نیا حج ہاوز پہاڑی شریف میں تعمیر نہیں ہوگا

حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی عازمین حج کیلئے شمس آباد انٹر نیشنل ایر پورٹ کے قریب پہاڑی شریف کے مقام پر حج ہاوز کی تعمیر کے فیصلہ پر عمل آوری کو عملاً روک دیا گیا ہے۔ نیا حج ہاوز اب پہاڑی شریف نہیں بلکہ قلب شہر میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بعض تجاویز حکومت کے زیر غور ہیں۔ توقع ہے کہ بہت جلد اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہ

حضورنظام ترقی کی علامت، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے حضور نظام ترقی کی علامت اورہندو مسلم اتحاد کے علمبردار قرار دیتے ہوئے نظام کی مخالفت کرنے والے تمام جماعتوں کے ارکان کو آر ایس ایس کی زبان میں بات کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج کونسل میں تلنگانہ مسودہ بل کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق حسین نے

دفتر سیاست میں آج خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو صبح 10 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو، گر

جی سرینواس کی کانگریس سے بغاوت چرنجیوی کیلئے مصیبت

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس راؤ کی پارٹی ہائی کمان کے خلاف کی جانے والی بغاوت مرکزی وزیرسیاحت چرنجیوی کیلئے مصیت بن رہی ہے۔ کانگریس ہائی کمان چرنجیوی سے وضاحت طلب کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہیکہ چرنجیوی کی ایماء پر ان کے حامی مسٹر جی سرینواس راؤ کو ریاستی

تلنگانہ میں ٹی آر ایس و سیما آندھرا میں وائی ایس آر کانگریس کو سبقت

حیدرآباد۔/24جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پارٹی کی مقبولیت کے بارے میں تازہ ترین سروے رپورٹ سے ٹی آر ایس حلقوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ ’ انڈیا ٹوڈے ‘ نے گذشتہ دنوں ملک بھر میں اوپنین پول سروے کا اہتمام کیا جس میں تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور سیما آندھرا میں وائی ایس آرکانگریس کو لوک سبھا نشستوں میں برتری کی پیش قیاسی کی گئی۔ سر

کرن کما رریڈی کا دہلی جانے سے گریز

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کما رریڈی نے کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کیلئے اپنا دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ وہ اس دورہ کے موقع پر راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے والے تھے ۔ چیف منسٹر نے اسمبلی سشن کے جاری رہنے کو اپنا دورہ ملتوی کرنے کا بہانہ بنایا ہے ۔ اسمبلی میں ف

حیدرآباد میٹر و ریل پراجیکٹ کی ستائش

حیدرآباد 24 جنوری ( سیاست نیوز ) حکومت تنزانیہ کے ایک وفد نے وہاں کے وزیر اعظم کے مستقل سکریٹری جے اے ساگینی کی قیادت میں حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی سے آج ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ عوامی ۔ خانگی شراکت کے تحت میگا انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر عمل آوری میں ہونے والے چیلنجس اور مسائل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ کہا گیا

پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل کو اہمیت حاصل

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے یہ بات بتائی ۔ سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مجوزہ عام انتخابات کے دوران اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ چوتھے نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر کل رویندرا بھارتی میں ریاست

سونیا کی قیامگاہ پر دھرنے کا انتباہ : لگڑا پاٹی

وجئے واڑہ 24 ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ ایم پی ایل راجگوپال نے آج کہا کہ چونکہ وہ متحدہ آندھرا کے حامی ہیں اس لئے کسی سے خوفزدہ نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم ریاست کے مخالف ہیں اور اس کو روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی رائے کو قبول کیا جانا چاہئے جو تقسیم ریاست کے مخالف ہیں۔ انہ

وزیر ٹرانسپورٹ و آر ٹی سی یونینوں کے مابین بات چیت ناکام

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر بی ستیہ نارائنا اور آر ٹی سی یونینوں ایمپلائز یونین و تلنگانہ مزدور سنگھ کے مابین بات چیت آج ناکام ہوگئی ۔ بات چیت کی ناکامی کے بعد ائمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری پدماکر نے آر ٹی سی ملازمین پر زور دیا کہ وہ 27 جنوری سے ہڑتال کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی انتظام

