ضعیف مرد و خواتین دو سو روپئے وظیفہ حاصل کرنے چار دن سے پریشان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : سارے ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ جب کہ متوسط طبقہ بھی ایک خطرناک وباء کی طرح پھیلتی مہنگائی سے شدید متاثر ہورہا ہے ۔ تاہم اپنی عزت کے باعث وہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے گریز کرتا ہے ۔ جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے ایک اوسط قسم کا چاول