کمسن کے ساتھ دست درازی ، ملزم کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا عرف ڈیوئیڈ جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔اس نے ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ بابا کے خلاف لڑکی کے والدین نے شکایت کی اور پولیس نے

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس جانے سے فوت ہوگیئں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز عثمان پورہ علاقہ میں خلیل الدین جاوید نامی شخص کے مکان میں حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیس کے اخراج سے حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں خلیل الدین جاوید کی بیوی نسیم سلطانہ شدید جھلس گئی تھیں۔ جو علاج ک

جہیز کے لیے ہراسانی پر دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): شہر حیدرآباد میں زائد جہیز کے لیے ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین نے خود کشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات رین بازار اور کلثوم پورہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ رین بازار انسپکٹر مسٹر رمیش کے مطابق 21 سالہ ثنا خاں جو مدینہ نگر بی بلاک یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن سرفراز خاں کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی دسمبر 2012 میں ہوئ

ضعیف شخص گر کر فوت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): پھسلبنڈہ کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگئے ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ محمد صدیق جو سنتوش نگر علاقہ کے ساکن تھے ۔ کل وہ کام کے دوران مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئے اور آج فوت ہوگئے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈی آر ڈی او کا ریٹائرڈ ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ سندر مورتی جو ڈی آر ڈی او میں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر سطح کا عہدیدار تھا ۔ رکھشا پورم میں رہتا تھا ۔ 21 جولائی کے دن مورتی کا ایس بی آئی کنچن باغ کے قریب حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں آج م

موٹر سیکل ریسنگ کے خلاف مہم 80 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے آج صبح بائیک ریسنگ میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر ٹی آنند ریڈی نے بتایا کہ گنڈی پیٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی نوجوان بائیک ریسنگ میں ملوث ہوتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے ۔ پولیس نے ان کے

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے بہیمانہ قتل کے واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ شہناز بیگم جو پیشہ سے چوڑیاں بنانے کا کاروبار کرتی تھیں نے اپنے شوہر محمد لیئق کو رقم دینے سے انکار کردیا ۔ اس مسئلہ کو لیکر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور لیئق اپنی بیوی کے کر

عشق میں ناکام نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جی سری راملو ساکن سرور نگر نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا لیکن اس نے شادی سے انکار کردیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ سری رامل

قاتلانہ حملہ میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) قاتلانہ حملے میں زخمی کیبل ٹیکنیشن دوران علاج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ٹی کرانتی کمار ساکن جمنی کالونی کو وجئے نامی شخص نے /19 جولائی کی رات کو قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا تھا ۔ کرانتی کمار اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودسوزی

حیدرآباد۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) پوتراج جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں بونال کے لئے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو ہر سال بونال میں پوتراج کے بھیس میں رہتا تھا ۔ مائسماں گوڑہ جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی کا /21 جولائی کو جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقی