بھوگی کی آگ میں تلنگانہ مسودہ بل نذرآتش

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی و کونسل میں تلنگانہ مسودہ بل ( آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013) پر جاری مباحث کے خلاف سیما آندھرا علاقوں کے مختلف مقامات پر آج آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن ‘ اے پی این جی اوز اسوسی ایشن سے وابستہ ملازمین و قائدین نے تلنگانہ مسودہ بل کی کاپیوں کو نذرآتش کیا ۔ بت

کانگریس میں ٹی آر ایس کے انضمام کا مسئلہ پھر ایکبار موضوع بحث

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری سرگرمیوں کے دوران تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کانگریس میں انضمام کا مسئلہ پھر ایک مرتبہ موضوع بحث بن چکا ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے آغاز کے بعد کانگریس کی جانب سے ٹی آر ایس قیادت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنے وعدہ کے م

راجیہ سبھا کی 6نشستوں کیلئے آئندہ ماہ انتخابات

حیدرآباد۔13جنوری( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے راجیہ سبھا میں 98 فیصد حاضری رکھنے والے مسٹر ایم اے خان کو دوسری میعاد کیلئے امیدوار بنانے کا قوی امکان ہے ۔ آندھراپردیش سے 5 ارکان کی میعاد مکمل ہورہی ہے جبکہ تلگودیشم کے ہری کرشنا نے متحدہ آندھرا کی تائید میں استعفی دیا تھا ۔ 6نشستوں کیلئے آئندہ ماہ انتخابات منعقد ہوں

آئندہ انتخابات میں کانگریس کا صفایا یقینی ‘ عوام بدظن

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے کانگریس پارٹی پر ملک کو لوٹ لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک بھر میں عوام کانگریس پارٹی کے خلاف بغاوت کیلئے تیار ہیں ۔ سنکرانتی تہوار منانے اپنے آبائی مقام ’’ نارا واری پلے‘‘ پہنچنے والے صدر تلگودیشم پارٹی و قائد اپوزیشن مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بتایا کہ ملک و ریاست میں ا

آئندہ انتخابات میں بی جے پی کا اقتدار یقینی : وینکیانائیڈو

حیدرآباد۔13جنوری ( سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی قیادت میں پارٹی تقریباً 300لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہوگی ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہ صرف بولنگ پر توجہ

آئندہ ماہ کرن کمار ریڈی مستعفی ہوجائیں گے

حیدرآباد /13 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر سماجی بہبود پی ستیہ نارائنا نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی مستعفی ہو جائیں گے۔ ضلع مغربی گوداوری میں منعقدہ مختلف سرکاری تقاریب میں حصہ لینے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست کو متحد رکھنے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہ

کانگریس کے 15 ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ ٹکٹ

حیدرآباد /13 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی آئندہ ماہ 150 لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جب کہ پردیش کانگریس نے 15 موجودہ ارکان پارلیمنٹ کی فہرست ہائی کمان کو روانہ کردی ہے۔ واضح رہے کہ چار ریاستوں میں کانگریس کی شکست کے بعد اے آئی سی سی کے نائب صدر راہول گاندھی عوامی تائید حاصل کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

تلنگانہ احتجاج سے ایس بی ایچ کا کاروبار متاثر

کوئمبتور۔13جنوری ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے جاری احتجاج کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہ اعتراف کیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد (ایس بی ایچ) کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) میں ضم کرنے کی تجویز پر بھی اب تک عمل نہیں کیا جاسکا ۔ ایس بی ایچ منیجنگ ڈائرکٹر ایم بھگون

بیگم پیٹ کی قدیم اسپینی مسجد کو متصل کھدائی سے خطرہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : اسپین میں مسلمانوں نے ایک زمانے میں طویل عرصہ تک حکومت کی اسپین میں مسلمانوں کے عروج کا آغاز وہاں حضرت طارق ابن زیاد کی آمد سے ہوتا ہے تاریخی کتب کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ اسپین میں مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ 709 سے شروع ہوچکا تھا اور اس ملک کے مختلف حصوں پر وہ تقریبا 904 برس تک حکومت کرتے رہے ۔ اسپین اور حیدرآبا

مرکزی حکومت اور کانگریس پر سیاسی مقصد براری کیلئے تقسیم ریاست کا الزام

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) اے پی این جی اوز کے صدر اشوک بابو نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت اور کانگریس پارٹی سیاسی مقصد براری کیلئے ریاست کو تقسیم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا کے عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل کو شکست سے دوچار کریں تا کہ مرکزی حکومت کو سیما آندھرا عوام کے جذبات سے واقف کرایا