تلنگانہ مسودہ بل پر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی تائید

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ مسودہ بل پر ایوان میں جاری مباحث میںحصہ لیتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ارکان اسمبلی مسرس ایم کشن ریڈی اور کے ایس رتنم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نہ صرف وہ تلنگانہ مسودہ بل کی بھرپور تائید کررہے ہیں بلکہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کی تائید کے اپنے موقف پر برقرار ہے۔ مسٹر کشن ریڈی نے اپنا اظہارخیا

حیدرآباد میں سیما آندھرا عوام کی پچاس فیصد آبادی

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیرمعدنیات مسز جی ارونا کماری نے آج ایوان میں جاری ریاست کی تقسیم سے متعلق بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کی تقسیم کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ریاست کے عوام بالخصوص پسماندہ علاقے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں سیما ۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے عوام کی 50 فی

تلنگانہ بل پر ایوان میں 30 ارکان کی مباحث

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی میں جاری ’’آندھراپردیش تشکیل جدید بل 2013‘‘ پر مباحث میں آج جملہ 30 ارکان اسمبلی بشمول دو وزراء نے حصہ لیا۔ 30 کے منجملہ 17 ارکان نے صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے رائے کے حصول کیلئے روانہ کردہ بل کی حمایت کرتے ہوئے ان میں بعض ترمیمات کی سفارش کی جبکہ 13 ارکان نے بل کی صریح مخالفت کرتے ہوئے ر

نظام کالج سے متصل ’’یادگار میر سلطان علی خاں وقف‘‘ پر اے پی کوآپریٹیو یونین کا قبضہ

حیدرآباد ۔ 24 جنوری ۔ تاریخی فتح میدان کے قریب ہمارے شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کا تاریخی مدرسہ عالیہ (عالیہ ہائی اسکول) اور ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں منفرد اہمیت رکھنے والے تاریخی نظام کالج اور شہر کی وسیع و عریض مساجد میں شامل مسجد عالیہ کے قریب اگر کوئی ہزاروں مربع گز اراضی کا ذکر کرتے ہوئے کہے کہ یہ جس کی اراضی ہے وہ اس بات سے

جناپالانہ اور یواپدتھم تحریک شروع کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) قومی سطح پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جہاں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی وہی سارے ملک میں تبدیلی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عام آدمی بالخصوص جہدکاروں میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے۔ ریاست آندھراپردیش میں ان دنوں ایک ایسی جماعت جو سیاست سے اپنے آپ کو دور رکھے ہوئے ہے، بدعنوانیوں سے پاک سماج کی تشکیل کیل

دفتر سیاست میں گولڈ جیولری کی تجارت روزگار کے مواقع پر سمینار

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) گولڈ جیولری کی تجارت اور روزگار کے موقع (پروفیشنل جیولر کورس) کے ذریعہ سونے کی پہچان قیراط کی پہچان اور ریٹیل اور ہول سیل میں ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ یہ خودروزگار کیلئے ممدومعاون ثابت ہوگا۔ مسلم اقلیتی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ایک وجہ ٹیکنیکی مہارت میں کمی کا باعث ہے۔ ا

اوقافی املاک کی بازیابی اور تعلیمی اداروں میں انسداد دھاندلیوں پر آج نشست

حیدرآباد 24 جنوری (راست)صوفی اکیڈیمی اور پیرانٹس اسو سی ایشن آف مدینہ پبلک اسکول کے زیر اہتمام اوقافی املاک کی باز یابی اور تعلیمی اداروں میں جاری دھاندلیوں کے انسداد عنوان پر ایک نشست زیر نگرانی مولانا سید طارق قادری جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی و صدر ایچ اے ایس انڈیا 25 جنوری کو 3 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر مقرر ہے ۔ افتتاحی کلمات جنا

اسمبلی میں چیف منسٹر کے خطاب پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) تلنگانہ بل پر آندھرا پردیش اسمبلی میں جاری گرما گرم مباحث کے دوران آج چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کے خطاب کا آغاز ہوا لیکن ان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد و شمار پر نہ صرف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے ہنگامہ آرائی شروع کردی بلکہ کرن کمار ریڈی کابینہ کے وزیر مسٹر پنالہ لکشمیا بھی برہمی ک