عابد علی خاں یادگار محب اردو ایوارڈ فنکشن

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو آندھرا پردیش کے زیر اہتمام پانچواں عالمی مشاعرہ 18 جنوری کو للیتا کلا تھورانم باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا جس میں اردو دنیا کے نامور شعراء کے علاوہ ریاست کے سرکردہ سیاسی و اعلیٰ ادبی و سماجی شخصیتیں شرکت کریں گی ۔

تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کے آغاز کا خیرمقدم: ڈگ وجے سنگھ

حیدرآباد /9 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے تلنگانہ مسودہ بل پر پارلیمنٹ میں بحث شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس اور مرکزی حکومت نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کیا اور مسودہ بل اسمبلی پہنچ چکا ہے، اگر بل میں کوئی نقص ہو تو اس کی نشاندہی کی جائ

مکہ مسجد میں جمعیتہ علماء کے جلسہ کی اجازت منسوخ

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے 12جنوری کو مکہ مسجد میں جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کو جلسہ سیرت محسن انسانیت ؐ کی اجازت کو منسوخ کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کرتے ہوئے جمعیتہ العلماء، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد، سٹی پولیس کمشنر اور اسسٹنٹ کمشن

سیاست و ایم ڈی ایف کا جلسہ میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 25 جنوری کو بعد نماز مغرب پرائم گارڈن فنکشن ہال سرور نگر روڈ یل بی نگر میں منایا جارہا ہے ۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ۔ جناب عابد رسول خاں صدر نشین اقلیتی کمیشن آندھرا پردیش ، جناب سدھیر ریڈی ، مسٹر ٹی ہری

اقلیتی بہبود کے اداروں میں ملازمین کی قلت ، اسکیمات پر عمل آوری میں رکاوٹ

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے اقلیتی بہبود کیلئے جاریہ مالیاتی سال 1027 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے تاہم تمام اقلیتی اداروں کو ملازمین کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث اقلیتی اسکیمات پر بروقت عمل آوری میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن، اقلیتی بہبود کمشنریٹ، اردو

قیام تلنگانہ میں طلباء و نوجوانوں کی قربانیوں کا اہم رول

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام میں طلباء و نوجوانوں کی قربانیوں کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں تلنگانہ عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیشو راؤ نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات سے قبل تلنگانہ ریاس

سابق رکن پارلیمان عزیز پاشاہ کی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل

حیدرآباد۔9جنوری(سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمان جناب سید عزیزپاشاہ کی معلنہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی۔ تیسرے دن صبح سے ہی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین نے وفد کی شکل میں بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر سینئر کمیونسٹ قائد سے اظہار یگانگت کیاجن میں سابق رکن پارلیمان پی مدھو‘ سی پی آئی ایم فلو ر لیڈر ج

ٹی آر ایس اور کے سی آر پر تنقید کے خلاف تلگو دیشم کو سبق سکھانے کا اعلان

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) تلگودیشم تلنگانہ قائدین کی جانب سے ٹی آر ایس اور اس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ پر کی جارہی تنقیدوں پر ارکان اسمبلی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جوپلی کرشنا راؤ اور دوسروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم تلنگانہ قائدین کو ٹی آر ایس اور اس کے قائدین کے بار

چیف منسٹر کے ہاتھوں گیمنگ پارک کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔/8جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج یہاں گیمنگ، انیمیشن، میڈیا و تفریحی پارک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ذرائع ابلاغ و اشاعت و طباعت کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں اسکام کی دوبارہ تحقیقات

حیدرآباد۔/8جنوری، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن میں تقریباً 80 کروڑ مالیاتی اسکام کو منظر عام پر آئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر گیا لیکن آج تک تحقیقاتی ادارہ سی بی سی آئی ڈی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل نہیں کی۔ تحقیقات کی جلد تکمیل اور خاطیوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ کی پیشکشی کیلئے اقلیتی کمیشن اور محکمہ اقلیتی بہبود کی جان

تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کو تلنگانہ بل پر بحث کا مشورہ

حیدرآباد۔/8جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس سے ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اے پی تنظیم جدید بل 2013 کے مسودہ پر بحث میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کو مسلسل ہنگامہ آرائی کے

ریاست تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر مشاورت

حیدرآباد /8 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد نے تلنگانہ کانگریس قائدین سے علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے تعلق سے مشاورت کی۔ آج گاندھی بھون میں تلنگانہ کے کانگریس قائدین انجن کمار یادو، سریش شیٹکار، پونم پربھاکر، محمد علی شبیر، محمد فاروق حسین اور دیگر نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست

حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 30 جنوری کو لوک ستہ کا ’ ستیہ گرہ ‘

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : لوک ستہ پارٹی 30 جنوری مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر ریاست میں آلودہ پانی ، راجیو یووا کرنالو اور شراب سے متاثر ہونے والے متاثرین کے لیے ریاست بھر میں ستیہ گرہ کا اہتمام کررہی ہے ۔ صدر لوک ستہ پارٹی کے سرینواس راو نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واٹر بورڈ نے حیدرآباد کے 40 میں