حدیث شریف

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اونچی آواز سے قرآن پڑھنے والا علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے اور آہستہ پڑھنے والا چھپاکر صدقہ کرنے والی کی مانند ہے‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس مال سے زکوۃ نہیں نکالی جاتی، وہ مال ضائع ہو جاتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص سونے چاندی کا مالک ہو اور وہ زکوۃ ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اس کے لئے سونے چاندی کی تختیاں بنائی جائیں گی، جن کو آگ میں تپایا جائے گا اور ان تختیوں سے اس کے پہلو، پیشانی اور پشت کو داغ دیا جائے گا‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سحری کھایا کرو، سحری میں برکت ہوتی ہے‘‘۔ (بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دوپہر کو کچھ دیر سوکر رات کے قیام پر آسانی حاصل کرو اور سحری کے وقت کچھ کھاکر روزے پر قوت حاصل کرو‘‘۔ (ابن ماجہ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سحری میں اچھی غذا کھجور ہے‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوگو! جہاد کیا کرو اللہ تعالیٰ غنیمت عنایت کرے گا، روزے رکھا کرو تندرست رہوگے، سفر کیا کرو مالدار ہو جاؤگے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’روزہ دوزخ سے بچائے گا، روزہ دوزخ کے عذاب کو ڈھال بن کر روکے گا‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی، روزہ دار کی دعا افطار کے وقت، عادل بادشاہ کی دعا، مظلوم کی دعا‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں‘‘۔ (طبرانی، ابن حبان)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو کوئی اس مہینہ میں اپنے غلام سے کم کام لے، اللہ تعالیٰ اُس کو بخش دے گا اور دوزخ سے آزاد کردے گا‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’رمضان کا پہلا دہا رحمت ہے، دوسرا دہا مغفرت اور آخری دہا دوزخ سے آزادی ہے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے اور یہ مہینہ ایک دوسرے کی ہمدردی اور غم خواری کا ہے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’رمضان کے مہینہ میں مؤمنوں کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخری دن خطبہ میں ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! تم پر سایہ ڈال چکا وہ مہینہ جو عظمت والا ہے، وہ مہینہ جو برکت والا ہے اور وہ مہینہ جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ نے اس کے روزے تم پر فرض کئے اور اس کی راتوں میں قیام سنت ہے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو کوئی ماہ رمضان میں نفل عبادت کرکے اللہ کا تقرب چاہے، وہ ایسا ہے جیسے اور دِنوں میں فرض ادا کیا‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو بندہ پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہے، رمضان کے روزے رکھتا ہے، زکوۃ ادا کرتا ہے اور کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے تو اُس بندہ کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اُس سے کہا جاتا ہے کہ تو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جا‘‘۔ (نسائی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی مسلمان شوہر اپنی کسی مسلمان بیوی سے ناراض نہ ہو، اگر اُس کی ایک بات پسند نہ ہو تو دوسری ادا پسند آجائے گی‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’صدقہ کے ذریعہ اپنے مریضوں کا علاج کرو، زکوۃ کے ذریعہ اپنے مال کی حفاظت کرو اور دُعا کے ذریعہ آزمائش سے بچنے کی تیاری کرو‘‘۔ (بیہقی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو لوگ مسجد میں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں یا قرآن کا درس دیتے ہیں، اُن پر اللہ کی طرف سے ایک نور مقرر کیا جائے گا‘‘۔ (احمد)