بلدی انتخابات اندرون چار ہفتہ کرانے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد۔/3 فروری(سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ریاست کے بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کے لئے اندرون چار ہفتے انتخابات منعقد کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور مسٹر جسٹس پی وی سنجئے کمار پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے بلدی اداروں کے لئے ریاست میں انتخاب

یو پی اے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا انکشاف

گنٹور ۔3فبروری( این ایس ایس ) کانگریس رکن پارلیمنٹ آر سامباشیواراؤ نے آج یہ انکشاف کیا کہ آندھراپردیش کو تقسیم کرنے مرکز کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج 5فبروری کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیما آندھرا قائدین چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے ہمراہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

عدالت سے رجوع ہونے میں حکومت کی مدد نہ کی جائے

حیدرآباد۔3فبروری ( این ایس ایس ) ڈپٹی چیف منسٹر سی دامودھر راج نرسمہا نے ریاست کی تقسیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے چیف منسٹر این کرن کمارریڈی کی کوششوں پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے چیف سکریٹری پی کے موہنتی کو موسومہ مکتوب میں خبردار کیا کہ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد غیرقانونی اور غیردستوری ہوگی ۔ انہوں نے چیف سک

تلنگانہ مسودہ بل پر حصول تائید کے لیے قومی قائدین سے مشاورت

حیدرآباد ۔ 3 ۔فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راو نے تلنگانہ مسودہ بل کے حق میں مختلف جماعتوںکی تائید کے حصول کے لئے آج دوسرے دن بھی قومی قائدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے آج راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ اور سی پی آئی کے قومی قائدین سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی تائید کی اپیل کی۔

اقلیتوں کیلئے خود روزگار اسکیم ، 15 فروری تک درخواستوں کا حصول متوقع

حیدرآباد ۔ 3 ۔فروری (سیاست نیوز) اقلیتوں کیلئے اعلان کردہ خود روزگار اسکیم سے استفادہ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ توقع ہے کہ اقلیتوں ، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، خواتین اور معذورین کی جانب سے 15 فروری تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ سرکاری طور پر اگرچہ تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن عہدیداروں کو ہدایت

تلنگانہ مسودہ بل کی دہلی روانگی کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں دہلی منتقل

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم کو روکنے کے لیے دہلی روانہ ہونے والے ہیں ، صدر جمہوریہ نے انہیں 5 فروری کو ملاقات کرنے کا وقت دیا ہے ۔ تلنگانہ مسودہ بل کے ساتھ ہی تمام سرگرمیاں حیدرآباد سے دہلی منتقل ہوگئی ہیں ۔ تلنگانہ اور سیما آندھرا کے قائدین دہلی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں ۔ چیف منسٹر اور ڈپٹی

راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 50 ارکان اسمبلی کی تائید کا ادعا

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے باغی امیدوار مسٹر اے پربھاکر ریڈی نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے انہیں 50 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے اور وہ انتخابی میدان میں موجود ہیں متحدہ آندھرا کے لیے مقابلہ کررہے ہیں لہذا وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور سی پی ایم کے ارکان اسمبلی سے اپیل کرتے ہیں ان کی بھر پور تائید کریں ۔ اس

فوڈ سیکوریٹی بل سے غذائی اجناس پر بھاری سبسیڈی کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر ای اے صدیق اعزازی ڈائرکٹر ، آچاریہ این جی رنگا اگریکلچرل یونیورسٹی نے آج کہا کہ اگرچیکہ فوڈ سیکوریٹی بل سے غریبوں کو غذائی اجناس پر بھاری سبسیڈی فراہم ہوگی لیکن اس کے لیے 65 ملین ٹن غذائی اجناس کی زائد ضرورت ہوگی جو کہ آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اجناس کی ضرورت میں اضافہ کے سا

اقلیتی اسکیمات پر موثر عمل آوری اور بجٹ کو خرچ کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے آج محکمہ اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اقلیتی اداروں کی کارکردگی اور اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اسکیمات پر موثر عمل آوری اور الاٹ کردہ بجٹ کو مکمل خرچ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود

تشکیل تلنگانہ میں رکاوٹوں کی سخت مذمت

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو روانہ کردہ بل میں ترمیمات کے علاوہ بل کی منظوری کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے تلنگانہ پرجا فرنٹ کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس گول میز کانفرنس کے دوران تلنگانہ حامی تنظیموں کے ذمہ داران

اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ خیریت آباد کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی دختر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی سرگرم لیڈر وجیا ریڈی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا، جب حلقہ اسمبلی خیریت آباد کے غریب عوام سر پر ایک چھت کے لئے کافی پریشان اور فکرمند تھے۔ ان کے والد جناردھن ریڈی نے بحیثیت رکن اسمبلی ان تمام غریب عوام کو جن

جگن موہن ریڈی،صدر وائی ایس آر کانگریس دوبارہ منتخب

حیدرآباد /2 فروری (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس و رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت محض ووٹوں اور نشستوں کے حصول کے لئے ایک شاندار، تیز رفتار ترقی یافتہ سنہرے آندھرا پردیش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ضلع کڑپہ کے ایڈوپالا پایہ میں وائی ایس آر کانگریس کے پلینری سیشن میں دوبارہ بلامقابلہ صد

ریاست کی تقسیم کو صدر جمہوریہ کی منظوری متوقع نہیں

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج دعویٰ کیا کہ سمکھیا آندھرا قائدین نے اسمبلی میں تلنگانہ بِل کو شکست دے دی اور ناقابل چیلنج قرارداد کو ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرتے ہوئے تلنگانہ بِل کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سیما۔ آندھرا قائدین کی اپیل پر مثبت غور کرتے ہ

ادارہ سیاست سے ورنگل کے حادثہ کا شکار نوجوان کو پچاس ہزار کی امداد

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر نہایت دردمندی کے ساتھ اعلان کیاکہ ادارہ سیاست کی جانب سے سنگین حادثہ سے دوچار ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کو 50 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جس پر حاضرین کی بڑی تعداد کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔ اس نوجوان کا ایک ہاتھ اور دو پی

’’کون ہے جو ریاست کو تقسیم کرسکتا ہے؟‘‘ جگن کا چیلنج

کڑپہ۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف آج کھلے عام چیلنج کیا اور کہا کہ ’’ہم دیکھیں گے کہ آخر کون ہے جو ریاست کو تقسیم کرسکتا ہے؟‘‘ مسٹر جگن موہن ریڈی نے ایڈوپولاپایا میں اپنی پارٹی کے کھلے اجلاس میں صدر منتخب کئے جانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اور سیما۔

کرن کمار کا کل دہلی میں دھرنا

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس) وجئے واڑہ کے کانگریس رکن لوک سبھا لگڑا پاٹی راجگوپال نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم پر پیشرفت کیلئے مرکز کے فیصلہ کے خلاف چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی اپنی آخر گیند پھینکتے ہوئے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 4 فبروری کو دھرنا منظم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ریاست کی تقسیم کے خلاف پُر زور و

انتخابی اعلامیہ کی آخر فبروری میں اجرائی: بھنورلال

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس) چف الیکشن کمشنر بھنور لعل نے آج کہا کہ 2014 کے عام انتخابات کیلئے دو افراد فبروری میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ مسٹر بھنور لعل نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توقع ہے کہ رواں مہینے کے چوتھے ہفتہ میں اعلامیہ جاری کرے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں بہر صو

سیما۔ آندھرا مسائل کے حل کے بغیر تائید ناممکن: بی جے پی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (پی ٹی آئی)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ تلنگانہ بِل کی پارلیمنٹ میں پیش کشی کے موقع پر بی جے پی سب سے پہلے سیما۔ آندھرا علاقہ کے مسائل اور عوام کی تشویش کے ازالہ کے لئے اصرار کرے گی۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اننت پور میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(جب آندھرا پردیش کی ت

چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر این چندرابابو نائیڈو 3 فروری کی صبح نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں توقع ہے کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کے خلاف اپنے نظریات کا اظہار کریں گے اور اگر ضروری ہو تو مابعد تقسیم علاقہ سیما۔ آندھرا کے ساتھ مساویانہ اِنصاف کی ضرورت پر ز