تلنگانہ مسودہ بل مباحث کیلئے مہلت میں توسیع نہ کیا جائے

حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ نے اسپیکر اسمبلی این منوہر سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ مسئلہ مسودہ بل پر مباحث کی تکمیل کیلئے صدر جمہوریہ سے مہلت میں مزید توسیع سے متعلق تجویز کی تائید نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے 23جنوری تک مباحث کی تکمیل اور رائے پیش کرنے کا وقت دیا ہے۔ سیما آندھرا کے

مجلس بچاؤ تحریک کا آج مغلپورہ گراونڈ پر جلسہ رحمتہ اللعلمین ﷺ

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (پریس نوٹ) مجلس بچاؤ تحریک کے زیراہتمام 18 جنوری ہفتہ کو بعد نماز عشاء مغلپورہ گراونڈ پر 22 واں عظیم الشان جلسہ رحمتہ اللعلمین ﷺ زیرنگرانی ڈاکٹر قائم خان منعقد ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفکراسلام علامہ قاری سخاوت حسین برکاتی (اڑیسہ) شرکت کرتے ہوئے شرف تخاطب حاصل کریں گے۔ جبکہ مولانا شاکر رضا، قاری امان اللہ

سائنس فیر کو وسعت دینے کیلئے جامع منصوبہ

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) حکومت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اقلیتی طلبہ کو اپنے مسائل کی یکسوئی کرنے اور مطالبات کومنوانے کیلئے منظم پیمانے پر سرکاری محکمہ جات سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں اے پی اقلیتی کمیشن امور کی انجام دہی کیلئے نہایت سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب عابد رسول خان چیرمین اے پی مائناریٹیز کمیشن نے یہاں

شادیوں کے مسئلہ کو حل کرنے مختلف شعبہ حیات کی شخصیتوں کو آگے آنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (دکن نیوز) جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہا کہ مسلم معاشرہ میں لڑکیوں کی شادی ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے علماء کرام، مشائخین، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ادیبوں، شاعروں و فنکاروں کو بھی آگے آنا ہوگا۔ وہ کل شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) میں مشہور مزا

تلنگانہ کیلئے 1400 افراد کی قربانی ، سمپورنا تلنگانہ سادھنا پدیاترا ،سوامی گوڑ نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

شمس آباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ضلع رنگاریڈی کی جانب سے سمپورنا تلنگانہ سادھنا پدیاترا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز شمس آباد کے موضع پالماکول سے ہوا۔ سوامی گوڑ ایم ایل سی نے جھنڈی دکھاکر پدیاترا کا آغاز کیا۔ پدیاترا میں شمس آباد منڈل ٹی آر ایس قائدین کی زیادہ تعداد غیر حاضر تھی۔ سوامی گوڑ ایم ایل سی نے اپنے خطاب میں کہ

آج اے آئی سی سی اجلاس ‘ تلنگانہ مسئلہ پر ہنگامہ آرائی متوقع

نئی دہلی 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا مسئلہ کل سے شروع ہونے والے کل ہند کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں موضوع بحث بن سکتا ہے کیونکہ کانگریس کے سیما آندھرا علاقوں سے تعلق رکھنے والے قائدین کل ہند کانگریس کے اجلاس کے باہر دھرنا منظم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر اجلاس میں شرکت کا انہیں م

سیما ۔آندھرا کانگریس قائدین کو حیرت

حیدرآباد۔ 16 جنوری (پی ٹی آئی) سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے بعض ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی نے پارٹی قیادت کی جانب سے کل دہلی میں منعقد شدنی اے آئی سی سی اجلاس میں مبینہ طور پر انہیں مدعو نہ کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ سبم ہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی سی سی

چیف منسٹرکی دوڑ میں شامل ہونے کی تردید

حیدرآباد۔/16 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنہ نے آج سخت انداز میں نفی کرتے ہوئے کہ وہ تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، کہا کہ چند قائدین ان کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ اعلیٰ عہدہ کے متمنی نہیں ہیں چونکہ وہ ملکاجگری لوک سبھا نش

برقی بچت سے موثر سربراہی اور مصارف میں کمی ممکن

حیدرآباد۔ 16 جنوری ￿(سیاست نیوز) برقی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے برقی بچت کیلئے ابھی سے ریاستی حکومت موثر اقدامات کررہی ہے۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں برقی استعمال و بچت کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بر

اتوار کو پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد۔/16 جنوری (سیاست نیوز) ضلع حیدرآباد میں پلس پولیو پروگرام کا پہلا مرحلہ /19 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔ بڑے پیمانہ پر پلس پولیو کے قطرے پلانے کا یہ 19 واں برس ہے۔ آندھرا پردیش میں کاکناڈا ، ضلع مشرقی گوداوری کی ایک بستی ایلّی موگّا میں 2008 میں وائیلڈ پولیو وائرس کے کیس کی رپورٹ ملی تھی۔ ساری ریاست میں 2009ء میں پولیو کا ایک بھی

تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے کی سازش جانا ریڈی کا بیان

حیدرآباد۔ 16 جنوری (آئی این این) وزیر پنچایت راج کے جانا ریڈی نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کے بعض قائدین تلنگانہ بل پر مباحث کیلئے دی گئی مہلت میں توسیع کی خواہش کرتے ہوئے علیحدہ ریاست کے قیام میں تاخیر کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیما۔

تلنگانہ قائدین کی عنقریب صدرجمہوریہ سے نمائندگی

حیدرآباد۔ 16 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے کیلئے لمحہ آخر میں سیما۔ آندھرا قائدین پر سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف وہپ جی وینکٹ رمنا ریڈی نے اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کیلئے مزید وقت طلب کرنے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سیما۔ آندھرا قائدین بشمول چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، قائد اپوزیشن چندرا بابو نائی

اسمبلی سیشن کا آج دوبارہ آغاز

حیدرآباد۔16 جنوری (آئی این این) آندھرا پردیش ریاستی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتہ طویل سنکرانتی تعطیلات کے بعد کل دوبارہ شروع ہورہا ہے جس میں ریاستی تنظیم جدید بل 2013 پر مباحث ہوں گے۔ یہ سیشن 18 جنوری ہفتہ تک جاری رہے گا اور ذرائع نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر اتوار کو بھی اجلاس منعقد کیا جاسکتا ہے تاہم اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ بزنس ا

مکہ مسجد کے ملازمین تنخواہ سے محروم

حیدرآباد۔16 جنوری (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے ملازمین نصف ماہ گذر جانے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں۔ مکہ مسجد کے انتظامات کے لئے 30 ملازمین اور 20 ہوم گارڈس برسر پیکار ہیں۔ شہر کی صرف دو مساجد مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ، محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر انتظام ہیں۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل بھی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی و

آج نصف شب سے آٹو بند کا آغاز

حیدرآباد 16 جنوری (پریس نوٹ) دونوں شہروں میں 17 جنوری کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند کا آغاز ہوگا۔ اقل ترین آٹو کرایوں میںاضافہ جی او 108 کی منسوخی ایک ہزار روپئے جرمانہ کی رقم میںکمی و دیگر مطالبات پر بند کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پریس کلب بشیر باغ پر 17 جنوری صبح 11 بجے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ آٹو یونین قائدین نے یہ بات بتائ

حج ہاؤز کی 10 ویں منزل پر تمام سہولتوں سے آراستہ ہال 4 سال سے بیکار

حیدرآباد ۔ 16 جنوری ۔ اصلاح کا کام اپنے گھر سے شروع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی اپنے گھر والوں اور گھر کو سدھارنے کی بجائے محلہ اور شہر والوں کو سدھارنے اور ان میں بہتری لانے کیلئے نکلتا ہے تو لوگ اس پر یہ کہتے ہوئے انگلیاں اٹھانے لگتے ہیں کہ پہلے اپنے گھر کو نہیں سدھارتے اور نکل پڑے ہیں دنیا کو سدھارنے۔ ایسا ہی کچھ ریاستی وقف بورڈ کے

مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی ادارہ جات کی آج سے کشادگی

حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت تعلیمی اداروں کو چلانے کیلئے ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی تیاری کررہی ہے۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ نے کل مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت موجود اوقافی جائیدادوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ منشائے وقف اور وقف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت ان جائیدادوں کو اسپیشل آفی

راجیہ سبھا انتخابات، ٹی آر ایس کے امیدوار پر سنجیدگی سے غور

حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں اپنا امیدوار اُتارنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چندر شیکھر راؤ نے سینئر قائدین اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد راجیہ سبھا کی ایک نشست کیلئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نشست کیلئے پارٹی کے قو

یو پی اے کے خلاف تحریک عدم اعتماد نوٹس کا شاخسانہ

حیدرآباد /16 جنوری (سیاست نیوز) یو پی اے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس پیش کرنے والے سیما۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو 17 جنوری کو دہلی میں منعقد شدنی اے آئی سی سی کے سیشن میں شرکت کے پاسیس جاری کرنے سے کانگریس پارٹی نے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ سی ڈبلیو سی میں تلنگانہ ریاست کی قرارداد منظور ہونے کے بعد سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھ

کانگریس ہائی کمان سے آر پار کی لڑائی کا اعلان

حیدرآباد /16 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال نے سیما۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو اے آئی سی سی سیشن کے پاسیس جاری نہ کرنے کے فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیر قرار دیا اور ہائی کمان سے آر پار کی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے حقوق سلب کرنے کا کسی کو اختیار نہ