چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر ہوا میں اُڑا دیا جائے گا: پونم پربھاکر

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر ہوا میں اڑا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سریدھر بابو کو امور مقننہ کی ذمہ داری سے چیف منسٹر ہٹا سکتے ہیں، مگر علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہرگز نہیں روک سکتے۔ تلنگانہ کے معاملے میں جت

اقلیتی بہبود کا بجٹ ڈرائی فروٹس پر خرچ

حیدرآباد۔ /2جنوری، ( سیاست نیوز) عام طور پر سال نو اور دیگر تہواروں کے موقع پر خانگی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے اہم شخصیات کو تحفے تحائف پیش کئے جاتے ہیں لیکن اقلیتوں کی بھلائی کیلئے قائم کردہ ایک ادارہ نے نئے سال کے موقع پر اعلیٰ عہدیداروں کی خوشنودی کیلئے ڈرائی فروٹس، مٹھائی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے دیگر اقلیتی اداروں کو حیرت م

تلنگانہ کے وزراء کو شور نہ مچانے کا مشورہ

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) علاقہ رائلسیما سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی ٹی جی وینکٹیش نے تلنگانہ کے وزراء کو سریدھر بابو کے قلمدان کی تبدیلی پر شور نہ مچانے یا وزارت چھوڑ دینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کی تقسیم اور ردوبدل چیف منسٹر کا اختیار تمیزی ہے۔ انتظامی امور کا کنٹرول او

ادارہ انیس الغرباء میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) ادارہ انیس الغرباء نامپلی کی صورتحال بہتر بنانے اور وہاں مقیم غریب و یتیم بچوں کو بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ریاستی وقف بورڈ نے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ کمشنر اقلیتی بہبود و اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبال نے انیس الغرباء کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور ملازمین اور وہاں

بی ایس این ایل ، ٹی ٹی اے 2012 نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل اے پی ٹیلی کام سرکل کے راست ریکروٹمنٹ کوٹہ کے تحت ریاست کے تمام 22 اضلاع میں 14 جولائی 2013 کو ٹیلی کام ٹکنیکل اسسٹینٹس کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔

امتحانات کے نتائج کو بی ایس این ایل کی ویب سائٹ ap.bsnl.co.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔۔

مرکز میں کانگریس کے اقتدار پر کانگریس قائدین کی شرط

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا پی گووردھن ریڈی اور رائلسیما کے کانگریس رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی کے درمیان مرکز میں تیسری مرتبہ کانگریس کے اقتدار کے مسئلہ پر بحث چھڑ گئی اور دونوں نے آپس میں شرط لگائی۔ آج سی ایل پی آفس میں پی گووردھن ریڈی اور جے سی دیواکر ریڈی کا جیسے ہی سامنا ہوا گوور

چیف منسٹر کانگریس ہائی کمان کے اعتماد سے محروم

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو کے جذبہ کا احترام کرتے ہوئے انھیں مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کانگریس ہائی کمان کے اعتماد سے محروم ہو چکے ہیں، جب کہ تلنگانہ مسودہ بل پر بحث سے قبل سریدھر بابو کا وزارتی قلمدان کی تبدیلی

ملک میں اقلیتوں کے لیے علحدہ سب پلان کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سابق وزیر اور رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے آج مطالبہ کیا کہ مرکز کی جانب سے ملک میں ایس سی ، ایس ٹی سب پلان کی خطوط پر اقلیتوں کے لیے ایک علحدہ سب پلان متعارف کیا جائے ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن مون

حیدرآباد میں بھی پانی مفت فراہم کیا جاسکتا ہے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دہلی میں اروند کجریوال کی جانب سے عوام کے لیے مفت پانی کی سربراہی اور رعایتی شرح پر برقی کی فراہمی جیسی اسکیمات کے اعلان کے بعد اب حیدرآباد میں فورم فار گڈ گورنینس کی جانب سے حیدرآباد میں اس طرح کے اقدامات کی مانگ کی جارہی ہے ۔ فورم فار گڈ گورنینس نے آج اس احساس کا اظہار کیا کہ جب اے اے پی حکومت دہلی

بازاری کھانوں سے صحت پر مضر اثرات ، امراض شکم لاحق ہونے کا اصل سبب

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : محنت کے لئے طاقت ضروری ہے اورطاقت کے لئے غذا ضروری ہوتی ہے۔عام طور پر لوگ تین وقت کھانہ کھاتے ہیں ۔جس میںروٹی ،چاول ،دال ،ترکاری ،گوشت وغیرہ شامل ہوتا ہے ۔گھر کے کھانے کے علاوہ بازار کا کھانہ بھی استعمال کر تے ہیں۔اس کے علاوہ پانی پوری اور اسناکس وغیرہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔شہر حیدرآباد میں ب

جدوجہد تلنگانہ میں طلبہ کی غیر معمولی حصہ داری

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے آج تلنگانہ بھون میں جاگرتی کے شعبہ طلبہ کی جانب سے تیار کردہ 2014 کے کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جدوجہد میں طلبہ نے غیر معمولی حصہ ادا کیا ہے لہذا تلنگانہ ریاست میں نوجوانوں اور طلبہ کے تابناک مستقبل کو یقینی بنا

اسمبلی میں تلنگانہ بل پر مباحث میں کوئی رکاوٹ نہیں

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وزیر اُمور مقننہ کی حیثیت سے تلنگانہ کے وزیر سریدھر بابوکی تبدیلی علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ پروفیسر کودنڈا رام نے تلنگانہ کے وزیر کے ساتھ چیف منسٹر کے اس رویہ پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ک

قلمدان میں تبدیلی ، چیف منسٹر کو تلنگانہ وزراء کی برہمی کا سامنا

اُمور مقننہ کے قلمدان کی سیما آندھرا وزیر کو منتقلی پر تلنگانہ کے سری دھر بابو ناراض، استعفی کی دھمکی
’’ قلمدان کی تبدیلی میرا اختیارِ تمیزی ہے‘‘: کرن کمار ریڈی
’’ چیف منسٹر کا فیصلہ غیر جمہوری‘‘: جانا ریڈی
دونوں علاقوں کے وزراء کی گورنر سے ملاقات