ٹی آر ایس راجیہ سبھا نشست میں کامیابی کیلئے مختلف جماعتوں سے حصول تائید

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ریاست میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے انتخابات میں ایک نشست پر اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے مختلف جماعتوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی نے سینئر قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کیشو راؤ کل 28 جنوری کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ٹی آر ایس ا

حلقہ اسمبلی مشیر آباد میں رکن پارلیمنٹ جناب ایم انجن کمار یادو کا دورہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے مختلف محلے جات کا رکن پارلیمنٹ سکندرآباد جناب ایم انجن کمار یادو نے زیر التواء تعمیراتی پراجکٹس کا ڈپٹی مئیر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد جناب جی راج کمار ، اسٹانڈنگ کمیٹی رکن و کارپوریٹر جناب ایم پربھاکر ریڈی اور بھولکپور وارڈ کارپوریٹر جناب ایس محمد واجد حسین کے ہمراہ دورہ کر

اقلیتی اداروں کی کارکردگی پر شکایتی سیل کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم کئے گئے شکایتی سیل کا آج حج کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے شکایتی سیل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اقلیتی فینانس کارپوریشن، کرسچین فینانس کارپوریشن ، وقف بورڈ ، اردو اکیڈیمی اور حج کمیٹی کے عہدید

اقلیتوں اور دیگر طبقات کا خود روزگار اسکیمات پر جوش و خروش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتوں اور دیگر طبقات کو خود روزگار اسکیم کے تحت مختلف یونٹس کے قیام کیلئے سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم کے سلسلہ میں اقلیتوں میں کافی جوش و خروش پایاجاتا ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی ہے۔ تاہم مختلف گوشوں سے نمائندگی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ حکومت آخری

ایم سریش ترپاٹھی نے ڈی سی پی ساوتھ زون کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مسٹر ایم سریش ترپاٹھی نے آج ساوتھ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی حیثیت سے اپنی خدمات کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ سال 2006 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ایس ترپاٹھی جو قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریلوے پولیس سکندرآباد کی خدمات پر مامور تھے ۔ حالیہ تبادلوں کے دوران ریاستی حکومت نے انہیں ساوتھ زون کے ڈی

جابر و غاصب اسرائیل سے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں نرمی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : سماجی جہد کار محترمہ گیتا ہری ہرن نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی ملک کی آزادی کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ اصولوں پر بن رہی ہے لیکن 90 کی دہائی کے ابتداء سے حکومت ہند کی پالیسیوں میں جابر و غاصب اسرائیل کے تعلق سے ان کے رویہ میں نرمی پیدا ہونے لگی اور اس تعلق سے سابق وزیر اعظم ہند مسٹر نر

مسلم معاشرہ کو فضول خرچی اور نمائشی کاموں سے بچانے کی ضرورت

حیدرآباد۔/26 جنوری، ( دکن نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’’سیاست‘‘ نے آج مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی معیشت کو مستحکم بنائیں تاکہ اس ملک میں ان کے وقار میں اضافہ ہو۔ معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ شادی بیاہ اور دیگر معاملات زندگی میں اسراف سے گریز کریں اور اپنی شادیوں کو آسان بنائیں۔ انہوں نے کہا

آندھرا پردیش میں فراہمی روزگار کیلئے منصوبہ بند اقدامات

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت آندھرا پردیش میں عوامی خوشحالی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد و آپسی بھائی چارگی کے ذریعہ امن کی برقراری کو یقینی بنانے و ریاستی عوام بالخصوص درج فہرست اقوام و قبائیل، پسماندہ و اقلیتی طبقات کیلئے فلاح و بہبودی کے اقدامات کے ذریعہ ریاست کی تیز رفتار ترقی کی پابند ہے۔ آج یہاں یوم جمہوریہ ک

