فوج میں بھرتی کیلئے تلنگانہ امیدواروں کی ریالی

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) آر می ریکروٹمنٹ آفس واقع بوئن پلی سکندرآباد ، فوج میں سپاہی ٹکنیکل ، سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ ،سپاہی جنرل اسٹیڈیم ،سپاہی کلرک / اسٹورکیپر ،سپاہی ٹریڈ سمین کے زمروں میں بھرتیوں کیلئے 17 تا 25 جنوری ضلع کھمم کے کتہ گوڑم میں واقع پرکاشم اسٹیڈیم میں فوجی میں بھرتی کی ریالی کا اہتمام کررہا ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع حید

چیف منسٹر پرسیما آندھرا عوام کو دھوکہ دینے وائی ایس آر کانگریس کا الزام

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر کنتالا راما کرشنا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اسمبلی میں سمیکھیا آندھرا قرار داد کی پیشکش کا وعدہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بد بختانہ بات ہے کہ کرن کمار ریڈی اور

اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے انتخابات ‘ اشوک بابو پیانل کو کامیابی

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن (اے پی این جی او اے ) کے یہاں منعقدہ انتخابات میں آج سیما آندھرا سرکاری ملازمین کے لیڈر پی اشوک بابو کی قیادت میں مقابلہ کرنے والے پیانل کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ اشوک بابو کے پیانل کو اسو سی ایشن کے انتخابات میں اپنے حریفوں پر بآسانی اطمینان بخش کامیابی حاصل ہوئی

چیف منسٹر کا دورہ کریم نگر ملتوی

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کا ضلع کریم نگر کا دورہ ملتوی ہوچکا ہے ۔ ایلم پلی پراجکٹ کو بروز اتوار افتتاح کرنے پروگرام طئے پاچکا تھا اسی دوران ریاستی وزیر سیول سپلائز و امور مقننہ سریدھر بابو سے امورمقننہ کا قلمدان چھین لئے جانے کا تنازعہ ،اسمبلی میں تلنگانہ ریاست کے بل پر مباحثہ نہ ہونے دینے

عوامی شعبہ کی بینک ملازمین کی دو روزہ ہڑتال

تروپتی 5 جنوری ( پی ٹی آئی ) سرکاری شعبہ کے تمام بینکس اور علاقائی دیہاتی بینکس کے کام غالباً 30 جنوری سے دو روز کیلئے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ بینکس یونینوں (یو ایف بی یو ) نے اجرتوں پر نظر ثانی اور چند دوسرے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔یو ایف بی یو کے قومی کنوینر ایم وی مرلی نے آج پی ٹی آئی س

رشو ت ستانی کے خاتمہ کیلئے صاف ستھری سیاست پر زور

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) لوک ستہ پارٹی کے قائدین اپنے قومی صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں 11 جنوری کو دہلی میں عام آدمی پارٹی کے بانی اور دہلی کے چیف منسٹر اویند کجریوال سے ملاقات کریں گے ۔ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے آج یہاں اپنی پارٹی میں مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا اشارہ کرنے کی تردید

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) کریم نگر کے کانگریس رکن لوک سبھا پونم پربھاکر نے آج کہا کہ سیما آندھرا قائدین کے دباؤ کے نتیجہ میں پولیس نے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونم پربھاکر نے چند دن قبل اپنے آبائی ضلع میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران دو انگلیوں سے بندوق بناتے ہوئے اشارہ کیا تھا کہ وہ متح

سریدھر بابو کی آہانت ‘ تلنگانہ عوام کی توہین

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن وی ہنمنت راؤ نے وزارت امور مقننہ سے محروم کئے جانے والے وزیر ڈی سریدھر کے ساتھ آہانت آمیز سلوک دراصل سارے علاقہ تلنگانہ کے عوام کی توہین ہے ۔ مسٹر ہنمنت راو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمارریڈی اب ڈی سریدھر

خواتین خود امدادی گروپوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ

حیدرآباد 5 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں کہا کہ اگر ان کی پارٹی 2014 کے اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار آتی ہے تو اس صورت میں خواتین کے خود امدادی گروپوں کی جانب سے لئے گئے قرض معاف کردیئے جائیں گے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے خواتین کے نام آج اپنے کھلے مکتوب میں کہا کہ تلگودیشم پارٹی خواتین کے

جامعہ نظامیہ کی جائیداد میں ہندی مہاودیالیہ

حیدرآباد 5 جنوری ۔ شیخ الاسلام فضیلت جنگ حضرت محمد انواراللہ فاروقیؒ نے شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد میں دینی علوم کی تعلیم و ترویج کے لئے 137 سال قبل 1876 ء میں عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ نئی نسل کو دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے اور سارے ہند میں علوم اسلامی کی روشنی پھیلانے کی جو تڑپ آپؒ کے دل میں تھی اللہ

لوکیش نائیڈو کی کل امریکہ روانگی

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرابابو نائیڈو کے حرکیاتی فرزند و نوجوان قائد تلگودیشم پارٹی مسٹر لوکیش نائیڈو توقع ہے کہ 7 جنوری کو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے غیر مقیم ہندوستانیوں کے تعاون و مد

