اسمبلی میں علی الحساب بجٹ کی پیشکشی

حیدرآباد۔/10 فروری(سیاست نیوز) کرن کمار ریڈی حکومت نے آج ایوان اسمبلی میں مالی سال 2014-15 کے لئے علیٰ الحساب موازنہ پیش کیا جو غالباً متحدہ آندھرا پردیش ریاست کا آخری موازنہ ہوگا۔ وزیر فینانس آنم رام نارائن ریڈی نے474 کروڑ روپے کی فاضل آمدنی کے ساتھ 1,83,129 کروڑ روپے کا مجموعی موازنہ پیش کیا۔ ریاستی اسمبلی کی تاریخ کی مختصر ترین موازنہ تق

تلنگانہ مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے بی جے پی قائدین کو وزیر اعظم کی دعوت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل اندازی کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بی جے پی کے اعلی قائدین کو 12 فبروری کو ڈنر پر مدعو کیا ہے تا کہ اہم تلنگانہ بل اور دیگر انسداد کرپشن قانون سازیوں کی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے ان کی تائید حاصل کرسکے ۔ وزیر اعظم نے شخصی طور پر سینئر بی جے پی قائد ایل کے ا

چیف منسٹر کی گورنر سے اچانک ملاقات، تشکیل تلنگانہ کی سمت پیشرفت پر استعفیٰ کی افواہیں

حیدرآباد۔10فبروری( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور لوک سبھا میں کسی بھی وقت ’’آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء ‘‘ ( تلنگانہ مسودہ بل ) کی امکانی پیشکشی کے تناظر میں چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج صبح راج بھون پہنچ کر ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران ریاست کی تقسیم کے مسئل

عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ کیلئے جگن کی درخواست

حیدرآباد۔10فبروری ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں آج یہاں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے 12فبروری کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنی کی اپیل کی ہے۔ جگن نے اپنے وکیل کے ذریعہ دائر کردہ درخواست میں کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ انہیں پارلیمنٹ کے روا

حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات کی گورنر کو سپردگی پر مجلس کا اعتراض

حیدرآباد۔10فبروری( این ایس ایس ) ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے آندھراپردیش تنظیم جدید بل میں پیش کردہ ایک تجویز کے مطابق ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات گورنر کے سپرد کرنے مرکز کے فیصلہ کی آج سخت مخالفت کی ۔ بزنس اڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد میڈیا پوائنٹ سے اخباری نم

’’کرن کمار ریڈی بہت جلد چنچل گوڑہ جیل میں ہوں گے‘‘ : شنکر راؤ

حیدرآباد۔10فبروری ( این ایس ایس ) کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے آج چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں اور آزادانہ طور پر بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ۔ ڈاکٹر شنکر راؤ نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جیسے ہی تلنگانہ بل منظور ہوجا

ودیوت سودھا پر ملازمین برقی کا دھرنا

حیدرآباد۔10فبروری ( این ایس ایس ) برقی شعبہ کے 23یونینوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین نے آج ودیوت سودھا پر آندھراپردیش پاؤر الکٹریسٹی ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں دھرنا منظم کیا ۔ قبل ازیں احتجاجی ملازمین زبردستی ودیوت سودھا میں داخل ہوگئے لیکن سیکیورٹی آفیسرس کے علاوہ وہاں تعینات پولیس نے انہیں روک دیا جس پر احت

سونیا گاندھی سے چندرشیکھرراؤ کی ملاقات

نئی دہلی ۔10فبروری(پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے آج ہوئی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں کہ دونوں جماعتیں انضمام کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ نے آج شام س

وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے نائیڈو ۔ممتا ملاقات

کولکتہ 10 فبروری (پی ٹی آئی )صدر تلگودیشمپارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر ترنمول کانگریس و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کی تا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے بات چیت کی جائے ۔ملاقات کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ایک وفاقی

دفتر سیاست میں مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات بروز ہفتہ 22 فروری ( 21 ربیع الثانی ) صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کی ہ

آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی بجٹ اجلاس کی جھلکیاں

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کا امکانی آخری مختصر مدتی بجٹ سیشن آج شاید پہلی مرتبہ مقررہ وقت سے تقریبا 9 منٹ تاخیر سے شروع ہوا ۔ اس طرح دس بجے کے بجائے دس بج کر 9 منٹ پر ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا ۔ جو کہ ریاستی اسمبلی کی روایت کے مغائر ثابت ہوا ۔ اور بتایا جاتا ہے کہ ریاست

اندرون دو یوم ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل جدید متوقع

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل جدید کے سلسلہ میں مشاورت کا آغاز کیا ہے۔ توقع ہے کہ اندرون دو یوم ریاستی حج کمیٹی تشکیل دیدی جائے گی ۔ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے کیمپ آفس میں اقلیتی امور سے متعلق سی ایم او کے انچارج عہدیدار اور وزیر اقلیتی بہبود احمد اللہ سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ حج کمیٹی میں

اسمبلی و کونسل میں سیما آندھرا حکومت میں اسپیکر کے رول پر تنقید

حیدرآباد۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں سیما آندھرا حکومت کے رویہ کے خلاف بطور احتجاج ٹی آر ایس نے بزنس اڈوائزری کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ پارٹی فلور لیڈر ای راجندر اور دیگر ارکان بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے جس میں ایوان میں اسپیکر کے رول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹی آر ایس ارکان نے گزش

سیاست و ایم ڈی ایف کا مولا علی میں دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے برسر موقعہ رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں 28 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 23 فروری دس بجے دن تا چار ساعت شام بھارت فنکشن ہال ،ا یچ بی کالونی ، مولا علی حیدرآباد مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صد

آندھرا پردیش کی شرح آمدنی 87 ہزار کروڑ ، غربت کے تناسب میں کمی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی نے کہا کہ 10 سالہ کانگریس کے دور حکومت میں کارکردگی کامیاب فیصلے اور اصلاحات کے باعث ریاست کی شرح آمدنی 87 ہزار کروڑ تک پہونچ گئی اور غربت کا تناسب 27 فیصد سے گھٹ کر 9 فیصد تک پہونچ گیا ۔ آج اسمبلی میں سال 2014-15 کا علی الحساب بجٹ پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت

بینک ملازمین کی ہڑتال کا آغاز ، کام متاثر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں عوامی شعبہ کے بینکوں کی دو روزہ ہڑتال کا آج آغاز ہوا ۔ بینک ملازمین کی آج ہڑتال کے سبب بینکوں کی سرگرمیوں جیسے چیک کلیرنس ، رقم کی منہائی اور ڈپازٹس پر زبردست اثر پڑا ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے ریاست میں بینک ہڑتال کا اعلان کیا ۔ خانگی بینک جیسے آئی سی آئی سی آئی ، ایچ ایف ڈی سی ،

ہ30-جنوری کے اسمبلی ریکارڈ کو درست کرنے کا مطالب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ چیف وہپ نے حکومت اور اسپیکر اسمبلی مسٹر این منوہر سے مطالبہ کیا کہ وہ 30 جنوری کے اسمبلی ریکارڈ کو درست کریں ۔ اسمبلی میں متفقہ رائے سے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کرنے کی قرار داد نہیں ہوئی ہے ۔ صرف سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی نے اس قرار داد کی تائید کی ہے ۔ ریاست

ایفلو کیمپس میں 200 سالہ قدیم تاریخی باولی ، کچرا باولی ‘ میں تبدیل

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : حیدرآباد دکن میں شاہی حکومتوں کے دوران رعایا کی بہبود کو اولین ترجیح دی جاتی تھی اور عوام تک پینے کا صاف ستھرا پانی پہنچانے کے انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی تھی یہی وجہ تھی کہ عوام پانی کی قلت کی بھی شکایت نہیں کرتے تھے اور انہیں وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جاتا رہا ۔ قطب شاہی اور آصف جاہی حکمرانی کے دو

دہلی میں تلنگانہ خاتون وزراء کی توہین کی سخت مذمت

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے تناظر میں گذشتہ دنوں دہلی میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء بالخصوص خاتون وزراء کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کی موجودگی میں پیش آئے توہین و ہتک آمیز پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کی گئی اور اس پس منظر میں متحدہ آندھرا پردیش میں ریاستی قانون ساز اسمب