حدیث شریف
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں تھا وہ اب نظر نہیں آتا ۔ کہا گیا نماز تو ( باقی ) ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا نماز میں جو کچھ کیا ہے تمہیں معلوم نہیں ۔۔
( بخاری شریف )
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں تھا وہ اب نظر نہیں آتا ۔ کہا گیا نماز تو ( باقی ) ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا نماز میں جو کچھ کیا ہے تمہیں معلوم نہیں ۔۔
( بخاری شریف )
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا گھروں میں بھی نماز پڑھ لیا کرو اور انہیں قبریں نہ بناؤ (بخاری شریف)
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں آتے اور نماز پڑھتے (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تک کوئی شخص نماز کی وجہ سے مسجد میں رہے اور نماز کے مقام پر رہے، فرشتے اس کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ اسے بخش دے، اے اللہ اس پر رحم فرما
(بخاری شریف)
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب میری امت کے لوگ تکبر کی چال چلنے لگیں گے اور بادشاہوں کے بیٹے کہ وہ فارس و روم کے شاہزادے ہوں گے، ان کی خدمت کریں گے (بایں طور کہ اللہ تعالی اہل فارس و روم کے علاقوں اور شہروں کو مسلمانوں کے زیر نگیں کردے گا اور وہ فتوحات حاصل کریں گے تو اس کے ن
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم دیکھتے ہو کہ میرا منہ اس طرف (قبلہ کی طرف) ہے جبکہ اللہ کی قسم مجھ پر تمہارا خشوع و رکوع ہرگز پوشیدہ نہیں، میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔
(بخاری شریف)
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص مسجد میں جائے تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لے۔ (بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے، سچ بولنے اور حرام سے بچے رہنے کا حکم دیتے ہیں۔ (بخاری شریف)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو بعض لوگ گرمی کی شدت کی وجہ سے سجدہ کی جگہ پر کپڑے کا کنارہ بچھا لیتے تھے۔ (بخاری شریف)
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا ہوئیں، جو مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں ملیں۔ مجھے ایک مہینہ کی راہ تک رعب کے ذریعہ میری مدد فرمائی گئی، میرے لئے تمام روئے زمین کو مسجد اور پاک بنادیا گیا، میری امت میں سے جس شخص پر نماز کا وقت آجائے وہ وہیں پڑ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے رحم پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہے، جو کہتا ہے: ’’پروردگار! نطفہ پڑگیا، پروردگار! اب خون بن گیا، پروردگار!
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے۔ آپ نے فرمایا: ’’ان دونوں پر عذاب ہو رہا ہے کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں، ان میں سے ایک تو پیشاب سے احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا‘‘۔ پھر آپ نے ایک ہری شاخ لی اور اس کے دو ٹکڑے کرکے ایک ایک قبر پر رکھ دیئے۔ لوگوں نے ع
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان کو جو زخم اللہ کی راہ میں لگے گا، وہ قیامت کے دن تروتازہ رہے گا۔ رنگ تو خون جیسا (ہوگا) لیکن خوشبو مشک کی خوشبو جیسی ہوگی‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء جاتے وقت یہ کہتے: ’’اے اللہ! میں ناپاک چیزوں اور ناپاکیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بدو مسجد میں کھڑا ہوکر پیشاب کرنے لگا تو لوگوں نے اسے پکڑنا چاہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چھوڑدو، جہاں اس نے پیشاب کیا وہاں پانی کا ڈول بہادو، کیونکہ تم آسانی کے لئے بھیجے گئے ہو سختی کرنے کو نہیں‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑنے کی کیا صورت ہے؟
حضرت ابویوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی تم میں سے پاخانہ میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ کرے اور نہ اس کی طرف پشت‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے مجھے خواب میں دیکھا اُس نے مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان میرا روپ اختیار نہیں کرسکتا اور جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں سمجھے‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے موقع پر فرمایا: ’’میرے بعد ایک دوسرے کی گردنیں مارکر کافر نہ بن جانا‘‘۔ (بخاری شریف)
حضرت حمید بن عبد الرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دوران خطبہ یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’اللہ تعالیٰ جس کا بھلا چاہتا ہے، اسے دین کی فہم بخش دیتا ہے۔ میں تو بانٹنے والا ہوں دینے والا تو اللہ ہے۔ یہ امت ہمیشہ اللہ کے کلمہ پر قائم رہے