حدیث شریف
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے کبھی کھانے کو بُرا نہیں کہا اگر اچھا لگا کھالیا اور اچھا نہ لگا تو چھوڑ دیا۔ ( بخاری ، مسلم )
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے کبھی کھانے کو بُرا نہیں کہا اگر اچھا لگا کھالیا اور اچھا نہ لگا تو چھوڑ دیا۔ ( بخاری ، مسلم )
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے فرمایا مشرکوں کی مخالفت کرو داڑھیاں بڑھاو اور مونچھیں کم کرو ۔ ( بخاری شریف )
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’بلاشبہ قیامت کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا (یعنی حقیقی عالم اس دنیا سے اٹھ جائیں گے یا یہ کہ علماء کی قدر و منزلت اٹھ جائے گی)، جہالت کی زیادتی ہو جائے گی (یعنی ہر طرف جاہل و نادان ہی نظر آنے لگیں گے، جو اگرچہ علم و دا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’انسان اپنے دوستوں کی تقلید کرتا ہے، تو تم دیکھ لیا کرو کہ کس کو دوست بنا رہے ہو‘‘۔ (ابوداؤد)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی مسلمان اپنے بھائی کی عیادت کرنے یا اس سے ملاقات کرنے جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مبارک ہے تو اور تیرا جانا، تونے جنت میں گھر بنالیا ہے‘‘۔ (ترمذی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین دعائیں رد نہیں ہوتیں، مخلص روزہ دار کی دعا جب کہ وہ روزہ افطار کرتا ہے، امام عادل کی دعا اور مظلوم کی دعا‘‘۔ (ترمذی)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ سے اُس کا فضل طلب کرو‘‘۔ (ترمذی)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے فرمایا زیادہ جلد مقبول ہونے والی دعا وہ ہے جو ایک غایب دوسرے غایب کے لئے کرتا ہے۔ (ابوداؤد )
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے فرمایا وہ دعا قبول نہیں کی جاتی جو دل کی غفلت کے ساتھ کی جاتی ہے ۔ (ترمذی)
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دعا ایک عبادت ہے ۔ (احمد)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی شئے قضا کو رد نہیں کرتی لیکن دعا، اور کسی چیز سے عمر میں اضافہ نہیں ہوتا لیکن نیک اعمال اور پرہیزگاری (ترمذی)
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں حوض کوثر پر تمہارا امیر سامان ہوں گا (یعنی وہاں تم سب سے پہلے پہنچ کر تمہارا استقبال کروں گا) جو شخص بھی میرے پاس سے گزرے گا، وہ اس حوض کوثر کا پانی پیئے گا اور جو شخص بھی اس کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں رہے گا۔ وہاں میرے پاس (میری امت
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس عورت کی نیکی قبول نہیں ہوتی جس کا شوہر ناراض ہو ۔ (مشکوٰۃ شریف)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی سے اچھی طرح پیش آئے ۔ (ترمذی)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ کوئی بڑا سلوک نہ کرسکے تو کم از کم اپنے ڈول میں سے اُس کے ڈول میں پانی ہی ڈال دیا کرے‘‘۔ (ترمذی)
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سفر پر جاتے ہوئے عرض کیا : ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کچھ وصیت کیجئے ۔ فرمایا : ’’ہمیشہ نیک اخلاق کے پابند رہنا ‘‘ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فتنہ و فساد کے زمانہ میں جو میری سنت پر مضبوطی سے قائم رہے گا، اُس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا‘‘۔ (بیہقی)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھوڑا سا علم سیکھ لینا بہت سی عبادت سے بہتر ہے‘‘۔ (بیہقی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک آدمی نے راستے سے کانٹے دار جھاڑی ہٹادی تھی، اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو پسند کیا اور اس کو بخش دیا‘‘۔ (بخاری و مسلم)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو دوست رکھتا ہے، جو متقی ہو، اس کا نفس مطمئن ہو اور وہ گوشہ نشین ہو‘‘۔ (مسلم)