اسمبلی اجلاس دوسرے دن بھی ہنگامہ آرائی کی نذر

حیدرآباد 4 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی اسمبلی کا دوسرے مرحلہ کے طور پر سرمائی اجلاس جو کل سے شروع ہوا تھا آج دوسرے دن بھی سیما آندھرا و تلنگانہ ارکان اسمبلی کی گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کے ساتھ نعرہ بازی کی نذر ہوگیا اور بمشکل سات منٹ کی کارروائی کے دوران ایوان کی کارروائی کو تین مرتبہ ملتوی کرنا پڑا ۔ ایوان کی کارروائی کا آج صبح 9 بجے

سریدھر بابو کے استعفی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا : چیف منسٹر

حیدرآباد 4 جنوری ( پی ٹی آئی ) یہ توثیق کرتے ہوئے کہ انہیں وزیر سیول سپلائز ڈی سریدھر بابو کا استعفی موصول ہوگیا ہے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ انہیں ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سریدھر بابو کے علاوہ ماہ اگسٹ میں سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے 13 تا 14 وزرا نے بھی تقسیم ریاست کے خلاف بطور احتجاج اس

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی کارکردگی بھی حوصلہ شکن

حیدرآباد۔/4 جنوری(سیاست نیوز) اقلیتوں کو قرضہ جات کی فراہمی میں بینکوں کا تساہل تو ایک مسلمہ امر ہے تاہم اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی بھی کارکردگی اس سلسلہ میں کوئی حوصلہ افزاء نہیں ہے۔ جاریہ مالی سال کے دوران اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے تقریباً 100 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم مالی سال کے اختتام

تشکیل تلنگانہ میں سیما آندھرا قائدین کی غیرضروری رکاوٹیں

حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی راما راو نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا مسئلہ قریب آتے ہی سیما آندھرا کے قائدین غیر ضروری طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ ملازمین کی ڈائری کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راو نے کہا کہ تل

کانگریس سیکولر جماعت، پارٹی میں چند فرقہ پرست قائدین موجود

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر و جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد فریدالدین نے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے مگر اس میں چند فرقہ پرست ذہن رکھنے والے قائدین موجود ہیں سوائے 1994ء کے عام انتخابات کے تمام انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس کا ساتھ دیا ہے۔ گاندھی بھون میں منعقدہ اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے

تلنگانہ بل پر مباحث میں سیما آندھرا قائدین کی رکاوٹ پر اظہار افسوس

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے پارٹی فلور لیڈر ای راجندر کی قیادت میں اسپیکر اسمبلی این منوہر سے ملاقات کی اور اسمبلی کی کارروائی میں سیما آندھرا ارکان کی جانب سے مسلسل رکاوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے خواہش کی کہ وہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013ء کے مسودہ پر مباحث کو یقینی ب

اقلیتی طلبہ کے اقامتی اسکولس کیلئے رقمی منظوری

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی طلبہ کے 12اقامتی اسکولس کی نگہداشت کیلئے 4کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج ایک ترمیمی جی او جاری کیا۔ یکم اپریل 2013ء کو آندھرا پردیش اسٹیٹ کرسچین مائناریٹیز فینانس کارپوریشن اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کو 10کروڑ 63لاکھ 75ہزار روپئے جاری

تقسیم ریاست عام انتخابات تک ناممکن

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) اے پی این جی اوز کے صدر اشوک بابو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے عام انتخابات متحدہ آندھرا پردیش میں ہوں گے اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل عام انتخابات تک ممکن نہیں ہے۔ اشوک بابو نے آج اندرا پارک پہنچ کر سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریسی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی جو متحدہ آندھرا کے حق میں گزشتہ دو دن سے ب

سیما آندھرا قائدین کے موقف میں نرمی، کل سے تلنگانہ پر مباحث کا آغاز متوقع

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سیما آندھرا ارکان کے موقف میں بتدریج نرمی دیکھی جارہی ہے اور وہ بل پر مباحث کے آغاز پر آمادہ ہیں۔ توقع ہے کہ پیر کے دن ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں بل پر مباحث کا آغاز ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ 9ڈسمبر کو شروع ہوئے اسمبلی اجلاس کے بعد سے مسلسل 10دن ت

اسپیکر این منوہر پر سیما آندھرا کے حامی ہونے کا الزام

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے اسپیکر این منوہر پر سیما آندھرا کے حامی ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این منوہر اسمبلی کی کارروائی چلانے میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مسودہ بل پر اسمبلی میں مباحث کو یقینی بنانے کیلئے اسپیکر

