آٹو ہڑتال جاری، آج چلو اسمبلی ریالی

حیدرآباد 19 جنوری (راست)آٹو ہڑتال جاری ہے 20 جنوری 10 بجے صبح کو چلو اسمبلی ریالی اے آئی ٹی یو سی آفس حمایت نگر سے نکالی جائیگی۔ جناب محمد امان اللہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے دونوں شہر کے آٹو ڈرائیورس ہڑتال پر ہیںلیکن اس کے باوجود سیماآندھرا کے سیاستدانوں کی غلبہ والی آندھرا پردیش سرکار نے کسی قسم کی بات چیت کیلئے ی

حضور اکرم ؐ سے نسبت ‘ خیر امت کہلانے کا سبب

حیدرآباد۔/18 جنوری(سیاست نیوز) نبی آخری الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں ابدی کامل انقلاب بپا ہوا ہے اور بنی نوع انسانی کو ایک ایسادستور حیات ملا ہے جو قیامت تک کیلئے صالح معاشرہ کا ضامن ہے۔ رب کائنات اللہ عزو جل نے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ رفعت و عظمت سے نوازا ہے جو کسی مخلوق کو حاصل نہیں ہے۔

تلنگانہ بل پر مباحث کے بعد وزرا کا اجتماعی استعفی ممکن

حیدرآباد 18 جنوری ( پی ٹی آئی ) ساحلی آندھرا اور رائلسیما علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزرا بشمول چیف منسٹر کرن کمار ریڈی امکان ہے کہ ریاستی اسمبلی میں تنظیم جدید آندھرا پردیش بل 2013 پر مباحث کی تکمیل کے فوری بعد اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائیں گے ۔ ریاستی وزیر سماجی بہبوود مسٹر پی ستیہ نارائنا نے آج شام اخباری نمائندوں سے بات چیت ک

آٹو ہڑتال جاری ‘ آج آر ٹی سی چوارہے پر راستہ روکو احتجاج

حیدرآباد 18 جنوری ( پریس نوٹ ) آٹو ڈرائیورس یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آٹو میٹرس کی شرح میں اضافہ اور جرمانوں کی رقم میں کمی کے مطالبہ پر شروع کی گئی آٹو ہڑتال جاری ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیورس کا مطالبہ ہے کہ میٹرس کی شرح کو پڑوسی ریاستوں کے مماثل کیا جائے اور آٹو ڈرائیورس پر جرمانہ

گھانسی بازار میں 9 قیمتی موقوفہ مکانات فروخت

حیدرآباد ۔ 18 جنوری ۔ گھانسی بازار، چیلہ پورہ کا شمار شہر حیدرآباد کے قدیم محلہ جات میں ہوتا ہے اور اب تو ان بستیوں میں جائیدادوں کی قیمتیں نئے شہر کے کسی بھی علاقہ کی جائیدادوں سے زیادہ ہیں اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ایک مخصوص طبقہ ان محلوں میں اپنی آبادی کو بڑھانے میں لگا ہوا ہے اور اس کام میں انہیں اپنے عناصر کی سرپرستی اور تعا

اوقافی اراضیات پر کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کا بہت جلد آغاز

حیدرآباد۔/18جنوری ، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے اعلان کیا کہ حج ہاوز سے متصل اراضی کے علاوہ خیریت آباد اور بیگم پیٹ پر واقع اوقافی اراضی پر کمرشیل کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے اور بہت جلد تعمیری کاموں کا آغاز ہوجائے گا۔ وزیر اقلیتی بہبود نے آج عہدیداروں کے ہمراہ تین اوقافی اراضیات کا معائنہ کیا جہاں کمرشیل کا

دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) اداہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 جنوری بروز منگل صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ خواتین اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر درج کروائیں۔

تقسیم آندھراپردیش و تشکیل تلنگانہ ناگزیر

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) قائد بی جے پی مقننہ پارٹی نے ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو ناگزیر قرار دیا اور آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء کی بھرپور تائید کرتے ہوئے صدرجمہوریہ کی جانب سے مقررہ مدت میں ہی اس بل کو روانہ کردینے کیلئے اقدامات کرنے کا اسپیکر ریاستی اسمبلی و ریاستی حکومت س

دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو،

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کیلئے مہلت میں اضافہ پر زور

حیدرآباد /18 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے ریاست کی تقسیم کو روکنے کے لئے توقع کے مطابق ایک اور ہتھیار استعمال کیا اور اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کے لئے مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو مکتوب روانہ کیا۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ نے اسمبلی کو تلنگانہ مسودہ بل روانہ کرتے

پروفیسر ایس اے شکور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر و وائس چیرمین مقرر

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی کو نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر آندھرا پردیش ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے احکامات کی اجرائی کے بعد نئی ذمہ داری سنبھال لی

