بی جے پی توقعات پر پوری نہیں اُتری: چندرابابو نائیڈو

نئی دہلی 18 فروری (پی ٹی آئی) صدر تلگودیشم پارٹی چندرابابو نائیڈو نے آج بی جے پی کے ساتھ عملاً قطع تعلق کرلیا اور کہاکہ اُنھیں اِس محاذ پر اصل اپوزیشن جماعت سے مثبت توقعات وابستہ تھیں۔ اُنھوں نے پارٹی کے لائحہ عمل اور بی جے پی کے ساتھ امکانی اتحاد کے بارے میں تبصرے سے انکار کیا۔ تاہم کہاکہ اُنھیں بی جے پی سے توقع تھی کہ وہ دونوں علاق

کانگریس کے ساتھ انضمام کیلئے ٹی آر ایس کی سخت شرائط

حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) کانگریس کیلئے صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے ٹی آر ایس نے پارٹی کے کانگریس میں انضمام کیلئے مبینہ طور پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں زائد نشستوں کی مانگ کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر ایس 17 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ تقریباً نصف اور ایک تہائی اسمبلی نشستوں کی خواہاں ہے۔ اگرچہ کانگریس نے اِس مع

پرنسپل سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کا تبادلہ

حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج رات پرنسپل سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کا تبادلہ کردیا۔ یہ دونوں عہدیدار چیف منسٹر آفس میں تعینات کئے گئے تھے۔ اے ستیہ راؤ پریس سکریٹری چیف منسٹر آفس کو صدرنشین آندھراپردیش پریس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے جبکہ اجئے کلم جو چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری تھے اُنھیں پرنسپ

سکریٹریٹ میں کہیں خوشی کہیں غم

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی تقسیم اور تلنگانہ بِل کی لوک سبھا میں منظوری پر سکریٹریٹ میں عجیب و غریب صورتحال دیکھی گئی۔ ایک طرف خوشی تو دوسری طرف غم کا ماحول تھا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین خوشی کے عالم میں مٹھائی تقسیم کررہے تھے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔ دوسری طرف سیما آندھرا سے وابستہ ملاز

تلگو عوام کا اتحاد برقرار رکھنے سی پی آئی کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (فیکس) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور بتایا کہ سی پی آئی نے قانون ساز اداروں کے اندر اور باہر تلنگانہ کے حق میں جدوجہد کی ہے۔ علحدہ ریاست کیلئے تقریباً 1000 طلباء نوجوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کردی ہیں اور نئی ریاست ان قربانیوں کا نتیجہ

حیدرآباد اور سیما آندھرا میں سخت چوکسی

حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) مرکزی حکومت نے آج حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں کے علاوہ سیما آندھرا کے بعض حساس علاقوں میں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دارالحکومت حیدرآباد میں خاطر خواہ پولیس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔

چیف منسٹر کیمپ آفس تک محدود

حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج خود کو کیمپ آفس تک محدود رکھا اور اُن کا موبائیل فون بھی سوئچ آف تھا۔ آج کسی کو بھی اُن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ کرن کمار ریڈی کے پرسنل اسٹاف کے موبائیل فونس بھی بند تھے۔ چیف منسٹر اور اُن کے رفقاء لینڈ لائن پر ہی ایک دوسرے سے ربط رکھے ہوئے تھے۔

سیما آندھرا عوام خوفزدہ نہ ہوں : کے ٹی آر

نئی دہلی 18 فروری (این ایس ایس) ٹی آر ایس لیڈر و رکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے آج کہاکہ سیما آندھرا عوام کو کسی طرح خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور ہم سب پرامن طور پر مل جل کر رہیں گے۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد ہم پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی صدر کے چندرشیکھر را

کانگریس ہائی کمان امکانی صورتحال سے نمٹنے تیار

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے کل امکانی استعفیٰ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کانگریس ہائی کمان پوری طرح تیار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت آندھراپردیش میں صدر راج کے نفاذ سے گریز کرے گی اور فوری طور پر کسی سینئر وزیر کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ اِس ضمن میں ریاستی و

تلنگانہ تحریک 58 سالہ طویل جدوجہد کے بعد کامیابی سے ہمکنار

عوام کی قربانیاں، فوج کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششیں، مسلم رہنماؤں کا گرانقدر رول
چناریڈی دورکی تلخ یادیں ذہنوں میں ہنوز تازہ، کے سی آر کی قیادت میںثمر آور جدوجہد

محمد مبشرالدین خرم

تلنگانہ تحریک 58 سالہ طویل جدوجہد کے بعد کامیابی سے ہمکنار

عوام کی قربانیاں، فوج کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششیں، مسلم رہنماؤں کا گرانقدر رول
چناریڈی دورکی تلخ یادیں ذہنوں میں ہنوز تازہ، کے سی آر کی قیادت میںثمر آور جدوجہد
محمد مبشرالدین خرم

تلنگانہ خوشی سے جھوم اٹھا ، گن پارک پر تاریخی جشن

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کے ساتھ ہی 62 برسوں سے جاری علحدہ تلنگانہ تحریک کو بالاخر کامیابی مل ہی گئی ۔ زندگی کے ہر شعبہ میں آندھرائی باشندوں کے زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ سے تنگ آکر 1952 میں چند سیاسی قائدین اور طلبہ نے جو تحریک شروع کی تھی اسے کامیاب بنانے کے لیے کئی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا ۔ صرف 1969 میں جب

طویل صبر آزما جدوجہد کے بعد تلنگانہ عوام کو راحت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ملک کے نقشہ میں 29 ویں ریاست تلنگانہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممتاز کمیونسٹ رہنما جناب سید عزیز پاشاہ سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا و رکن عاملہ سی پی آئی ( قومی رکن عاملہ ) نے کہا کہ ایک طویل صبر آزما جہد مسلسل کے بعد تلنگانہ کے عوام کو راحت ملی ہے ۔ جو ریاست کے ان عظیم شہداء کی قربانی اور ان جماعت

دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاک

اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدر نشین محمد ہدایت جائزہ نہیں لے سکے

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید سے متعلق حکومت کے احکامات کے ساتھ ہی نامزد کردہ صدرنشین محمد ہدایت صدر نشین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے حج ہاوز میں واقع اقلیتی فینانس کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے۔ تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے احکامات کی ع

تلنگانہ کانگریس قائدین کا پرانے شہر میں جشن،سونیا گاندھی سے اظہار تشکر ، محمد سراج الدین کا بیان

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے کانگریس قائدین نے پارلیمنٹ میں بل کی منظوری پر گاندھی بھون اور پرانے شہر کے بہادر پورہ پر جشن منایا بڑے پیمانے پر آتشبازی کرتے ہوئے عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے صدر مسٹر محمد سراج الدین پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر لکشمن سکریٹری ، مدھو