ریاستی تقسیم کیخلاف دہلی میں سرگرم مہم

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی اور سیما۔ آندھرا کے دیگر قائدین نے ریاست کی تقسیم کے خلاف دہلی میں مرکزی قائدین پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چیف منسٹر نے اخباری نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ صدر جمہوریہ ہند سے ریاست کی تقسیم کے خلاف نمائندگی کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کان

اتفاقی طور پر جھلسنے والی طالبہ فوت

حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز) فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 14 سالہ طالبہ اتفاقی طور پر جھلس جانے سے فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ رخسانہ بیگم ساکن اچی ریڈی نگر فلک نما محمد علی کی دختر تھی اور وہ چراغ جلانے کے دوران اتفافی طور پر 27 جنوری کو جھلس گئی تھی۔ رخسانہ کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ اپن

آندھراپردیش تشکیل جدید بِل کو تجاویز کیساتھ آج دہلی روانہ کیا جائے گا

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کی جانب سے مسترد کردہ ’’آندھرا پردیش تشکیل جدید بِل 2013ء‘‘ ایوان کی تجاویز کے ساتھ 3 فروری کو بذریعہ خصوصی طیارہ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کو روانہ کردیا جائے گا۔ جس بِل کو آندھرا پردیش اسمبلی نے مسترد کیا ہے، وہ بِل 500 کیلو وزنی ہوچکا ہے جس میں 9 ہزار 72 تحریری تجاو

گورنمنٹ اسکول تاڑبن میں سیاست کوئسچن بینک کی تقسیم

حیدرآباد 2 فبروری (راست) محترمہ رعنا تقدیس گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ تاڑبن حیدرآباد میں ادارہ سیاست کی جانب سے جاری کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک (انگلش میڈیم) کی تقسیم کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر معلمہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اِس کوئسچن بینک سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی میدا

ہر مذہب میں قیام امن اور مساوات کادرس

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ مذہبی تعلیمات کی فراہمی معاشرے میں امن و امان کو یقینی بناسکتی ہے۔ کسی بھی مذہب نے تشدد کی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ ہر مذہب نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مساوات کا درس دیا ہے۔ ممتاز گاندھیائی قائد پدم شری ایس پی ورما نائب صدر گاندھی گلوبل فیملی نے خصوصی ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں ن

شہر میں مہاراجہ کشن پرشاد کے مجسمہ کی تنصیب کی وکالت

حیدرآباد ۔ 2۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نظام کے دور حکومت کے وزیر اعظم مہاراجہ سرکشن پرشاد بہادر کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب آج الوال وینکٹیشورا سوامی مندر میں منائی گئی جس کی تعمیر انہوں نے کی تھی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی نائب صدر بنڈارو دتاتریہ نے مہاراجہ کے ورثہ اور ہیرٹیج کی حفاظت کے لیے ان کے ارکان خاندان کی ستا

مسلم اکثریت والے اسمبلی و پارلیمنٹ علاقوں میں پسماندگی

حیدرآباد ۔ 2 ؍ فبروری (پریس نوٹ) صدر کل ہند مسلم سنگھم جناب خالد رسول خان نے اپنے صحافتی بیان میں چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان کو کانگریس کا قومی ترجمان نامزد کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن کو مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں انہوں نے سنگھم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تین خ

اردو اکیڈیمی کی ڈائری اور ویب سائیٹ کا رسم افتتاح

حیدرآباد۔2 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے آج اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی ڈائری 2014ء کی رسم اجراء انجام دی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اردو اکیڈیمی کی نئی عصری ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔ گذشتہ چند برسوں کے بعد اردو اکیڈیمی کی جانب سے دوبارہ ڈائری شائع کی گئی ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود نے اس سلسلہ میں سکریٹری ڈائرکٹر

جی او 101 دلتوں کو قرض سے محروم رکھنے کی سازش

حیدرآباد۔2 فبروری(سیاست نیوز)آندھرائی حکمران علاقہ تلنگانہ میںپسماندگی کے شکار طبقات کے ساتھ اپنے متعصبانہ رویہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی مثال چالیس سال سے کم عمر کے دلت پچھڑے اور اقلیتی طبقات کے درخواست گذاروں کو حکومت کی معاشی پالیسی کے تحت معلنہ قرض اسکیم سے محروم رکھنے کے لئے جاری کردہ جی او نمبر101ہے۔ایس سی ایس ٹی بی سی مسل

