تلنگانہ بند، چند اضلاع میں جزوی کامیاب

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں اس علاقہ کے 10 اضلاع میں آج منائے گئے بند کا جزوی اثر دیکھا گیا اور بند مجموعی طور پر پرامن رہا۔ تلنگانہ پرجا فرنٹ اور طلباء تنظیموں نے بند مناتے ہوئے مرکز سے غیر مشروط طور پر علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔ ریاستی دارالحکومت میں بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ سٹی پولیس کم

تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) شہر کے پڑوسی ضلع رنگاریڈی میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیدار نے ایک تحصیلدار کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔ پدامول منڈل کے تحصیلدار راما ہری پرساد کو اے سی بی عہدیداروں نے گزشتہ روز اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ شکایت کنندہ سے سرکاری کام کی تکمیل میں مدد کے عوض 15000 روپئے رشوت طلب و قبول

مسئلہ پولاورم پر سونیا گاندھی سے تلنگانہ کانگریس قائدین کی نمائندگی

نئی دہلی 11 فبروری (پی ٹی آئی) پولاورم پراجکٹ کیلئے بھدراچلمل سب ڈیویژن کے 100 مواضعات کو سیما آندھرا میں ضم کرنے کی مبینہ تجاویز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے کانگریس قائدین کے ایک وفد نے آج اپنی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے اس علاقہ کے متاثرہ قبائیلیوں کے مسائل پر نمائندگی کی۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف و

جونیر لکچررس کی 2262 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاست کے گورنمنٹ جونیر کالجس میں جونیر لیکچررس کی مخلوعہ 2262 جائیدادوں اور 626 ووکیشنل لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے۔ آج اس سلسلہ میں آندھراپردیش گورنمنٹ جونیر لکچررس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ایک تفصیلی

آندھراپردیش میں عام آدمی پارٹی مہم کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) عام آدمی پارٹی نے آندھراپردیش کیلئے آج اپنی ریاستی مہم کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور آر ٹی آئی جہدکار بی رام کرشنا راجو کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی آئندہ عام انتخابات تک اس ریاست میں عام آدمی پارٹی کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق راجو، قومی اتحا

علیحدہ تلنگانہ کا جلد قیام یقینی

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر پی لکشمیا نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے مطالبہ پر کی گئی زبردست جدوجہد، ہزاروں نوجوانوں کی قربانیوں کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے مرحلہ پر علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کی سیما آندھرا قائدین، عوام و مرکزی وزراء

تاریخی عثمانیہ یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کو تباہ کرنے کی سازش

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : آصف سابع حضور نظام نواب میر عثمان علی خاں بہادر کو کئی لحاظ سے ہندوستان کی سابق دیسی ریاستوں کے حکمرانوں پر فوقیت حاصل ہے ۔ دنیا کے سب سے دولت مند ترین شخص ہونے کے باوجود دیگر حکمرانوں کی بہ نسبت ان کی زندگی میں بہت سادگی کا عنصر پایا جاتا تھا لیکن ان کی خوبیوں میں سب سے اہم یہ تھی کہ وہ پتھروں میں پائے جانے والے

تلنگانہ بل ، اے پی بھون دہلی کے روبرو دھرنا اور احتجاج

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو روکنے کیلئے کی جارہی سازشوں پر ٹی آر ایس اور ایمپلائیز جے اے سی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نئی دہلی میں موجود ٹی آر ایس اور تلنگانہ ملازمین کے قائدین نے اے پی بھون کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کا عمل تیز ک

غیر مشروط تلنگانہ کا مطالبہ ، بند جزوی کامیاب

حیدرآباد۔11فبروری(سیاست نیوز) غیر مشروط تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے مطالبہ پرتلنگانہ حامی طلبہ تنظیموں کی جانب سے معلنہ بند کا شہر حیدرآباد میںجزوی اثر دیکھائی دیا۔ ایک سو بیس سے زائد تلنگانہ حامی طلبہ تنظیموں نے نئی ریاست کے قیام کے بعد مشترکہ تعلیمی نظام کی برقراری کے خلاف اس بند کا اعلان کیا تھا جس کی تائید وحمایت میںتلنگانہ حا

مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت ناکام : آر سدیشور کا بیان