تقسیم ریاست پر کانگریس ہائی کمان کا فیصلہ قبول کرنے کا اعلان

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے بعض ریاستی وزراء کے موقف میں ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر کسی قدر تبدیلیاں رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اور ان تبدیلیوں کی روشنی میں ہی سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر دیہی ترقیات مسٹر مانکیا ورا پرساد نے اپنے سابقہ موقف میں نرمی پیدا کرتے ہوئے واضح طور پر کہا

سبیتا اندرا ریڈی اپنے فرزند کے سیاسی مستقبل کو درخشاں بنانے کوشاں

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں جیسے جیسے عام انتخابات کے دن قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی قائدین نہ صرف اپنے (جانشینوں) ، وارثوں کو آئندہ انتخابات میں اُتارنے کیلئے تیاریاں شروع کرچکے ہیں بلکہ انھیں سیاسی زندگی میں عملی طور پر اُتار رہے ہیں۔ ان ہی سیاسی قائدین میں ایک خاتون سیاسی قائد و سابق وزیرداخلہ شریمتی پی سبیتا ان

متحدہ آندھرا پولٹیکل جائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) متحدہ ریاست کے حامیوں کی جانب سے تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خطوط پر بالآخر ’’متحدہ آندھرا پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘‘ (سمکیا آندھرا پولٹیکل جے اے سی) کی تشکیل عمل میں لائی گئی اور اس نوتشکیل شدہ سمکیا آندھرا پولٹیکل جے اے سی کے صدرنشین کی حیثیت سے مسٹر کرشنا سواروپ صدر دلت بہوجن سما

ایوارڈس حوصلہ افزائی کا مؤثر ذریعہ

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) زندگی کے کسی بھی شعبہ میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈس دینے پر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی خدمات کا اعتراف ہوتا بلکہ ان کے کام کرنے میں نیا جوش ولولہ پیدا ہوتا۔ اُردو کے عظیم شاعر علی سردار جعفری کو جب ملک کا ادب کا اعلیٰ ترین ایوارڈس گیان پیتھ ایوارڈ عطا کیا گیا تو سال 1997 ء میں اس ایوارڈ کے

کمشنر جی ایچ ایم سی کے موقف پر کارپوریٹرس کی برہمی

حیدرآباد۔/5جنوری، ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی سڑکوں کی حالت پر کمشنر بلدیہ کی جانب سے اختیار کردہ موقف کے سبب کارپوریٹرس میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر بلدیہ مسٹر سومیش کمار نے شہر کی سڑکوں کے بارہا خراب ہونے کی وجوہات کا جائزہ لینے سے قبل سڑکوں کے تعمیری کام کو منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہ

دفتر سیاست میں وی آر او ، وی آر اے کا تمثیلی امتحان کوچنگ کلاسیس کا آغاز

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) وی آر اے اور وی آر او کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 2 فروری کو امتحان مقرر ہے۔ اس کے نمونہ پرچہ سے واقف کروانے اور سابقہ امتحانی پرچہ کے ذریعہ سوال پرچہ کو جان کر مشق کیلئے ایک تمثیلی امتحان اتوار 5 جنوری کو محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر منعقد ہوا جس میں حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے سینکڑوں لڑکے ؍ لڑکیوں نے

سادگی کے ساتھ نکاح تقاریب میں بتدریج اضافہ

حیدرآباد۔/5جنوری، ( سیاست نیوز) سادگی کے ساتھ نکاح تقاریب کے انعقاد کے چلن میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہر میں ہونے والی نکاح تقاریب میں بھی سادگی اختیار کرنے کے مسئلہ پر گفتگو کی جارہی ہے۔ گزشتہ یوم مسجد بلال جہاں نما میں منعقدہ ایک نکاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی خطیب و امام مسجد ٹین پوش لال ٹیکری نے ن

جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی دختر کی سادگی سے شادی ملت کیلئے مثال

حیدرآباد۔ 5 جنوری (راست ) مسجد عالیہ گن فاؤنڈری نزد فتح میدان میں کل شام ایک مثالی اور پراثر شادی تقریب منعقد ہوئی۔ بعد نماز مغرب نکاح ہوا اور 8:30 بجے دولہن کی وداعی بھی مسجد عالیہ سے ہی عمل میں آئی۔ صدر تحریک مسلم شبان جناب محمد مشتاق ملک کی دختر رِدا مہوش (بی ٹیک) کی شادی جناب محمد جاوید احمد (بیدر کرناٹک) ڈائریکٹر بیدر اربن بینک لمیٹ

سیما آندھرا قائدین کا 23 جنوری کے بعد ’ مستقبل ‘ پر غور

حیدرآباد 4 جنوری ( پی ٹی آئی ) نئی پارٹی کے قیام کی افواہوں کو ختم کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی اور قائدین 23 جنوری کے بعد دو روزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اپنے ’’ مستقبل ‘‘ کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ آج اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرت