مرکز ‘ تقسیم ریاست کے فیصلے پر اٹل : پلم راجو

حیدرآباد 11 جنوری ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر مسٹر ایم ایم پلم راجو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت بہرصورت آندھرا پردیش کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پلم راجو نے کہا کہ مرکزی حکومت علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دینے کے فیصلے پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ یقینی طور پر تقسیم ریاست کے نتیجہ میں آندھرا کا بھاری نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا ک

اقلیتی تعلیمی اداروں کو اقلیتی سرٹیفکیٹس، بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے تفصیلات طلب

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں اقلیتی تعلیمی اداروں کو اقلیتی سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے سلسلہ میں مبینہ بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے کیلئے اقلیتی کمیشن نے حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ اقلیتی کمیشن کو مختلف گوشوں سے شکایات وصول ہوئیں کہ محکمہ اقلیتی بہبود تعلیمی اداروں کو اقلیتی سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے سلسلہ میں قواعد کی خلاف و

ٹی آر ایس فوری معذرت خواہی کرے : وینو گوپال

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ مسٹر ایم وینو گوپال ریڈی نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کی جانب سے اسمبلی میں سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی پر حملہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری معذرت خواہی کرنے کا ٹی آر ایس سے مطالبہ بصورت دیگر انتقام کے طور پر پارلیمنٹ میں سربراہ ٹی آر ایس مسٹر

وفادار کارکنوں کو کانگریس ٹکٹس، راہول کے فیصلہ کا خیرمقدم

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا و وہپ مسٹر ایم اے خان نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے وفادار کارکنوں کو ٹکٹ دینے کے تعلق سے راہول گاندھی کی جانب سے تیار کردہ حکمت عملی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کے حقیقی کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ مسٹر ایم اے خان نے کہا کہ عام آدمی کو اہمیت دینے کا کلچر

ریلوے اسٹیشنس پر کچرا ڈالنے، گندگی

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مالیتی سال 2013-14ء میں اپریل تا ڈسمبر 9 ماہ کے دوران ریلوے احاطے جیسے ریلوے اسٹیشن، ریلوے اراضیات پر گندگی پھیلانے، کچرا پھینکنے، پوسٹرس لگانے، آگ سلگانے پر 50,668 افراد کو جملہ 1.02 کروڑ روپئے کے جرمانے کئے۔ جن افراد کو جرمانہ کیا گیا ان میں 10,486 سکندرآباد ڈیویژن، 4,243 حیدرآباد ڈیویژن، 16,

تحریک صدائے اسلام کی آج ریاستی سنی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک صدائے اسلام کے زیر اہتمام ایک روزہ ریاستی سنی کانفرنس اتوار صبح 8 بجے تا عشاء ہاکی گراونڈ عیدگاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر بروز اتوار 12 جنوری کو منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی سرپرستی حضرت شیخ تاج الدین جنیدی سرپرست تحریک ، صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، نگرانی مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ کریں گے ۔

گلبرگہ کے زخمی سب انسپکٹر کو علاج کیلئے حکومت کرناٹک کا مکمل تعاون

حیدرآباد۔ 11؍جنوری (پریس نوٹ) کرناٹک کے ریاستی وزیر جناب قمرالاسلام نے کہا کہ گلبرگہ میں مجرمین‘ سماج دشمن عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے‘ قوم دشمن عناصر کے لئے تو تدفین کے لئے تک قبرستان میں جگہ نہیں مل سکتی۔ جناب قمرالاسلام آج صبح یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں گلبرگہ کے سب انسپکٹر پولیس ملکارجن بنڈے کی عیادت کے بعد اخباری نمائن

دفتر سیاست میںآئمہ و مؤذنین پر اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (راست) محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب پیش اماموں و مؤذنین کو ماہانہ تنخواہیں ایصال کرنے سے متعلق ایک معلوماتی اجلاس 16 ڈسمبر 2013ء احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں معزز سپریم کورٹ آف انڈیا و معزز ہائیکورٹ آندھراپردیش کے فیصلوں و احکامات کی رو

تلنگانہ بل پر بحث ، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کے مناظر

حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش تنظیم جدید بل کے مسودہ پر ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کے مناظر دیکھے گئے جب ٹی آر ایس ایک رکن کے ودیا ساگر راؤ بحث کے دوران انتہائی ناشائستہ انداز میں گورنمنٹ چیف وہپ درونم راجو سرینواس کی سمت برہمی کے ساتھ آگے بڑھے اور انہیں زدوکوب کرنے کی کوشش کی ۔ ٹی