تیونس، ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں تیونس کے سفیر ہز ایکسلینسی طارق اذعوز نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور تیونس کی دوستی 1958 سے قائم ہے اور اس میں روزافزوں استحکام ہورہا ہے۔ تیونس کے قائدین ہندوستانی جمہوریت اور یہاں کی قیادت سے ہ

تشکیل تلنگانہ میں کوئی رکاوٹ نہیں : جناب محمد سلطان احمد

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) دہلی میں منعقدہ اے آئی سی سی اجلاس میں ضلع عادل آباد کے دو بزرگ قائدین مسٹر حمد سلطان احمد رکن اے آئی سی سی، مسٹر سی رامچندر ریڈی ے شرکت کی۔ دہلی سے محمد سلطان احمد نے فون پر نمائندہ سیاست جلیل ازہر کو بتایا کہ سونیا گاندھی نے واضح انداز میں کہہ دیا ہیکہ اب تلنگانہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ کا سوال ہی پیدا

’’تقسیم پر میں ایوان میں بیان دوں گا اور ٹی آر ایس کا ردعمل دیکھا جائے گا‘‘ : کرن

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں موقع پرستی کے مسئلہ پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر کے ٹی راما راؤ کے کہتے ہوئے ریمارکس پر مداخلت کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ریاست کی تقسیم پر پارٹی ہائی کمان فیصلہ کی کیوں مخالفت کر رہا ہوں ۔ ایوان میں اپنا اظہار خیال کرتے وقت حقائ

طلبہ کے مفاد کیلئے مدینہ گروپ کو تین ہفتوں کی راحت ، وقف بورڈ کا فیصلہ جائز : ہائی کورٹ

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے مدینہ تعلیمی ادارہ کے انتظامیہ کو آج عبوری راحت دی اور آندھراپردیش ریاستی وقف بورڈ کو ہدایت کی کہ ان ادارہ جات کی روز مرہ کی سرگرمیوں میں آئندہ تین ہفتوں تک کوئی مداخلت نہ کی جائے ۔ ریاستی ہائی کورٹ کے جسٹس پی چندرا کمار آج دوپہر کے کھانہ کے وقفہ کے دوران مدینہ گروپ کے بانی کے

تاریخی اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کی عظمت رفتہ بحال کرنے میں حکومت ناکام

حیدرآباد۔ 17 جنوری ۔ شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کو علم کاگہوارہ کہا جاتا ہے۔ اس شہر کو اپنے دامن میں دنیا کی پہلی اردو یونیورسٹی (عثمانیہ یونیورسٹی) ہندوستان بلکہ ایشیاء کے سب سے بڑے میوزیم (سالارجنگ میوزیم) ہندوستان کی سب سے بڑے اور چنندہ کتب خانوں میں سے ایک (اسٹیٹ سنٹرل لائبریری) ملک کے قدیم ترین میڈیکل کالجوں سے ایک (عثمانیہ میڈیک

مقررہ مدت میں تلنگانہ بل پر مباحث کی تکمیل کو یقینی بنانے پر زور

حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے فلور لیڈر ای راجندر نے سیما آندھرا قائدین سے سوال کیا کہ انہوں نے اُسوقت تلنگانہ ریاست کی مخالفت کیوں نہیں کی جب پارٹی کے انتخابی منشور میں اس مسئلہ کو شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 2004ء اور پھر 2009ء کے انتخابی منشور میں علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹ

مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی ادارہ جات کی کارکردگی برقرار رکھنے پر زور

حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر نشین عابد رسول خاں نے کہا کہ مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی کارکردگی متاثر ہونے سے بچانے کیلئے وقف بورڈ کو اقدامات کرنے چاہیئے۔ وقف بورڈ نے مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت موجود اوقافی جائیدادوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس میں کئی تعلیمی ادارے کا

سابق ریاست حیدرآباد میں دلتوں پر اعلیٰ ذاتوں کا غلبہ!

حیدرآباد۔/17 جنوری (سیاست نیوز) وزیر امور مقننہ ڈاکٹر شیلجہ ناتھ کی جانب سے سابق ریاست حیدرآباد میں دلتوں پر اعلیٰ ذاتوں کے غلبہ کو اجاگر کرنے کی کوشش پر اعلیٰ ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ایوان اسمبلی میں آج تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیلجہ ن

حسین ساگر کی صفائی کیلئے اقدامات

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (این ایس ایس) حسین ساگر جھیل کو صاف اور گرین رکھنے کیلئے ریاست کی آئی ٹی کمپنیوں کے ایک گروپ نے حیدرآباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے اشتراک سے حسین ساگر جھیل کی حفاظت کیلئے بنجارا اور بلکاپور نالوں کی صفائی کیلئے ایک پلان بنایا ہے جوکہ شہر کیلئے ایک فخر کی علامت ہے۔