گجرات کے سرکردہ جہد کار مکل سنہا کا انتقال

احمدآباد 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات فسادات اور فرضی انکاؤنٹرس کے متاثرین کی مدد کیلئے مہم کی قیادت کرنے والے سرکردہ جہدکار اور قانون داں مکل سنہا کا گزشتہ روز پیر کو احمدآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ 63 سال کے تھے۔ آنجہانی سنہا نے بالخصوص 2002 ء کے گجرات فسادات اور بشمول عشرت جہاں کیس فرضی انکاؤنٹرس کے مختلف کیسیس میں متاثرین کی بے

جئے پور، لکھنؤ اور ایٹا نگر میںہلکی اور تیز بارش

لکھنؤ؍ ایٹا نگر؍جئے پور۔ /13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اُتر پردیش کے مغربی علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مشرقی علاقوں میں موسم حسب معمول خشک رہا۔ باغپت، نجیب آباد، گنور، رام پور، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، مظفر نگر، بجنور اور سہارنپور میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ دوسری طرف راجستھان سے ملنے والی خبروں

میرٹھ جھڑپ :نوجوان کی موت کے بعد کشیدگی برقرار

میرٹھ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) شہر میں آج ایک نوجوان کی موت کے بعد جس کے سر میں 10 مئی کی بین طبقاتی جھڑپ کے دوران گولی لگی تھی،موت کے بعد کشیدگی میںاضافہ ہوگیا ۔ 18 سالہ شوبھم رستوگی میڈیکل کالج ہاسپٹل میں زیر علاج تھے جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔وہ مسجد کے قریب تیرگراں علاقہ میں پانی کا ایک اسٹال قائم کررہے تھے جبکہ انہیں گولی لگی تھ

ایگزٹ پولس : مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی پیش قیاسی

نئی دہلی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے مرکز میں نئی حکومت تشکیل دینے کی پیش قیاسی کی گئی ہے کیونکہ آج رات ایگزٹ پولس نے نریندر مودی کی قیادت والے اس گروپ کو 249 اور 290 نشستوں کے درمیان عددی طاقت دی، جو 543 رکنی لوک سبھا میں نصف تعداد کے نشان سے قریب ہے۔ برسراقتدار کانگریس زیر قیادت یو پی اے کو 101 اور 148 نشستوں کے درمیان

پرندہ ٹکراجانے سے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

جئے پور ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیگو کی جئے پور جانے والی پرواز کوایک پرندہ کے ٹکراجانے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ طیارہ کولکتہ سے اڑان بھری تھی جس میں 140 مسافرین سوار تھے ۔ طیارے نے محفوظ لینڈنگ کرلی ۔ جئے پور میں مسافرین کو طیارے سے اتارا گیا اور انہیں متبادل پروازوں کے ذریعہ ان کی منزل مقصود کو روا