حیات نگر میں سڑک حادثہ ،ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ ویرملایا جو وجئے نگرکالونی حیات نگر کا ساکن تھا کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر کے علاقہ میں دوسری موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کر

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جوبلی ہلز کے علاقہ میں بلندی سے گر کر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ مالا کنڈایا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ ایک عمارت جو زیر تعمیر ہے اس میں کام کررہا تھا عمارت کا کام مادھا پور میں جاری تھا ۔ میستری مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

چندرائن گٹہ اور ابراہیم پٹنم میں دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ اور ابراہیم پٹنم کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک 14 سالہ لڑکی چٹی عرف دیویہ نے 24 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا شادی کیلئے اس لڑکی کو تنگ کر رہا تھا اوروہ ذہن

بلند عمارت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) عمارت کی بلندی سے گرکر ایک شحص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ نصیرالدین جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہاں خواجہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا وہ علاقہ میں زیر تعمیر ایک عمارت کی چوتھی منزل سے مشتب

صنعت نگر میں جھلس جانے پر لڑکی کی موت

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس صنعت نگر کے مطابق 18 سالہ حسینہ بیگم جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن شیخ قمرالدین کی بیٹی تھی یہ لڑکی 27 اپریل کے دن حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

کار میں منتقلی کے دوران 2.25کروڑ روپئے جل گئے

حیدرآباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں سوریہ پیٹ کے قریب ایک انووا کار میں 2.25 کروڑ روپئے جل کر خاکستر ہوگئے۔ الیکشن کمیشن اور پولیس نے انتخابی مہم پر خصوصی نظر رکھی تھی تاہم آج ایک انووا کار جس کا نمبر اے پی۔09 بی ٹی 8289 ہے اس کار سے جلے ہوئے نوٹ دستیاب ہوئے۔ ڈرائیور کے بشمول کار میں بیٹھا ہوا شحص فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پو

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جات ہے کہ 60 سالہ شٹماں جو خانہ پورہ علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 15 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 24 سالہ سنتوش یادو جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا امیر پیٹ میں رہتا تھا۔28 اپریل کے دن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران وہ ایم ایم ٹی ایس کی زد میںہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

دنڈیکل میں سڑک حادثہ‘ دو ہلاک

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) دنڈیکل پولیس اسٹیشن حدود میںپیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 46 سالہ مزدور اشوک مشرا ساکن دنڈیگل جس کا تعلق جئے پور راجستھان سے تھا جمعہ کی شب اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میںوہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے گاندھ

کم عمر طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں13 سالہ طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب آر سندیپ کمار ساکن بھگت سنگھ نگر چنتل اپنے دوست کے ہمراہ کل شام اسی علاقہ میںواقع خانگی سوئمنگ پول میں تیراکی کیلئے گیا ہوا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ غرقاب ہوگیا ۔ سوئمنگ پول کا عملہ اسے بچانے میںناکام ہ

رشتہ دار کے ہاتھوں جھلسنے والی لڑکی فوت

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) رشتہ دار کے ہاتھوں جھلسنے والی 13 سالہ لڑکی دوران علاج فوت ہوگئی۔ منگل ہاٹ پولیس کے بموجب جی بھوانی ساکن منگل ہارٹ 24 اپریل کو اپنے مکان کے روبرو بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی ایک رشتہ متماں نے اسے معمولی سے مسئلہ پر بحث و تکرار کی اور بعدازاں جھگڑے کے دوران اس پر کیروسین چھڑک کر آگ لگادی ۔ اس واقعہ میںبھوانی شدی