تلنگانہ مسودہ بل نذر آتش پرملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز ) تلنگانہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ آفیسرس کی تنظیموں نے اے پی این جی اوز کے صدر اشوک بابو کے اس بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جس میںسیما آندھرا عوام سے بھوگی کے موقع پر تلنگانہ مسودہ بل کو نذر آتش کرنے کی اپیل کی گئی۔ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرز اسو سی ایشن کے صدر سرینواس گوڑ اور این جی اوز کے صدر دیوی پرساد نے ا

ٹی آر ایس کے انضمام سے قبل تشکیل تلنگانہ کانگریس کیلئے نقصاندہ

حیدرآباد /13 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی (ضلع میدک) کے کانگریس رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ جے پرکاش ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش کے حامی ہم پہلے بھی تھے، اب بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے سیاسی طورپر ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس فیصلہ سے عوا

سیما آندھرا قائدین کے ذہن کی عکاسی ، تلنگانہ مسودہ بل نذر آتش کرنے کی مذمت

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز)ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راو نے سیما آندھرا علاقوں میں تلنگانہ مسودہ بل کو نذر آتش کرنے کے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راو نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے خلاف اے پی این جی اوز کی اپیل پر اس طرح کا احتجاج کیا گیا ہے لیکن اس سے ریاست کی تقسیم کے عمل میں کوئی رکاوٹ

دفتر سیاست میں کل سائنس ٹیچرس سائنس فیر مقابلے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیشنل سائنس فیر اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے سائنس ٹیچرز سائنس فیر مقابلے بروز چہارشنبہ 15 جنوری 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہیں۔ جناب عابد رسول خاں صدر نشین اے پی اقلیتی کمیشن مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سراج اظہر ( امریکہ ) پروفیسر مع

پندرہ نکاتی پروگرام پر عمل آوری کو یقینی بنانے میکانزم کی ضرورت

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے 15نکاتی پروگرام پر عمل آوری کیلئے تمام ریاستوں کے اقلیتی کمیشن کے صدور نشین کی کانفرنس آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔ آندھرا پردیش اقلیتی کمیشن کے صدر نشین عابد رسول خان نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے 15 نکاتی پروگرام پر موثر عمل آوری کیلئے تجاویز پی

جہاں نما اور نواب صاحب کنٹہ میں سڑکوں کی حالت زار ، نئی سڑکوں کی تعمیر اشد ضروری

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری ( سیاست نیوز ) ۔حیدرآباد کے پرانے شہر کے گنجان آبادی والے کئی علاقوں میںسڑکیں انتہائی خراب ہوکر رہ گئی ہیں۔حلقہ اسمبلی بہادرپورہ کے جہاں نما اور نواب صاحب کنٹہ ڈیوژنوں میں سڑکیں انتہائی خراب ہوگئی ہیں اور ان سڑکوں پر کئی حادثات ہورہے ہیں۔اس علاقے میں ہونے والے حادثات کی وجہ خستہ حال سڑکیں اور اسپیڈ بریکرس ہو

حیدرآباد کے پرانے شہر میں کثیر آبادی کے باوجود پاسپورٹ آفس ندارد

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے معاملہ میں حکومت کے کسی بھی محکمہ کو دلچسپی نہیں ہے بلکہ یوں کہیں تو غلط نہ ہوگا کہ پرانے شہر کو شہر کے مرکزی علاقہ کی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود بھی عصری سہولتوں کے معاملہ میں حیدرآباد کے اس علاقہ کو محروم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ جب بینک کے اے ٹی ایم کے دو

پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے نا انصافی کا اعتراف

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل و نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد علی شبیر نے پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے نا انصافی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا عام انتخابات میں پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پرانے شہر کی انقلاب

ملک بھر میں حیدرآباد کو تیسرے بہترین رہائشی شہر کا درجہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں حیدرآباد کو تیسرے بہترین رہائشی شہر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ دہلی کے ایک ادارے کی جانب سے تیار کردہ سروے رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ حیدرآباد آج بھی ملک کے ان تین شہروں میں شامل ہے جو رہائش کے لیے بہترین تصور کئے جاتے ہیں ۔ ریاست میں جاری سیاسی بحران کے حالات اور آئے دن بند اور ا