اردو کے فروغ کے معاملہ میں حکومت غیر سنجیدہ،ڈائری کی عدم اشاعت ، بارہا توجہ دہانی کے باوجود بے عمل
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کی جانب سے اردو کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ حکومت نے ریاست کے بیشتر اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف تو دیا ہے لیکن اس زبان کی ترویج و اشاعت کے معاملہ میں ریاستی حکومت کی کوتاہیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے اس کے باوجود اس مسئلہ پر کوئی توجہ دی