اواخر جنوری پرانے شہر میں اردو گھر و شادی خانہ کا افتتاح

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کے ہمراہ موتی گلی خلوت میں تعمیر کردہ اردو گھر۔ شادی خانہ کی عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیری کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دیگر جزوی ک

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے جہیز ہراسانی کے مطالبہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ انجماں جو گڈی ملکا پور علاقہ کے ساکن انجی کی بیوی تھی اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ انکی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ انجماں کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار ز

پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر گرم پانی کے ٹینک میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ سریکانت جو چمپا پیٹ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے لیبر ہے وہ ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اور 5 جنوری کے دن مشتبہ طور پر وہ گرم پانی کے ٹینکر میں گر کر شدید جھلس گیااور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پ

حیدرآباد کے ہونہار ہاشمی برادران این ڈی ٹی وی کروما ٹیک گرانڈ ماسٹر چیمپینس

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد سے تعلق رکھنے والے دو ہونہار بھائی سید مصطفی ہاشمی اور سید مرتضیٰ ہاشمی اپنی دانشمندی قابلیت اور صلاحیتوں کے ذریعہ ملک و ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان ہاشمی برادران کا شمار اب ہندوستان کے بہترین ذہین طلبہ میں ہونے لگا ہے عثمانیہ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال سوم کے طالب عل

پرانے شہر میں ترقی کے اعلانات وفا نہ ہوسکے ، کئی کام التواء کا شکار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں ترقیاتی اقدامات کے اعلانات ہوتے ہیں اور ان اعلانات پر عمل آوری کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے ۔ لیکن کروڑہا روپئے کے خرچ کے باوجود پراجکٹس تکمیل نہیں ہوپاتے لیکن اس پر سوال کوئی نہیں اٹھاتا ۔ موسیٰ ندی کو خوب صورت بنانے کے علاوہ اسے سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا گ

ریاست میں مزید 8 میڈیکل کالجس کی تجاویز

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : میڈیکل تعلیم کے حصول میں فروغ کے پیش نظر ریاست کے مختلف علاقوں میں آئندہ تعلیمی سال سے مزید آٹھ میڈیکل کالجس کے آغاز کی تجاویز ہیں ۔ ان کالجس میں گیتم وشاکھا پٹنم ، گائتری وشاکھا پٹنم ، وسوا بھارتی کرنول ، وینکٹیشورا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ چتور اور دیگر چار حیدرآباد میں ہوں گے ۔ ریاستی حکومت نے ان کی

شافعی طبقہ اور عربوں میں نکاح کے لیے قاضی کا تقرر منسوخ

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شافعی طبقہ اور عربوں میں نکاح کی انجام دہی کیلئے قاضی کے تقرر کے احکامات کو منسوخ کردیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 13 جاری کیا جس کے ذریعہ 8جنوری کو جاری کردہ جی او آر ٹی 11 کو منسوخ کردیا گیا۔ جی او میں کہا گیا

محکمہ آبرسانی کیا ایک اور بھولکپور کا منتظر تو نہیں ؟

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف علاقوں میں آلودہ پانی کی شکایت معمول بنتی جارہی ہے ۔ لیکن اس سلسلہ میں کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے صاف پینے کا پانی سربراہ کرنے کے بجائے آلودہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور شکایت پر یہ کہہ دیا جانے لگا ہے کہ سربراہ کیا جانے والا پانی

چیف منسٹر پر مخالف تلنگانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی پر مخالف تلنگانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پیدائش اور افزائش کے باوجود کرن کمار ریڈی سیما آندھرا کی تائید اور تلنگانہ کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اس بات کیلئے ا

تلنگانہ پر حکومت کا غیر اطمینان بخش جواب

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے سلسلہ میں تلگودیشم کے سیما آندھرا ارکان نے حکومت سے ریاست کے موقف کے بارے میں جو تفصیلات طلب کی تھیں ان کا حکومت کی جانب سے غیر اطمینان بخش جواب دیا گیا ہے۔ جس طرح تفصیلات طلب کرنے پر مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے ساتھ سلوک کیا اسی طرح ریاستی حکومت نے بھی

دولت کی چاہت میں لوگ عقل سے معذور ، ہزاروں روپیوں کا نقصان

حیدرآباد ۔10 ۔ جنوری( سیاست نیوز )انسان کو زندگی گذار نے کے لئے روٹی ،کپڑا ،مکان اور کچھ روپے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان بنیادی ضرورتوں کے علاوہ لوگوں کو آرام دہ زندگی گذارنے کی خواہش ہوتی ہے۔ا س لئے لوگ نہ جانے کیسے کیسے کام کر بیٹھتے ہیں۔ کوئی دن رات محنت کرکے پیسہ کماتے ہیں تو کوئی دھوکہ دہی کے ذریعے دولت کمالیتے ہیں۔اور جو لوگ جلد

