کے سی آر کی حیدرآباد آمد۔ جلوس فتح کی جھلکیاں

حیدرآباد۔/26فبروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد آمد پر پارٹی کارکنوں کے علاوہ تلنگانہ حامیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ چندر شیکھر راؤ جو اپنے وعدہ کے مطابق آندھرا پردیش سے دہلی روانہ ہوکر واپسی پر تلنگانہ میں قدم رکھا ہے، اپنی اس کامیابی پر غیر معمول

کے سی آر ، تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر متوقع

حیدرآباد۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ جو اب ’بابائے تلنگانہ‘ تصور کئے جانے لگے ہیں بہت ممکن ہے کہ 2014ء کے انتخابات کے بعد نئی ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بن سکتے ہیں۔ کانگریس میں ٹی آر ایس کے انضمام یا پھر صرف مفاہمت کی صورت میں بھی نئی ریاست کی عنان اقتدار کے سی آر کے سوا کسی اور کو دینے کا کوئی سوال

چیف سکریٹری موہنتی کا دورہ دہلی

حیدرآباد۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی آج صبح نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے طلب کردہ ایک کلیدی اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے متعلق اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست کی تقسیم کے عمل پر مرکزی حکومت کی جانب سے چیف سکریٹری کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔ ڈ

طلباء کو اپنے مقام اور نسبت حضور اکرمؐ کی قدر کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : ایمان والوں کو اللہ رب العزت سے خاص نسبت حاصل ہے ایسے بھی طلباء عزیز کو قرآن اور صاحب قرآن یعنی حضرت محمد ﷺ سے نسبت حاصل ہے وہ ہے حافظ قرآن و مہمان رسولؐ یہ بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنے کی تلقین کی ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوانگری بانی و مہتمم دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس

حیدرآباد رباط میں عازمین حج کے قیام کا مسئلہ تعطل کا شکار

حیدرآباد۔/26 فروری(سیاست نیوز) حج کے دوران مکہ مکرمہ میں رباط نظام حیدرآباد میں سابق ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عازمین کے قیام کا مسئلہ ایسا لگتا ہے کہ قونصل خانہ ہند جدہ اور سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے بروقت حل نہیں کیا جاتا ہے تو اس بات کا قوی خدشہ ہے کہ جاریہ سال بھی اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے عازمین رباط میں قیام کرنے سے م

مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے تحفظات ضروری

حیدرآباد۔26فبروری(سیاست نیوز) مجوزہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے علیحدہ سب پلان کا اعلان مسلم اقلیت کی حالت زار کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی معروف مورخ و سماجی جہدکار وکنونیر تلنگانہ ہسٹری سوسائٹی مسٹر سنگی شیٹی سرینواس نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہو ں نے کہاکہ پولیس ایکشن

لڑکیوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی سیکھنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جستجو اور محنت انسان کو ترقی کی طرف لے جاتے ہیں ۔ اگر یہ سوچ کر ہم تعلیم حاصل کریں کہ میں آئی اے ایس ، آئی پی ایس بنوں گا ۔ انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔ تعلیم ہی انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہے ۔ جس کے ذریعہ آدمی اپنی اونچی پہچان بنا سکتا ہے ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچن بنک کی آکسفورڈ حی

کانگریس ، بی جے پی ، تلگو دیشم اور ٹی آر ایس تقسیم ریاست میں کامیاب نہیں ہوں گے

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سربراہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ کانگریس ، بی جے پی ، تلگو دیشم اور ٹی آر ایس نے ایک دوسرے سے میچ فکسنگ کرتے ہوئے ریاست کو تقسیم کردیا ۔ مگر وہ تلگو عوام کو تقسیم کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔ متحدہ آندھرا نعرے کے ساتھ ہی علاقے تلنگانہ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ۔ سی

سیما آندھرا اور تلنگانہ میں کانگریس کی شاندار کامیابی یقینی

حیدرآباد۔/26فبروری، ( سیاست نیوز) آئندہ عام انتخابات کے مشترکہ ریاست میں انعقاد کے باوجود تلنگانہ اور سیما آندھرا دونوں علاقوں میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی اور رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے نئی دہلی میں کانگریس ہائی کمان کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تازہ ترین سیا

چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کامیاب یا ناکام!

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر میں ایک مرتبہ پھر چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ سردار محل سے چارمینار آنے والی سڑک پر چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تحت جو پتھر بچھائے گئے تھے اُنھیں مزید توسیع دی جانے لگی ہے لیکن اِس پراجکٹ کی جو حالت مدینہ بلڈنگ تا چارمینار دیکھی جارہی ہے اُس سے اندازہ ہو

سونیا اور راہول گاندھی کا بہت جلد دورہ آندھرا پردیش

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی بہت جلد تلنگانہ اور سیما آندھرا کا دورہ کریں گے اور جلد از جلد دو ریاستوں کے لیے علحدہ علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ سربراہ ٹی آر ایس مسٹ

سرکاری دفاتر میں کام کاج ٹھپ، عہدیداروں کی من مانی

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) ریاست میں حکومت ہے یا نہیں کوئی بھی کہنے سے قاصر ہے۔ عہدیدار من مانی کررہے ہیں۔ مرکز فیصلہ لینے کے متحمل نظر نہیں آرہا ہے۔ ریاست میں موجود سیاسی بحران کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست مفاد عامہ دائر کی جاچکی ہے۔ اِس کے باوجود بھی تاحال ریاستی حکومت کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دفاتر معتمدی میں روزان

سیاسی مفاد پرستی کیلئے آندھرا پردیش کو تقسیم کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کارگذار چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے سیما آندھرا کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے خلاف وہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ سیاسی مفاد پرستی کے لیے ریاست کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ۔ چیف منسٹر کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے مستعف

اقلیتی بہبود کے اداروں کی تقسیم کا عمل شروع

حیدرآباد۔/26فبروری، ( سیاست نیوز) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے کسی بھی لمحہ تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق اعلامیہ کی اجرائی کے پیش نظر ریاست میں نظم و نسق کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی کی ہدایت کے بعد اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اقلیتی بہبود کے اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منع