اردواکیڈیمی اے پی کی کارکردگی دیگر اداروں کے مقابلے شاندار

حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز )وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے آج شام کل ہند صنعتی نمائش میں اردو اکیڈیمی کے اسٹال کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ،سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور ، منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن ہاشم شریف ، منیجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن اوم

کاروان میں غیرآباد قطب شاہی مسجد برسوں بعد آباد

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) مسلمان اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ غیروں کے دل آسانی سے فتح کرسکتے ہیں۔ ہمارے برادران وطن اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلمان امن پسند، رحمدل، دوسروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے والے اور انسانیت نواز اور بامروت ہوتے ہیں لیکن چند مٹھی بھر عناصر دو فرقوں میں نفرت کی دیوار کھڑی کرتے ہوئے اپنے مفادات کی تکمیل کرلیتے ہ

چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر مارگرانے کی دھمکی کی تحقیقات

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش پولیس نے کریم نگر کے کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کے خلاف از خود ایک مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوںنے مبینہ طور پر کہا تھاکہ وہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے ہیلی کاپٹر کو گولی مار کر گرا دیں گے ۔ ڈی آئی جی ( کریم نگر رینج ) آر بی نائیک نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ کریم نگر ٹاون II پو

اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے مرحلہ کا طوفانی خیز آغاز

حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے مرحلہ کا آغاز بھی ہنگامہ آرائیوں کے ساتھ ہوا اور بغیر کسی کام کاج کے اسمبلی اجلاس کل تک کیلٹئے ملتوی کردیا گیا ۔ صبح جب 9 بجے اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوا تب اسپیکر اسمبلی نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا جس کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس و تلگودیشم پارٹی کے متحدہ آندھر

ملک کیلئے مودی نہیں ، کانگریس کی حکمرانی اصل المیہ : تلگودیشم

نئی دہلی /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ پر ’’رشوت ستانی ‘‘کا تحفظ کرنے کا الزام عائد کیا اور ان کی پریس کانفرنس کو اپنی حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی کوشش قرار دیا ۔ تلگودیشم پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ناما ناگیشور نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ، رشوت ست

جسٹس گوپال کرشنا صارفین کمشنر کے نئے صدرنشین مقرر

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ٹیح گوپال کرشنا کو صارفین کی شکایت کے الزام سے متعلق کمیشن کے نئے صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ وہ پانچ سال یا اپنی عمر 67 سال ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے ۔

تقسیم کے خلاف سیما آندھرا ارکان پارلیمنٹ کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد /3 جنوری ( آئی این این ) سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ نے مرکز سے آندھراپردیش کی تقسیم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اندرا پارک پر آج سے 36 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ یہ ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال ، جی وی ہرش کمار اور سبم ہری نے اپنے حامیوں کے ساتھ اندرا پارک کے دھرنا چوک پر ہڑتال کا آ

ایکریسٹ میں خاتون سائنسداں کو ہراسانی کی شکایت

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) شہر کے مضافات میں زرعی فصلوں کی تحقیق کے ایک بین الاقوامی ادارے سے وابستہ خاتون سائنسداں نے کام کے مقام پر اپنے ایک سینئر ساتھی کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی اور اس ادارے کو قانونی نوٹس روانہ کی گئی ہے ۔ ایکریسیٹ کی خاتون سائنسداں درگا ( نام تبدیل ) نے الزام عائد کیا کہ یہ ادارہ اس مسئلہ کو چھپا

ادارہ انیس الغربا نامپلی کی علی منزل فتح میدان منتقلی کا امکان!

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : انیس الغرباء یتیم خانہ کا شمار شہر کے انتہائی قدیم ترین یتیم خانوں میں ہوتا ہے ۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب واقع اس یتیم خانہ میں پہلے یتیم و یسر لڑکے و لڑکیوں کی کثیر تعداد رہا کرتی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ حالیہ برسوں میں وقف بورڈ نے اس یتیم خانہ کی عمارت اور وہاں مقیم بچوں کی نگہداشت پر توجہ مرکوز نہیں

سریدھر بابو کا استعفیٰ کانگریس قائدین میں تائید و تنقید کا موضوع

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی کے احاطے میں ریاستی وزراء مسٹر ٹی جی وینکٹیش اور ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوگئی ۔ ٹی جی وینکٹیش نے تلنگانہ کے وزراء کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ۔ ناگیندر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم استعفیٰ دے دیں تو تمہیں چلر فروش دوکانات لگاتے ہوئے گذارا کرنا پڑ