اسمبلی میں سونیا گاندھی کی تائیدو مخالفت میں نعرے

حیدرآباد۔/9 جنوری (سیاست نیوز) ایوان اسمبلی، علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کرنے کے تناظر میں سونیا گاندھی کی حمایت و مخالفت میں نعروں سے گونج اٹھا۔ سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم رکن اسمبلی مسٹر پلے رگھوناتھ ریڈی نے علحدہ تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تقسیم ریاست، راہول گاندھی کو

تلنگانہ بل پر رائے دہی کروانے وائی ایس آر کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) اسپیکر اسمبلی سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ تنظیم جدید تلنگانہ بل 2013 پر اسمبلی میں رائے دہی کروائی جائے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے آج کہا کہ رائے دہی سے یہ واضح ہوجائیگا کہ کتنے ارکان اسمبلی ریاست کو متحد رکھنے کے حق میں ہیں اور کتنے ارکان اسمبلی متحدہ ریاست کے مخالف ہیں۔

مسودہ تلنگانہ بل ’ آمرانہ ‘ ۔ دستور کی وفاقی قدر کے مغائر

حیدرآباد۔/9 جنوری(سیاست نیوز) ریاستی وزیر سیاحت مسٹر وٹّی وسنت کمار نے آج ایوان اسمبلی میں علحدہ ریاست مسودہ بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر جامع مباحث کے بعد مرکز کو متحدہ آندھرا پردیش کی تائید میں قرارداد روانہ کرنی چاہئے۔ مسودہ تلنگانہ بل پر اپنی غیر مختتم بحث کو آج جاری رکھتے ہوئ

بل پر موثر انداز میں بحث کرنے ارکان اسمبلی سے چیف منسٹر کی اپیل

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ مسودہ تلنگانہ بل پر ایوان اسمبلی میں مباحث میں حصہ لیں۔ انہوں نے ارکان پر زور دیا کہ وہ اس طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کریں جس سے دوسرے علاقوں کے عوام کو بھی مطمئن کیا جاسکے ۔ مباحث میں مداخلت کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی نے ار

منفرد طرز تعمیر کی شاہکار معظم جاہی مارکٹ عمارت پر جنگلی جھاڑیاں

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : معظم جاہی مارکٹ کا شمار ہندوستان کی قدیم ترین مارکٹوں میں ہوتا ہے ۔ 1996 میں انٹاک ہیرٹیج ایوارڈ حاصل کرنے والی اس سنگ بستہ خوبصورت اور فن تعمیر کی شاہکار عمارت فی الوقت خستہ حالی کا شکار ہے ۔ ریاستی محکمہ آثار قدیمہ اس کی مرمت و درستگی پر توجہ نہیں دیتا نتیجتاً میں اس تاریخی عمارت کی چھت پر جنگلی درخت اُگ آئیں ہی

تلنگانہ بل میں ترمیم پر زور، آج یادداشت پیش کرنے کی ہدایت

حیدرآباد /9 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ارکان اسمبلی نے تلنگانہ مسودہ بل میں 9 نکات کی ترمیم کے لئے اسپیکر اسمبلی این منوہر کو ایک یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکر اسمبلی نے تمام ارکان اسمبلی کو 10 جنوری کی دوپہر ایک بجے تک مسودہ بل میں ترمیم کے لئے تحریری طورپر یادداشت پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ باوثوق ذرائع کے بم

تلنگانہ بل میں دس ترمیمات پیش ، اسپیکر کو ٹی آر ایس کا مکتوب

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی اسمبلی میں پیش کردہ تلنگانہ مسودہ بل کے سلسلہ میں ٹی آر ایس کی جانب سے اسپیکر کو تحریری طور پر10 ترمیمات پیش کی گئی ہیں۔ ٹی آر ایس کے ڈپٹی لیڈر ہریش راؤ نے بتایا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے روانہ کردہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 میں جن نکات کے بارے میں ٹی آر ایس کو اعتراض ہے ان میں ترمیم کے سلسلہ می

ریاست کی تنظیم جدید مسودہ بل پر مباحث ہنگامہ آرائی کی نذر

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں احتجاجی وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان اسمبلی کی ایوان سے معطلی کے بعد آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر مباحث جاری تھی ۔ لیکن اسی اثناء میں مباحث میں حصہ لینے والے ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی آپسی نوک جھونک ایک دوس