فہرست رائے دہندگان میں نام کے عدم اندراج پر حق رائے دہی سے محرومی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ’ ووٹ ‘ کا استعمال دستور میں دیا گیا بنیادی حق ہے اور اس حق کے استعمال کے ذریعہ آپ اپنے مستقبل کو تابناک یا تاریک بناسکتے ہیں ۔ ہندوستانی نوجوان جن کی عمر 18 برس سے تجاوز کرچکی ہو وہ اس حق کے استعمال کے ذریعہ اپنی پسند کی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں رائے دے سکتے ہیں اور انتخابات میں اپنی رائے کے

کانگریس دو موجودہ و ایک سابق رکن اسمبلی کی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت

حیدرآباد 10 مارچ ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے دو ارکان اسمبلی اور ایک سابق رکن نے تلگودیشم میںشمولیت اختیار کرلی ۔ سینئر رکن اسمبلی و سابق وزیر شلپی موہن ریڈی ‘ ایل وینکٹ سوامی اور سابق رکن اسمبلی چلہ رام کرنا ریڈی نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان کا تعلق کرنول سے ہے ۔ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے ان کا تلگودیشم میں خیر مقدم ک

تلگودیشم کو اقتدار سے روکنے ریاست کی تقسیم

حیدرآباد۔9مارچ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس بات کا ادعا کیا کہ وہ دونوں ریاستوں کو مساویانہ ترقی دیتے ہوئے اپنی دیانتداری کو ثابت کردکھائیں گے ۔ آج یہاں اپنی قیامگاہ پر سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کابینہ کے سابق وزراء مسرس ٹی جی وینکٹیش اور ای پرتاپ ریڈی کی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت

فہرست رائے دہندگان کے اندراج کے پہلے دن حوصلہ افزاء ردعمل

حیدرآباد 9 مارچ (این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر قائم کردہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت / اخراج و تصحیح مراکز پر پہلے دن شہریوں کا حوصلہ افزاء رد عمل دیکھا گیا ۔ ریاستی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں یہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوں نے پہنچ کر فہرست رائے دہندگان میں اپنے نا

سیما آندھرا حقوق کے تحفظ کیلئے کرن کی نئی پارٹی کا اعلان :پی ستیہ نارائنا

حیدرآباد 9 مارچ (این ایس ایس ) سابق وزیر پی ستیہ نارائنا نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سیما آندھرا عوام کے حقوق کی ترقی کے تحفظ کیلئے نئی پارٹی قائم کررہے ہیں۔ ستیہ نارائنا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو متحد رکھنے کیلئے انہوں نے ممکنہ جدوجہد کی۔ ستیہ نارائنا نے الزام عائد کیا کہ ریاست

کے سی آر ،نا انصافی نہیں کریں گے:محمد ابراہیم

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ این جی اوز قائد مسٹر سرینواس گوڑ کو محبوب نگر حلقہ اسمبلی سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ٹکٹ کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائد مسٹر محمد ابراہیم نے بتایا کہ وہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے خود انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی کیڈر میں ب

ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کی تقسیم ، کانگریس رکن پارلیمنٹ کا الزام

راجمندری 9 مارچ ( این ایس ایس )کانگریس کے رکن پارلیمنٹ یو ارون کمار نے آج اعادہ کیا کہ کانگریس نے صرف ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کو تقسیم کردیا ۔ ارون کمار نے آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 کے خلاف معتدد درخواستیں سپریم کورٹ میں قبول کئے جانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے تقسیم کے عمل میں فاش غلطی کی ہے

دفتر سیاست میں مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد 9 مارچ (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز چہارشنبہ 19 مارچ کو صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنھوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کیا ہے، کی زیرن

الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ کل جماعتی اجلاس

حیدرآباد ۔ 9۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 مارچ کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیاجارہا ہے جس میں ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات منعقد کئے جانے کے مسئلہ پر غور و خوص کیا جائے گا ۔ ریاستی الیکشن کمیشن ریاست بھر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ( یعنی منڈل پریشد و ضلع پریشد ) انتخابات