پدم شری مجتبیٰ حسین بین الاقوامی طنز و مزاح نگار

حیدرآباد، 2؍ فبروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسئیشن کی جانب سے ’’ایک شام مجتبیٰ حسین کے ساتھ‘‘ منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پدم شری مجتبیٰ حسین نے کہا کہ جب وہ پروفیسر شمیم جیراجپوری ‘ بانی وائس چانسلر اُردو یونیورسٹی کے ساتھ 16 سال قبل یہاں زمین دیکھنے کے لیے آئے تھے تو انہیں اس بات کا اند

تشکیل تلنگانہ میں چیف منسٹر کی رکاوٹ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ چیف منسٹر علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے کیلئے خواہ کتنے ہی حربے و ہتھکنڈے استعمال کریں۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے میں ہرگز وہ کامیاب نہ

’’انوارِدین‘‘ انگریزی ترجمہ مفتی خلیل احمد کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 2 ؍ فبروری (راست) مفکراسلام حضرت مفتی خلیل احمد کے دست مبارک سے ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید نظامی کی ترتیب کردہ کتاب ’’انواردین‘‘ کا انگریزی ترجمہ جسے مولانا حافظ ابو زاہد سید شاہ وحیداللہ حسینی القادری الملتانی نے کیا۔ اس کی رسم اجرائی شیخ الجامعہ کے اجلاس میں عمل میں آئی۔ انواردین بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کیلئے اسلام

مسلمان صرف عہدوں کا نہیں اختیارات کا مطالبہ کریں

کرنول۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے مسلمانوں کو پہلے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور ہمدرد کے ساتھ ہمدرد بن کر پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کو پہچانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تعلیم ہی ہماری زندگی میں انقلابی ترقی کو برپا کرسکتی ہے اور ہماری معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوسکت

سی پی ایم آندھرا پردیش کی تقسیم کی مخالفت پر قائم

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : قومی جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم مسٹر پرکاش کرت نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیسرے متبادل محاذ کی تشکیل عمل میں لانے پر ابھی کوئی توجہ مرکوز نہیں کی گئی ۔ ریاستی کمیٹی سی پی آئی ایم کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے مسٹر کرت نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو

۔2013 کے حجاج کرام کو یوزر چارجس کی واپسی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( آئی این این ) : اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مسٹر سید عمر جلیل نے بتایا کہ حج 2013 کے موقع پر عازمین کی جانب سے ادا شدہ ایرپورٹ یوزرس چارجس کا 50 فیصد حصہ یعنی 74 لاکھ روپئے ریاستی حکومت ادا کرے گی ۔ انہوں نے حج ہاوز پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے گذشتہ سال

ماں بن گئی بیٹے کی لا ٹھی

شادی سے ایک دن قبل دو پاؤں اور ایک ہاتھ سے محروم نوجوان کی دردناک داستان
زندگی کا ہر لمحہ تکلیف دہ، ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کا احساس

وائی ایس آر کانگریس کا آج کڑپہ میں پلینری سیشن

کڑپہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : وائی ایس آر کانگریس نے کانگریس اور تلگو دیشم پر پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا ۔ پارٹی لیڈر شوبھا ناگی ریڈی نے بتایا کہ ضلع کڑپہ کے ایڈوپلاپیا میں کل پلینری سیشن منعقد ہورہا ہے جس میں مجوزہ انتخابات میں پارٹی کے منشور کے لیے بلیو پرنٹ پر غور و خوص ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آند

چیف منسٹر کا کیمپ آفس پر تبادلہ خیال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ان کے کابینی رفقاء اور ساحلی آندھرا و رائلسیما کے کانگریس ارکان اسمبلی آئندہ ہفتہ صدر جمہوریہ سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے اور تلنگانہ بل پارلیمنٹ سے رجوع نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر انڈومنٹس سی رامچندریا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر

تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم رکن پارلیمان مسٹر ین ناگیشور راو نے تلنگانہ بل پر سیما آندھرا علاقہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ۔ آج یہاں صدر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی رہائش گاہ پر تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئ