تلنگانہ بل کی منظوری یقینی: ونود کمار سابق ایم پی ٹی آر ایس

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے کہا کہ ٹی آر ایس قیادت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ لوک سبھا سیشن کے مابقی ایام میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں پارٹی صدر چندر شیکھر راؤ مختلف جماعتوں کے قائدین اور مرکزی وزراء سے ربط میں ہیں۔ ونود کمار نے بتایا کہ 17 فب

تشکیل تلنگانہ کیلئے کانگریس اور حکومت سے تعاون کا اعلان

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر مسز پناباکا لکشمی نے پارلیمنٹ کے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے معاملے میں وہ کانگریس ہائی کمان اور مرکز سے مکمل تعاون کریں گی۔ مرکزی مملکتی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے دوران جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے ساری قوم شرمسار ہوئ

ایمسیٹ 2014ء کا آن لائن رجسٹریشن دفتر سیاست پر رہبری

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ، میڈیسن اور انٹرنس ایمسیٹ کیلئے ادخال فارم آن لائن کا آغاز 20 فبروری سے ہوگا۔ ایمسیٹ 17 مئی کو مقرر ہے۔ سال حال اس کے کنوینر جے این ٹی یو حیدرآباد ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سال آخر کے طلبہ ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ فارم داخل کرکے شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے40 دن کا یوم واری اساس پر تین

آندھراپردیش کے اقلیتی طبقات میں تعلیمی شعور بیداری کی ضرورت

حیدرآباد۔15فبروری(سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میںاقلیتوں کو بے پناہ مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے سروسیکشھا ابھیان کی اسٹیٹ پراجکٹ افیسر شریمتی اوشا رانی نے کہاکہ ان مسائل کا واحد حل اقلیتوں کو تعلیمی میدان میںاپنے قابلیت کا لوہا منوانا ہے۔ ہوٹل ہرشامیں اے پی اُردو فورم اور مظہر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ اُر

لگڑا پاٹی کی وضاحت میں معذرت کے بجائے مدافعت کی مذمت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے برطرف رکن پارلیمنٹ سبم ہری اور دوسرے رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں زہر پینے کی کوشش کی تھیں، جنہیں ہم نے روکا ہے۔ تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ ایم وینو گوپال ریڈی پر شیطانی حرکت کرنے

فرقہ وارانہ تشدد کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ، خالد رسول خاں کی ڈی جی پی سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (پریس نوٹ) صدرنشین کل ہند مسلم سنگھم جناب خالد رسول خان نے ڈی جی پی سے ملاقات کرتے ہوئے عادل آباد میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد و واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اے آئی ایم ایس کے وفد نے آج ڈی جی پی سے ملاقات کرکے ایک تحریری یادداشت پیش کی، جس میں کم آبادی والے مسلم علاقوں میں مسلمانوں کے جان و مال کی حفا

لگڑا پاٹی راج گوپال پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کیا جائے : ٹی آر ایس

نئی دہلی ۔ 15 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : لوک سبھا رکن لگڑا پاٹی راج گوپال کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیپر اسپرے لانے کے پیچھے نیت کا سوال اٹھاتے ہوئے ٹی آر ایس نے آج مطالبہ کیا کہ راجگوپال کے خلاف قاتلانہ حملہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ٹی آر ایس ایم پی وویکا آنند نے کہا کہ لگڑا پاٹی راجگوپال نے پارلیمنٹ کے ارکان کو ضرب پہونچانے کے لیے مہل

چندرا بابو متحدہ آندھرا کے حق میں موقف واضح کریں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این ) : وائی ایس آر کانگریس نے تلگو دیشم سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کی تقسیم پر اپنی پالیسی کو واضح کرے ۔ ضلع مغربی گوداوری میں جلسہ عام سے قبل چندرا بابو نائیڈو کو اپنا موقف ظاہر کرنا ہوگا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی جی سریکانت ریڈی نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ مقامی قائدین کو چاہئے کہ وہ صدر تل

ریاست کی صورتحال کیلئے سونیا گاندھی ذمہ دار : چندرا بابونائیڈو

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی پر الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے وہ ہی ذمہ دار ہیں ۔ ضلع مغربی گوداوری میں پرجا گرجنا سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے سونیا گاندھی کے اٹلی نژاد مسئلہ کو بھی اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ ان کے رویہ ک

اکثریت کی تائید کے بغیر ریاست کی تقسیم المیہ ہوگی : روی شنکر

حیدرآباد 14 فروری ( پی ٹی آئی ) روحانی ادارہ ’آرٹ آف لیونگ ‘ کے بانی سری سری روی شنکر نے آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کئے جانے کا لحاظ کئے بغیر تقسیم پر کی جانے والی پیشرفت کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ اکثریت کے بغیر ریاستی کی تقسیم ایک سنگین سانحہ ہوگی ۔ سری سری روی شنکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

تقسیم کی مخالفت کیلئے بی جے پی سے مدد کی درخواست

نئی دہی /14 فروری ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور آندھراپردیش کی تقسیم کی کوششوں کے خلاف ان سے مدد طلب کی ۔ بی جے پی ، اگرچہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے منصوبہ کی حمایت کرتی ہے لیکن جگن موہن ریڈی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی ملاقات کے بعد وہ توقع کرتے ہی

وجے واڑہ ایم پی نے جمہوری اقدار کو پامال کردیا

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے کل پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعہ کو جمہوریت کا خون ہونے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کے سامنے ہندوستان کو شرمسار ہونا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کیا ہے، مگر کانگریس رکن پارلیمنٹ ایل راجگوپال اور تلگودیش

سی ای ڈی ایم کے پراجکٹس کیلئے تین کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز ( سی ای ڈی ایم ) کے تحت 3مختلف پراجکٹس پر عمل آوری کیلئے 3کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری سید عمر جلیل نے جی او آر ٹی 50جاری کیا۔ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حکومت سے خواہش کی تھی کہ تین پراجکٹس پر عم

راجگوپال کی وضاحت، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے کل پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعہ کو بدنما داغ قرار دیا اور خود کا بھگت سنگھ سے تقابل کرنے والے لگڑا پارٹی راجگوپال پر مجاہد آزادی بابو جگجیون رام کی دختر اسپیکر لوک سبھا کی توہین کا الزام عائد کیا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کانگریس رکن پارلیمنٹ

تلنگانہ ایڈوکیٹ جے اے سی قائدین کی ڈی جی پی سے ملاقات

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس پرساد راؤ سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے آندھرا پردیش کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایڈوکیٹ جے اے سی نے اس سلسلہ میں ڈی جی پی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تلنگا

لگڑا پاٹی راجگوپال پارلیمنٹ میں حملہ آور افضل گرو سے زیادہ خطرناک

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر لیبر ڈی ناگیندر نے لگڑا پارٹی راجگوپال کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو سے زیادہ خطرنا قرار دیتے ہوئے لوک سبھا واقعہ کے ذمہ دار قائدین پر تاحیات مقابلہ کرنے پر امتناع کا مطالبہ کیا۔ آج سی ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے لگڑا پارٹی راجگوپال کو جوکر اور ڈرا

اقلیتوں کیلئے سبسیڈی اسکیم ، تاریخ میں توسیع کی کوشش

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز)خود روزگار اسکیم کے تحت اقلیتی بیروزگار افراد کو اقلیتی فینانس کارپوریشن سے بینک سے مربوط سبسیڈی کی فراہمی اسکیم سے استفادہ کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 10فبروری مقرر کی تھی تاہم امیدواروں کو سرٹیفکیٹس کے حصول میں دشواریوں کو دیکھتے ہوئے

پارٹی سے زیادہ عوام عزیز، کے ایس راؤ مرکزی وزیر

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ نے کہا کہ پارٹی سے زیادہ ہمیں عوام عزیز ہیں، اب ہم مرکزی وزیر کی بجائے بحیثیت ارکان پارلیمنٹ پوڈیم کے قریب پہنچ کر تلنگانہ بل کو روکنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی پابند نہیں ہے۔ تمام جماعتوں نے ماضی میں تلنگانہ کی تائید کی تھ