اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید کی تیاریوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اقلیتی اداروں پر تقررات کا عمل تیز کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل جدید کے بعد چیف منسٹر نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں کرن کمار ریڈی نے وزیر اقلیتی بہبود احمد اللہ کے علاوہ اپنے دفتر میں اقلیتی امور کے انچارج

محکمہ اقلیتی بہبود میں ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود میں اسٹاف کی کمی دور کرنے اور اسکیمات پر موثر عمل آوری کیلئے 19 ڈپٹی کلکٹرس کو خدمات حوالے کی ہیں۔ ان عہدیداروں کی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی اور احکامات جاری کئے گئے ۔ بیشتر عہدیداروں کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا جبکہ بعض کی خدمات کمشنریٹ اقلیتی

اقلیتوں کے لیے سبسیڈی اسکیم کی تاریخ کا اختتام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی بینکس سے مربوط سبسیڈی فراہمی اسکیم سے استفادہ کی آخری تاریخ آج ختم ہوگئی۔ 18 فروری سے اس اسکیم کے تحت درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جارہا ہے ۔ حک

مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی دورکرنے کا رحجان خوش آئندہ

توشاہین ہے پروازہے کام تیرا تیرے سامنے آسمان اور بھی ہیں
مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی دورکرنے کا رحجان خوش آئندہ
تاریخی و باوقارحیدرآباد پبلک اسکول میں داخلوں کے لئے مسلمانوں میں مسابقت

کسی بھی وقت چیف منسٹر کے استعفیٰ کا امکان

حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی آئندہ دو دن میں یعنی 18 ؍ فبروری کو کسی بھی وقت نہ صرف اپنے عہدے (چیف منسٹری) سے استعفیٰ دیں گے بلکہ کانگریس پارٹی کو بھی خیرباد کہہ گے۔ اور سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر کرن کمار ریڈی نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے ۔ آج یہاں چیف منسٹر کیمپ آفس سے روانگی کے دوران اخباری نما

تلنگانہ بل کی لوک سبھا میں آج منظوری کی مساعی

حیدرآباد 16 فبروری (این ایس ایس ) تلنگانہ بل کے بارے میں باوثوق ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل یعنی 17 فبروری کو لوک سبھا میں منظور کیا جاسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اس مسئلہ پر بشمول چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی، ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال، رائے پاٹی سامبا سیوا راو اور دیگر سیما آندھرا قائد

علحدہ تلنگانہ اور متحدہ ریاست کے حامیوں کی دہلی میں مہم

حیدرآباد 16 فبروری (پی ٹی آئی) یو پی اے حکومت اس ہفتہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل منظور کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرچکی ہے جس کے پیش نظر علاقائی خطوط پر منقسم آندھرا پردیش میں علحدہ تلنگانہ اور متحدہ ریاست کی حامیوں نے اپنے متعلقہ ایجنڈوں پر حصول تائید کی کوششوں میں اضافہ کردیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی آندھرا کی تقسیم کے خلاف کل

برقی و ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی سی پی آئی نے متحدہ ریاست کی برقراری یا ریاست کی تقسیم عمل میں آنے کے باوجود آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کے مطالبہ پر برجیش کمار ٹریبونل کے فیصلہ برقی پٹرول ‘ ڈیزل اور گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ریاست بھر میں جدوجہد کرنے اور ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا محاصرہ کرنے ک

بلدی ملازمین مطالبات منوانے میں کامیاب لیکن کچرے کی نکاسی میں ناکام

حیدرآباد 16 فبروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں بلدی ملازمین کی ہڑتال ختم ہوئے تین یوم گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک بھی کئی علاقوں میں کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کے سبب تعفن پھیل رہا ہے۔ پرانے شہر کے کئی علاقوں میں جہاں زائداز ایک ہفتہ سے کچرا نہیں ہٹایا گیا ہے وہاں پر تعفن اور بدبو کے باعث عوام کا چلنا پھرنا دشوار بنا ہوا ہے۔ بتایا جا

سیما آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ کے رویہ کی مذمت، بی جے پی قائد بنڈارو دتاتریہ کا بیان

حیدرآباد 16 فبروری (این ایس ایس) بی جے پی کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں تلگودیشم اور سیما آندھرا کانگریس ارکان پارلیمنٹ کے نازیبا رویہ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بدنامی ہوئی ہے۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں کانگ

سیما آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ کے رویہ کی مذمت، بی جے پی قائد بنڈارو دتاتریہ کا بیان

حیدرآباد 16 فبروری (این ایس ایس) بی جے پی کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں تلگودیشم اور سیما آندھرا کانگریس ارکان پارلیمنٹ کے نازیبا رویہ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بدنامی ہوئی ہے۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں کانگ

سونیا گاندھی پر چندرابابو کی تنقید کیخلاف انتباہ

حیدرآباد 16 فبروری (سیاست نیوز) چندرابابو نائیڈو زبان پر لگام دیں بصورت دیگر اُن کی زبان ببندی کی جائے گی۔ صدر تلگودیشم سیاسی طور پر کانگریس کی پیداوار ہیں، اِس بات کو ذہن نشین رکھیں۔ مسز سونیا گاندھی کے خلاف بیان بازی سے قبل وہ اپنے ماضی کا جائزہ لیں۔ رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اِن خ

کام کے مقام پر خواتین کو جنسی ہراسانی سے محفوظ رکھنا ضروری

حیدرآباد 16 فبروری (پریس نوٹ) نلسار یونیورسٹی آف لا کے سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز کی جانب سے جس نے ایک منفرد ایم بی اے پروگرام کا آغاز کیا ہے، کام کے مقام پر جنسی ہراسانی پر اس کے پہلے ایچ آر کانکلیو (جلسہ) کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تین خواتین میں ایک کو جنسی ہراسانی کا سامنا ہ

متحدہ ریاست کیلئے چیف منسٹر کی جدوجہد کی تائید : کے وینکٹ ریڈی

حیدرآباد 16 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر امداد باہمی مسٹر کے وینکٹ کرشنا ریڈی نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کو متحدہ ریاست آندھراپردیش کے کٹر حامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ (چیف منسٹر) متحدہ آندھراپردیش ریاست کی برقراری کیلئے جو بھی فیصلہ و اقدام کریں گے، ان کا بھرپور ساتھ دینے اور مکمل تائید و حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ آج

تلنگانہ نوجوانوں کے خودکشی کو روکنے فوری بل کی منظوری ضروری

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز)تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈا رام نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی فوری منظوری کے ذریعہ نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات کو روکے۔ نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کودنڈا رام نے افسوس کا اظہار کیا کہ بل کی منظوری میں تاخیر سے دلبر

حج درخواست فارمس کی اجرائی اور وصولی کا سلسلہ تیزی سے جاری

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز ) حج 2014ء کیلئے توقع ہے کہ آندھرا پردیش کیلئے عازمین حج کا کوٹہ 2013ء کے کوٹہ کے برابر رہے گا کیونکہ حکومت سعودی عرب نے ہندوستانی عازمین حج کے کوٹہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ اسی دوران ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج درخواست فارمس کی اجرائی اور وصولی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تا

مکہ مسجد کے شاہی غسل خانہ کا بیرونی راستہ غائب

حیدرآباد ۔ 15 فبروری ۔ دنیا کی خوبصورت وسیع و عریض مساجد میں ہمارے شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کی تاریخی مکہ مسجد کا شمار ہوتا ہے۔ 23696 مربع گز اراضی پر محیط عظیم الشان مسجد سارے ہندوستان میں حیدرآباد کی شان اس کی آن اور وقار و عظمت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ پانچویں قطب شاہی حکمراں محمد قلی قطب شاہ نے بہ نفس نفیس اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 16

اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی و بہبود کیلئے کام کرنے کا عزم

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل سابق ریاستی وزیر مسٹر محمد علی شبیر کے حامیوں نے ان کی قیامگاہ پہنچ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کیا اور جشن منایا۔ صدرنشین سیٹ ون مسٹر محمد مقصود احمد سابق صدرنشین اسٹیٹ وقف بورڈ، مولانا غلام افضل بیابانی (خسرو پاشاہ) سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر سید یوسف ہاشمی، مس