شمس آباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی کے معین آباد منڈل میں وائی ایس آر کانگریس ایس سی سیل ڈسٹرکٹ کنوینر آر سدیشور نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر آر سدیشور نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کا دور سنہرا دور تھا اور وہ انتخابات کے بعد وائی ایس آر کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد دوبارہ سن

کانگریس ارکان کی برطرفی کا تلنگانہ سے تعلق نہیں

حیدرآباد /11 فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے جن 6 ارکان پارلیمنٹ کو برطرف کیا گیا ہے، وہ دوسری پارٹی میں شامل ہونے والے تھے، جب کہ ان کی برطرفی کا تلنگانہ بل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس ہائی کمان نے سیما۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال، اونڈا ول

مسلمانوں کے ساتھ ہر شعبہ میں نا انصافی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : تلنگانہ مینارٹیز ریسرچ اسکالر و انٹلکچول فورم کے زیر اہتمام گول میز مشاورتی اجلاس زیر نگرانی جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست ، محبوب حسین جگر ہال میں عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں اقلیتی طلباء و طالبات کے کئی سلگتے مسائل پر بات کی گئی ۔ اجلاس میں جناب محمد انصاری نے کہا کہ ریسرچ اسکالرس کے

مسلمان اپنے بچوں کو تعلیم کے بجائے کاموں میں جھونک رہے ہیں

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) تعلیم میں عدم مساوات و تعصب مسلمانوں کو تعلیم کے حصول سے دور رکھے ہوئے ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے، اِس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ممتاز سماجی کارکن و ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعات مساوات مسٹر ہرش مندر نے آج ’’حق تعلیم اور مسلم اطفال‘‘ کے مسائل کے عنوان سے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں منعقدہ سمین

اقلیتی خود روزگار اسکیم 13475 درخواستیں وصول

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) اقلیتی طبقہ کے بیروزگار افراد کیلئے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی خود روزگار اسکیم کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ختم ہوچکی ہے۔ ریاست بھر سے 13,475 امیدواروں نے آن لائن درخواستیں داخل کیں۔ آن لائن درخواستوں کے ادخال میں ضلع اننت پور سرفہرست رہا جہاں ضلع کو الاٹ کردہ نشانہ سے زیادہ درخواستیں آن

شادی تقریب : دسترخوان پر ٹوٹ پڑنے کی مکروہ حرکتیں

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نکاح کی تقریب میں تاخیر بڑے جھگڑوں میں بدلنے لگی ہے ۔ اب تک عوام میں اس بات کی شکایات عام تھیں کہ تقاریب میں کھانے میں تاخیر کے سبب شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس لیے اس تاخیر کے خاتمہ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں لیکن اقدامات تو شائد نہیں ہوئے مگر یہ تاخیر جھگڑوں کا

تلنگانہ کے قیام پر کانگریس چھوڑ دینے کا اعلان

حیدرآباد /11 فروری (سیاست نیوز) رائلسیما سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر قانون ای پرتاپ ریڈی نے کہا کہ اگر علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی گئی تو چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے بشمول ہم سب پارٹی سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انھوں نے ریاست کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس ہائی کمان کے رویہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کانگریس پارٹی میں رہنے پر ش

تلنگانہ کے قیام کے لیے شرائط دستور کی خلاف ورزی

حیدرآباد۔11فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے وقت پیاکج پروگرام کے نام آندھرائی سرمائیداروں کو رعایتیں اور تحفظات پیش کررہی ہے۔ انقلابی مصنف وشاعر ورا ورارائو نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں حراست کے دوران مرکزی حکومت پر یہ الزام عائد کیا۔ تلنگانہ حامی تنظیموںکے بند کی تائید میں نکالی گئی ریالی کے دوران مسٹر ورا ورارا

تلنگانہ بل کو بی جے پی کی تائید کے لیے زور

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے نئی دہلی میں بی جے پی کی سینئر قائد اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن سشما سوراج سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کی صورت میں بی جے پی سے تائید کی درخواست کی۔ صدر نشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں جے اے سی قائدین کے علاوہ

تلنگانہ بل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے خلاف انتباہ

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی تلنگانہ جے اے سی سے تعلق رکھنے والے قائدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے نئی دہلی میں بی جے پی کے قومی قائد ایم وینکیا نائیڈو کی قیامگاہ پر احتجاج منظم کیا۔ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ احتجاج منظم کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی