حدیث شریف

ایک خاتون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ’’میرے والد بوڑھے ہیں، سواری پر بھی سوار نہیں ہوسکتے، کیا میں ان کی طرف سے حج بدل کروں؟‘‘۔ ارشاد ہوا: ’’ہاں! ان کی طرف سے حج کرو‘‘۔ (مشکوۃ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے حج کرے اس طرح کہ اس حج میں نہ فحش بات کرے نہ کوئی نافرمانی کرے، وہ حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اس دن تھا، جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا‘‘۔ (مشکوۃ شریف)

حدیث شریف

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب حاجی لَبَّیْک کہتا ہے تو اس کے ساتھ اس کے دائیں اور بائیں اور زمین کے آخری حصہ تک پتھر، درخت اور ڈھیلے بھی لَبَّیْک کہتے ہیں‘‘۔ (ترمذی)

حدیث

حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بلاشبہ انسان کے دل کے لئے ہر جنگل میں ایک شاخ اور ایک گوشہ ہے (یعنی انسان کے دل اور اس کی جبلت میں رزق کے اسباب و ذرائع اور اس کے حصول کے تعلق سے طرح طرح کی فکریں اور غم ہیں) پس جس شخص نے اپنے دل کو ان شاخوں اور گوشوں کی طرف متوجہ رکھا (یعنی اس نے ا

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کے لئے دعا فرمائی ہے: ’’الہٰی! حج کرنے والوں کو بخش دے اور جس کے لئے حاجی مغفرت طلب کرے، اس کو بھی بخش دے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس نیت سے قرض لیتا ہے کہ اس قرضہ کو ادا کردے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور اس کا قرض ادا کرادیتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت خولہ انصاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بعض لوگ ایسے بھی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے مال میں ناجائز تصرف کرتے ہیں تو قیامت کے دن وہ جہنم میں جائیں گے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ جس کا بھلا کرنا چاہتا ہے تو اُسے دین کی سمجھ بوجھ عنایت فرما دیتا ہے اور دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہے، لیکن تقسیم کرنے والا میں ہوں‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یہ امت ہمیشہ اپنے مخالفین پر غالب رہے گی، یہاں تک کہ قیامت آجائے اور وہ غالب ہی رہیں گے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تکبر کرنے والے شخص کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا (مشکوٰۃ)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے دل میں زرہ برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔
(مسلم شریف)

حدیث شریف

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تو کہتے ’’اے اللہ! اسے نفع بخش بارش بنا‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تو کہتے ’’اے اللہ! اسے نفع بخش بارش بنا‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو لے کر نماز استسقاء کے لئے تشریف لے گئے، کھڑے ہوئے اور کھڑے کھڑے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، پھر قبلہ رُخ ہوئے اور اپنی چادر اُلٹ دی تو بارش ہوئی‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ مجھے کچھ نصیحت فرمائیے۔ ارشاد ہوا کہ ’’اپنے دین میں خلوص پیدا کرو، تھوڑا سا عمل بھی کافی ہو جائے گا‘‘۔ (حاکم)

حدیث شریف

حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ’’ایمان کیا ہے؟‘‘۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر نیکی کرنے پر تم کو خوشی ہو اور گناہ ہونے پر دل رنجیدہ ہو تو سمجھ لو کہ تم مؤمن ہو‘‘۔ (احمد)

حدیث شریف

حضرت صعب بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ میری امت کے کمزور لوگوں کی دعا، نماز اور اخلاص کی برکت سے تمام امت کی مدد کرتا ہے‘‘۔ (نسائی)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر کسی نے نیکی کی نیت کی لیکن نیکی نہ کرسکا، تب بھی ایک نیکی لکھ دی گئی‘‘۔ (بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اعتکاف میں رہنے والا گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے لئے نیکیاں کرنے والے کے مساوی نیکیاں لکھی جاتی ہیں‘‘۔ (ابن ماجہ)