حیدرآباد کے موقف پر تلنگانہ اور سیما آندھرا ارکان میں اختلاف

حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی ، اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو نائیڈو اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بوتسہ ستیہ نارائنا کے سوا تقریباً تمام ارکان نے آج ریاستی اسمبلی میں آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013 کے مسودہ کے ہر فقرے پر ترامیم تجویز کئے جس کے ساتھ ہی ایسی ترمیمات کی تعداد سائکڑوں تک پہونچ گئی ۔ سیما آندھر

تلخ مباحث سے کشیدہ ایوان میں قہقہوں کی گونج

حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں ریاستی تنظیم جدید بل کے مسودہ پر جاری تلخ و تند مباحث سے پیدا شدہ کشیدگی کے درمیان آج چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے تلنگانہ پر دئے گئے اپنے جواب کے نتیجہ میں سارا ایوان زعفران زار ہوگیا اور تمام ارکان نے ان کے جواب پر زوردار قیقہہ لگایا اور ایوان میں خوشگوار فضا

متحدہ ریاست کے حامی قائدین ترمیم پیش کریں

حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج اپنے موقف میں اچانک تبدیلی لاتے ہوئے کہا کہ جو قائدین متحدہ آندھراپردیش کے خواہشمند ہیں وہ ریاستی اسمبلی میں آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013 پر بحث کے دوران ترمیم کی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈگ وجئے سنگھ گذشتہ روز یہ کہتے ہوئے ای

تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری یقینی : شنڈے

نئی دہلی /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ، تلنگانہ بل کو آندھراپردیش اسمبلی سے موصول ہونے سے فوری بعد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اور توقع ظاہر کی کہ ایوان میں یہ بل منظور کرلیا جائے گا ۔ مسٹر شنڈے نے آج یہاں اپنی ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ ہمیں پورا یقین ہے کہ بل منظور ہوجائ

تلگودیشم کی جانب سے تلنگانہ بل میں 4928 ترمیمات کی تجویز

حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی نے سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے آج اسپیکر کو ایک نوٹس پیش کرتے ہوئے آندھراپردیش ریاستی تنظیم جدید بل 2013 میں 4,928 ترمیمات کی تجویز پیش کی ہے ۔

ہریش راؤ کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کے خلاف پولیس کو اس وقت اپنے فرائض کی انجام دہی سے مبینہ طور پر روکنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب ٹی آر ایس کے کارکن یہاں چیف منسٹر کے ایک جلسہ عام کے دوران احتجاج منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ ہریش راؤ کے خلاف دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو س

سڑکوں اور مذہبی مقامات پر پتنگ بازی پرپولیس کا امتناع

حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے 13 تا 15 جنوری سنکرانتی تہوار کے موقع پر سڑکوں اور مذہبی مقامات کے قریب پتنگ بازی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و سکون برقرار رکھنے عوام کے وصیح تر مفاد حادثات کے انسداد کیلئے یہ احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ کمشنر پولیس نے بچوں کے والدین اور عام

علیحدہ تلنگانہ کیخلاف دو روزہ سیماآندھرا بند کا فیصلہ

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) اے پی این جی اوز نے متحدہ آندھرا پردیش کے حق میں اپنی جدوجہد میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد میں منعقدہ اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے اجلاس میں احتجاجی حکمت عملی کو قطعیت دی گئی۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف 17اور 18جنوری کو سیما آندھرا بند منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی این جی ا

قطب شاہی مسجد عطا پور کی تعمیر کی اجازت دینے سے بلدیہ کا انکار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( نمائندہ خصوصی ) : ہمارے شہر میں ایسی کئی قطب شاہی مساجد ہیں جو غیر آباد ہیں اور کچھ آباد بھی ہیں تو بعض غیر سماجی عناصر وہاں مسلمانوں کو نمازوں کی ادائیگی سے روکنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں اور ان کی اس ناپاک کوششوں میں انہیں بلدیہ اور پولیس کا بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے جب کہ موقوفہ جائیدادوں و اراضیات پر ناجائز

سیما۔ آندھرا ارکان اسمبلی کو خوف زدہ کرنے کی کوشش:جی وینکٹ ریڈی کا الزام

حیدرآباد /10 جنوری (سیاست نیوز) اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کے دوران کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ٹی آر ایس کے فلور لیڈر ایٹالہ راجندر کی تقریر کے دوران سیما۔ آندھرا کے کانگریس رکن اسمبلی ڈی راجو سرینواس نے اعتراض کیا، جس پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی ودیا ساگر ان کے قریب پہنچ گئے، تاہم کانگریس رکن اسمبلی جی وینکٹ ریڈی نے ان پر کالر پکڑنے