آصف سابع کے خلاف الزامات حقائق سے عدم واقفیت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کی تشکیل کے خلاف تمام سازشوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صدر کانگریس شریمتی سونیا گاندھی کی منظوری سے جب کانگریس ورکنگ کمیٹی نے علحدہ ریاست کے قیام کی تائید کی تو سیما آندھرا کے سرمایہ داروں اور سیاست دانوں پر بجلی گرپڑی اور نہ صرف دوسری جماعتوں بلکہ کانگریس کے قائدین نے بھی ڈسپلن شکنی کرتے ہوئ

اردو زبان کی ترقی و فروغ کے لیے نوجوان نسل میں کتب بینی پر زور

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم نوجوان نسل میں اردو کتب بینی کا شعور بیدار کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پدم شری جیلانی بانو نے کیا ۔ وہ آج انجمن ترقی بقاء و اردو کی جانب سے منعقدہ کتب میلہ کے تیسرے دن منعقدہ سمینار بعنوان ’ بچوں میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیں ‘ میں بطور مہمان خصوصی مخا

جگن اقتدار پر آنے پر ریاست خوشحال ہوگی : جناردھن ریڈی

شمس آباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر کانگریس ضلع کنوینر نے پارٹی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو پارٹی کے استحکام کے لیے آگے آنے اور گھر گھر جاکر پارٹی کے اسکیمات سے واقف کروایا ۔ پارٹی کے ہر کارکن کا فرض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راج شیکھر ریڈی نے ان کی اسکیمات کے ذریعہ غریب عوام اور ہر شخص کو فائدہ پہن

تلنگانہ میں اقلیتی مسائل کی یکسوئی کے لیے پریشر گروپ کے قیام کا فیصلہ

حیدرآباد۔28جنوری(سیاست نیوز) مجوزہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے پریشر گروپ کی تشکیل کاتلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے اقلیتی قائدین نے موسیٰ رام باغ میں ٹی آر ایس کے زیر اہتمام منعقدہ جائزہ اجلاس میں اعلان کیا ۔تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے قائدین نے پریشر گروپ کے ذریعہ مجوزہ ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت اور پ

اسمبلی میں چیف منسٹر کے خلاف تلنگانہ وزراء کی نعرہ بازی

حیدرآباد۔27جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں علاقہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تمام وزراء آج ایک حیرت انگیز اقدام کے طور پر اپنے علاقہ کے تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ ہوگئے اور چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013 مرکز کو واپس کرنے کیلئے پیش کردہ قرار داد کے خلاف اسمبلی کی کارروائی کو ر

کے وی پی ‘ سی سبی رام ریڈی اور ایم اے خان راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ نامزد

حیدرآباد۔27 جنوری ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان نے مسٹر ایم اے خان مسٹر ٹی سبی رام ریڈی اور ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ کو راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ۔ مسٹر ایم اے خان اور ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ کا دوسری میعاد کیلئے جبکہ مسٹر ٹی سبی رام ریڈی کا تیسری میعاد کیلئے انتخاب عمل میں لایا جارہاہے ۔ کانگریس

چیف منسٹر کی قرارداد پر کانگریس حکومت عملاً منقسم

حیدرآباد۔27جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کی تقسیم سے متعلق بل کو واپس بھیجنے کیلئے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ میں ریاستی کانگریس حکومت علاقائی خطوط پر آج عملاً منقسم ہوگئی ۔ علاقہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزراء نے مسٹر کرن کمار ریڈی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اب وہ انہیں قائد ا

تلنگانہ بل میں وضاحت کا فقدان ، بل کے اصل یا مسودہ ہونے پر غیریقینی : چندرا بابو

حیدرآباد۔27جنوری ( پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی کے سربراہ اور قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو نے آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013ء کے محض ایک معمولی مسودہ ہونے یا پھر اصل بل ہونے کے بارے میں ’ وضاحت کے فقدان پر مرکز اور کانگریس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ‘ ۔ مسٹر چندرا بابونائیڈونے کہا کہ ’’ ڈگ وجئے ( سنگھ )نے کہا تھا کہ جو بل ا

بی ٹیک چوتھے سال کے نتائج جاری

حیدرآباد ۔ 27جنوری ( سیاست نیوز) جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے ماہ نومبر 2013ء میں بی ٹیک چوتھے سال کے فرسٹ سیمسٹر ریگولر کے منعقدہ امتحانات کے نتائج آج یعنی 27 جنوری کو جاری کردیئے گئے ۔ ڈاکٹر کے ایشور پرساد ڈائرکٹر آف ایوالیوشن جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بی ٹیک فورتھ ایئ

