تلنگانہ اور سیما آندھرا کانگریس کمیٹیوں میں اقلیتیں نظر انداز

حیدرآباد ۔12 ۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے تلنگانہ اور سیما آندھرا کیلئے اعلان کردہ علحدہ کمیٹیوں میں اقلیتی طبقہ کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جس کے باعث پارٹی کے اقلیتی قائدین اور کیڈر میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ ہائی کمان نے کل تلنگانہ کیلئے علحدہ پردیش کانگریس کمیٹی ، تشہیری کمیٹی اور انتخابی منشور کمیٹی کا اع

مسلمانوں کو ہر شعبہ حیات میں آبادی کے لحاظ سے نمائندگی ضروری

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز)ریاست حیدرآباد کے آخری حکمران اور ریاستی انتظامیہ کے تمام عہدیداروں کو ترقی پسند ذہنیت کا حامل قراردیتے ہوئے پروفیسر چکارامیہ سابق رکن قانون ساز کونسل نے کہاکہ شہر حیدرآباد کی ترقی آصف جاہ سابع اور ان کے ریاستی انتظامیہ کی مرہون منت ہے جنھوں نے بادشاہی دور میں بھی جمہوری نظام قائم کرتے ہوئے نہ صرف

جگن موہن ریڈی کی تڑپ سے راج شیکھر ریڈی کی یاد تازہ

حیدرآباد /12 مارچ (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وجیہ اماں نے کہا کہ عوام کے لئے جگن موہن ریڈی کی تڑپ دیکھ کر انھیں راج شیکھر ریڈی کی یاد تازہ ہو گئی۔ انھوں نے وائی ایس آر کانگریس کی تین سال کی تکمیل پر پارٹی آفس پر منعقدہ یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پارٹی پرچم کشائی کے علاوہ کیک ب

فضائی خدمات میں 10 فیصد ترقی کا نشانہ،سکریٹری وزارت شہری ہوا بازی اشوک لاواسا

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری وزارت شہری ہوا بازی اشوک لاواسا نے آج کہا کہ ہندوستانی فضائی خدمات جاریہ دہے میں 10.1 فیصد سالانہ اوسط کی شرح سے ترقی کریں گی ۔ ’ انڈیا ایویشن 2014 ‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ، ممبئی ، بنگلور ، حیدرآباد ، کوچین میں پی پی پی ماڈلس کی کامیاب عمل آوری ک

تلنگانہ کے ہر ضلع سے کم از کم ایک مسلم لیڈر کو ٹکٹ کا مطالبہ

حیدرآباد /12 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے پی لکشمیا کو تلنگانہ پردیش کانگریس کا صدر نامزد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تلنگانہ کے ہر ضلع سے کم از کم ایک مسلم قائد کو اسمبلی کا ٹکٹ دینے کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ کیا۔ احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن قا

تلنگانہ کے عوام سونیا گاندھی کے احسان مند،علحدہ ریاست کے قیام پر سونیا گاندھی سے اظہار تشکر: محمد علی شبیر

حیدرآباد /12 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے معاون صدر نشین نامزد ہونے والے محمد علی شبیر نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 60 سالہ مطالبہ تلنگانہ کو پورا کیا۔ انھوں نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر و صدر نشین تشہیری کمیٹی دامودھر راج نرسمہا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تم

شہر میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد 16 لاکھ 94 ہزار

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں موجود 15 اسمبلی حلقہ جات میں خواتین رائے دہندوں کی جملہ تعداد 16 لاکھ 94 ہزار 654 ہوچکی ہے اور ان حلقہ جات اسمبلی میں سب سے زیادہ خاتون رائے دہندگان کی تعداد حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں ہے جہاں ایک لاکھ 32 ہزار 328 خواتین فہرست رائے دہندگان میں شامل ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر حلق

جسٹس بلال نازکی صدرنشین حقوق انسانی کمیشن نامزد

حیدرآباد ۔ 11 ۔مارچ (پریس نوٹ)جی ای اسماعیل سابق رکن ہیومن رائٹس کمیشن کی اطلاع کے مطابق جناب بلال ناز کی سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ حکومت بہار / پٹنہ کو چیرمین حقوق انسانی کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 10 مارچ کو جائزہ لے چکے ہیں ۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج سے آغاز

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اطلاع دی ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات مارچ 2014 ء کا کل چہارشنبہ صبح 9 بجے تا 12 بجے دن آغاز ہوگا۔ تمام امیدوار امتحانی مراکز پر آدھا گھنٹہ قبل پہونچ جائیں۔ 9 بجے کے بعد آنے والوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کیخلاف مقدمہ بازی کیلئے وقت کے تعین کا خیرمقدم

حیدرآباد 11 مارچ (پی ٹی آئی) تلگودیشم نے آج سپریم کورٹ کے اِن احکامات کا خیرمقدم کیا ہے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف اگر رشوت ستانی اور سنگین جرائم کے مقدمات چل رہے ہوں تو اِنھیں ایک سال کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی روز بروز اساس پر سماعت کی ہدایت دی ہے۔ تلگودیشم پولیٹ ب

کرن کمار ریڈی کی پارٹی شمشان گھاٹ جائے گی: جئے رام رمیش

راجمندری 11 مارچ (این ایس ایس) سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کہاکہ کرن کمار نے جو پارٹی قائم کی ہے، اِس کا بالآخر انجام شمشان گھاٹ میں ہوجائے گا۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے اب تک کرن کمار ریڈی کی بکواس کو برداشت کیا جنھوں نے لکش