لوک سبھا کی 30 نشستوں پر کامیابی کیلئے جگن کا عزم

پچترو۔/26جنوری، ( آئی این این ) وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ انتشار پسند اور خود غرض طاقتوں کو یکسر مسترد کردیا جائے تاکہ پارلیمانی جمہوریت کو اس کے حقیقی جذبہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ ہم کو متحد ہوکر ریاست میں 30ارکان پارلیمنٹ کی نشستیں جیتنی ہوں گی تاکہ ہم وائی ایس آر کے سنہرے دور کا احیاء کرسکیں جنہوں نے ریاست کی

راجیہ سبھا کیلئے آزاد امیدواروں کو ترجیح دینے چیف منسٹر کو مشورہ

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر آندھرا پردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر ریاستی قانون ساز اسمبلی میں جاری گرماگرم مباحث کے دوران آج سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے بعض وزراء نے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی سے کیمپ آفس پر ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ریاست کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل

راج بھون پر عصرانہ

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن و لیڈی گورنر شریمتی ویملا نرسمہن کی جانب سے یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں راج بھون کے سبزہ زار پر آج شام عصرانہ ( ایٹ ہوم ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس عصرانہ میں ریاست کی نامور شخصیات مرکزی و ریاستی وزراء، ممتاز فلمی شخصیتیں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخص

جگن کی قیادت میں عوام کو خوشیاں ملیں گی: وجئے اماں

حیدرآباد۔/26جنوری، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے آج توقع ظاہر کی کہ وائی ایس آر کانگریس صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں ریاست کے اندر اچھے دن آئیں گے۔ عوام کو خوشیاں نصیب ہوں گی ۔ پارٹی آفس پر پرچم کشائی انجام دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بدبختی کی بات ہے کہ ان دنوں کسی لیڈر کو عوام کی ف

کے کیشو راؤ راجیہ سبھا کیلئے ٹی آر ایس کے امیدوار

حیدرآباد۔/26جنوری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا میں چھ عہدوں کو پُر کرنے کیلئے دو سالہ انتخابات کیلئے اس کے قائد کے کیشو راؤ کو امیدوار بنانے کا آج اعلان کیا۔ مسٹر کیشو راؤ جنہوں نے بحیثیت صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی خدمات انجام دی ہیں، راجیہ سبھا کیلئے 27یا 28جنوری کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں

نریندر مودی، مسلم دشمن نہیں : رام دیو

حیدرآباد۔/26جنوری، ( پی ٹی آئی ) یوگا گرو بابا رام دیو نے آج سیاسی پارٹیوں پر شدید تنقید کی کہ یہ پارٹیاں نریندر مودی کو مسلم دشمن ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مودی کی قیادت میں اکثریتی اور اقلیتی طبقات ترقی کریں گے۔ رام دیو نے یہاں پارٹیوں کا نام بتائے بغیر اخباری نمائندوں سے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں جو مسلمانوں

چیف منسٹر سے استعفیٰ دینے راج نرسمہا کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی سازشی بنے ہوئے ہیں جو علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر دامودر راج نرسمہا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چیف منسٹر کو واقعی سیما۔ آندھرا عو

راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کسی سے بھی انتخابی مفاہمت نہیں: کانگریس

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کی کسی بھی دیگر سیاسی جماعت سے انتخابی مفاہمت نہیں رہے گی اورنہ ہی کانگریس پارٹی کسی دیگر امیدواروںکی تائید کرے گی۔ آج یہاں گاندھی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس کمیٹی و وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر بی ستیہ نارائ

تلنگانہ بل میں غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے

حیدرآباد۔/26جنوری، ( این ایس ایس ) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور انچارج آندھرا پردیش پارٹی اُمور ڈگ وجئے سنگھ نے دہلی میں کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اسپیکر اسمبلی کو نوٹس دی ہے کہ وہ اے پی اسٹیٹ ری آرگنائزیشن بل 2013ء کو مسترد کرنے کے لئے سرکاری قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس بل کو صرف اس

راجیہ سبھا کیلئے آزاد امیدواروں کو ترجیح دینے چیف منسٹر کو مشورہ

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر آندھرا پردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر ریاستی قانون ساز اسمبلی میں جاری گرماگرم مباحث کے دوران آج سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے بعض وزراء نے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی سے کیمپ آفس پر ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ریاست کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل