حدیث شریف
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے ‘ اللہ تعالیٰ اس کی دس خطائیں معاف کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کرے گا ‘‘ ۔
(ابن حبان)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے ‘ اللہ تعالیٰ اس کی دس خطائیں معاف کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کرے گا ‘‘ ۔
(ابن حبان)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو چاہے کہ مصیبتوں کے وقت اللہ تعالیٰ اُس کی دعاء قبول کرے تو وہ آرام کے دِنوں میں دعائیں زیادہ مانگا کرے‘‘۔ (ترمذی)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ قضاء کو دعاء کے سوا کوئی چیز نہیں لوٹاتی اور نیک سلوک کے سوا کوئی چیز عمر نہیں بڑھاتی ‘‘۔
(ترمذی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اللہ تعالیٰ سے نہ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوتا ہے ۔۔
( ترمذی )
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’ اپنا صدقہ واپس لینے والا اُس کتے کی طرح ہے جو قئے کرکے چاٹ لے ‘‘ ۔ (مسلم)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہر بھلائی صدقہ ہے‘‘۔ (بخاری و مسلم)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا خیرات کرے تو وہ جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا‘‘۔ (بخاری و مسلم)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر کسی نے نیکی کی نیت کی لیکن نیکی اس سے ہوئی نہیں، تب بھی ایک نیکی لکھ دی گئی‘‘۔ (بخاری و مسلم)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں کو اور تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا، بلکہ تمہارے قلوب کو دیکھتا ہے‘‘۔ (مسلم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا حسین ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا ہے جو حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے محبت رکھتا ہے ۔
(ترمذی)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی آپ ؐ کے اہل بیت کی محبت میں ہے ‘‘ ۔
(بخاری شریف)
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں باپ کے فرمانبردار کو مبارک ہو، اللہ تعالیٰ اس کی عمر زیادہ کرے۔ (حاکم)