ہری کرشنا تلگودیشم پولیٹ بیورو اجلاس سے اچانک واپس

حیدرآباد۔27جنوری ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا و سینئر قائد تلگودیشم پارٹی مسٹر این ہری کرشنا نے پارٹی پولیٹ بیورو اجلاس کے دوران انہیں دوبارہ راجیہ سبھا کے لئے موقع فراہم کرنے کی صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے خواہش کر کے پارٹی اجلاس سے اچانک واپس ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ بھی راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ

بی جے پی تلنگانہ بل کی اندھی تائید نہیں کرے گی : مرلیدھر

وجئے واڑہ ۔ 27جنوری ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری پی مرلیدھر راؤ نے آج کہا کہ سیما آندھرا علاقہ کی فکرو تشویش دور نہ کئے جانے تک اُن کی پارٹی کسی تلنگانہ بل کی ہرگز کوئی تائید نہیں کرے گی ۔ مرلیدھر راؤ نے کہا کہ ’’ سیما آندھرا کے عوام کی تشویش جب تک دور نہیں کی جاتی بی جے پی آنکھ بند رکھ کر تلنگانہ بل کی اندھی تائید ن

صنعت نگرکے سینکڑوں نوجوانوں کی وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت

حیدرآباد 27جنوری( سیاست نیوز) ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈرو ی رام موہن کا کہنا ہے کہ وائی آر ایس کانگریس پارٹی کے اقتدار میں ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔ رام موہن آج صنعت نگر میںسینکڑوں نوجوانوں کی وائی ایس آر سی پی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر رام موہن نے کہا کہ آج حکمران جماعت

دبیر پورہ دروازہ حیدرآباد کے عظمت رفتہ کی یادگار

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد دنیا بھر میں اپنی کئی خصوصیات کے لیے شہرت رکھتا ہے ۔ ہندوستان میں اسے چھوٹا ہندوستان اور عالمی سطح پر ہندوستان میں اردو کا مرکز کہا جاتا ہے ۔ یہ شہر باغات ، محلات ، دیوڑھیوں ، جامعات ( یونیورسٹیز ) اور تعلیمی ادارہ جات ، تالابوں ، کنٹوں ، جھیلوں کے لیے بھی مشہور ہے جب کہ تاریخی کتب میں ہ

تقسیم ریاست کو لمحہ آخر میں روکنے کرن کمار کی چندرا بابو کے ساتھ سازش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے لمحہ آخر میں تلگو دیشم قائد چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ سازش کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کے ڈائرکشن پر کرن کم

اسمبلی کو تلنگانہ کی نقلی بل ، پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی اصل بل روانہ کرنے مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اسمبلی کو نقلی ( مسودہ بل ) وصول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے اصلی بل کو روانہ کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر جئے رام رمیش کے ریمارکس کو ان کے شخصی ریمارکس قرار دیا ۔ اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئ

تلنگانہ مسودہ بل کو واپس کرنے کی چیف منسٹر کی نوٹس پر اعتراض

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے مسودہ تلنگانہ بل کو واپس کرنے کے لیے اسپیکر اسمبلی کو دی گئی نوٹس پر اعتراض کیا ۔ بل کے خلاف قرار داد منظور کرنے اور رائے دہی کرانے پر کوئی اعتراض نہ ہونے کا اعلان کیا ۔ سیما آندھرا کے چند وزراء اور کانگریس کے ارک

دفتر سیاست میں کل ایس ایس سی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی کوئسن بنک انگلش میڈیم کی رسم اجرائی کل چہارشنبہ 29 جنوری شام 4 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں مقرر ہے ۔ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ریٹائرڈ اور نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپ

مہدی پٹنم ، بازار گھاٹ اور اعظم پورہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل انجینئر الیکٹریسٹی کنسٹرکشن سنٹرل سرکل کے بموجب 28 جنوری کو ایک تا 2 بجے دن مہدی پٹنم فیڈر کے تحت آصف نگر اور 3 تا 4 بجے دن یوسفین فیڈر کے تحت نامپلی علاقہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

چیف منسٹر کی معطلی پر ڈپٹی چیف منسٹر کے بیان کی مذمت

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس نے چیف منسٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرنے والے ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا کی سخت مذمت کی اور ڈپٹی چیف منسٹر پر صرف ایک ہی علاقہ کی نمائندگی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ آندھرا کے کٹر حامی ریاستی وز