو اُن کی اہلیہ افشاں کی جانب سے 1.27 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکہ کی تکمیل کے بعد رہا کیا گیا۔ وہ گھوسی حلقہ سے

میرٹھ میں فرقہ وارانہ جھڑپ ، 15 افراد زخمی

میرٹھ ؍ لکھنو ٔ ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو برادریوں کے ارکان میں آج یہاں تیرگارن میں ایک مسجد کے قریب پانی کی ٹانکی کی تعمیر کے بارے میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے اور کشیدگی پھیل گئی۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا کہ چار افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور جملہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نودیپ رینوا نے کہا کہ یہ و

بوڈو شدت پسندوں نے الیکشن میں بوڈو کو ووٹ نہ دینے کا انتقام مسلمانوں سے لیا

نئی دہلی۔ 9 مئی (فیکس) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ وہ ماہ رجب میں زیادہ سے زیادہ عبادت، تلاوت اور نفلی نمازوں اور روزوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ رجب کا مہینہ شروع ہوتے ہی دعا فرماتے تھے۔ اے اللہ ہمیں رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمض

ٹرین ۔ جیپ ٹکر میں 13 افراد ہلاک

مہاراج گنج (یو پی) ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوٹھیپار علاقہ سے گذرنے والی ایک ٹرین نے عدم نگرانی والے کراسنگ پر ٹھہری ہوئی ایک جیپ کو زبردست ٹکر دیدی جس میں 13 افراد بشمول 4 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3 بتائی گئی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ رات ایک بجے پیش آیا جب مہلوکین ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ جیپ میں 16 افراد

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا

سرینگر ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع جنگلات میں سیکوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاتے ہوئے وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔ سیکوریٹی فورسیس گذشتہ تین دنوں سے خفیہ ٹھکانے کی تلاش کررہی تھی۔ 5 مئی کو کپواڑہ کے ہضروڈہ جنگلات میں فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں ک

شاردا اسکام کی سی بی آئی تحقیقات خاطیوں کو سزا ہوگی: ممتا بنرجی

برہم پور /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاردا چٹ فنڈ اسکام کی سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی انکوائری کی ہدایت کے تناظر میں ممتا بنرجی نے آج جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عدالتی احکام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے یہاں ضلع مرشد آباد کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ غلطی کے مر

مخدوش علاقوں میں عوام کیلئے خصوصی فورس کا منصوبہ

گوہاٹی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج کہا کہ بی ٹی اے ڈی اضلاع کے تشدد سے متاثرہ مخدوش علاقوں میں عوام کی حفاظت کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دی جائے گی جبکہ مرکز سے سکیوریٹی فورسیس کی 34 اضافی کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ گوگوئی نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مخدوش علاقوں کی حفاظت اور وہاں کے عوام کی سلامتی کیلئے ولی

انکاؤنٹر ہلاکتیں : رہنما خطوط پر گجرات کی اپیل خارج

نئی دہلی ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج گجرات حکومت کی عرضی خارج کردی جس میں انکاؤنٹر ہلاکتوں کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے یکساں رہنمایانہ خطوط کی گزارش کی گئی تھی، اور کہا کہ اس طرح کی صلاح کسی وفاقی ڈھانچہ میں نہیں ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا اور جسٹس ایم بی لوکور اور جسٹس کورین جوزف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس نوعیت کے رہنما

کیرالا میں شدید بارش ، دوخواتین ہلاک

تھروننتھاپورم۔8مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کیرالا میں شدید بارش کی وجہ سے دو مختلف واقعات میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ بلرام پورم نامی مقام پر زمین کا تودہ کھسکنے سے ایک خاتون ہلاک اور ملاپورم میں جڑ سے اُکھڑ کر ایک درخت خاتون پرجاگرا جس سے اس کی موت وقع ہوگئی۔ شدید بارش کی وجہ سے متعدد طویل فاصلاتی ٹرینیں تاخیر کا شک

امیت شاہ کو سی بی آئی کی کلین چٹ

احمدآباد 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناکافی ثبوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سی بی آئی نے آج نریندر مودی کے قریبی بااعتماد ساتھی اور سابق وزیرداخلہ گجرات امیت شاہ کو عشرت جہاں اور دیگر 3 افراد کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں بے قصور قرار دیا۔ خصوصی سی بی آئی عدالت میں سی بی آئی کے انسپکٹر وشواس کمار مینا نے ایک حلفنامہ داخل کرتے ہوئے کہاکہ

بنگلہ دیشی غیرقانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا : مودی

کرشن نگر(مغربی بنگال) ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے اپنے سابقہ موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتابنرجی نے 2005ء میں یہی بات کہی تھی جو وہ آج کہہ رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس احساس کی پاسداری کررہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ مداخلت کاری ہندوستان

درگاہ اجمیر شریف کے احاطہ میں جھڑپ، دو زخمی

اجمیر ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ اجمیر شریف کے احاطہ میں دو خادموں کے ارکان خاندان کی تیز دھاری ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ یہ واقعہ کل عرس تقاریب کے آخری دن پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد بری طرح زخمی ہوگئے اور درگاہ شریف کے تقدس کے ساتھ ساتھ اندرونی احاطہ میں سیکوریٹی کے تعلق سے کئی سوالات ابھر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دو خاد