بوگس رائے دہی روکنے اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے موثر انتظامات

حیدرآباد۔/13 مارچ(سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بوگس رائے دہی اور تلبیسی شخصی کے تدارک کے لئے موثر سلامتی انتظامات کرنے اور حساس مراکز رائے دہی پر ویڈیو گرافی، ڈیجیٹل فوٹو گرافی کرنے اور مائیکرو آبزرورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آف انڈیا مسٹر ونود زوتشی نے آج یہاں جوبلی ہال باغ عامہ می

چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کی نئی پارٹی جنا سینا

حیدرآباد 13 مارچ (پی ٹی آئی)چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کل اپنی نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے ۔ اس نئی پارٹی کا نام جنا سینا رکھا گیا ہے۔ کے کلیان کمار عرف پون کلیان کل ہائی ٹیکس مادھا پور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے مستقبل کے سیاسی عزائم کا اعلان کریں گے اور اپنے پارٹی کے پرچم کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ڈائرکٹر تریوی کرم سرینواس اور

اقتدار ملنے پر زبردست ترقی تلگودیشم کا وعدہ

حیدرآباد 13 مارچ (پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے آج شہری مقامی بلدیات انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ اگر اسے مل گیا تو وہ شہری علاقوںکو زبردست ترقی دے گی ۔میونسپل کارپوریشن کو نورتن بنایا جائے گا۔ تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم شہری علاقوں میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر

تلنگانہ کیلئے جان دینے والے سریکانت چاری کی والدہ ٹکٹ کی خواہاں

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے طالبعلم سریکانت چاری کی والدہ کاسوجو شنکراماں نے ٹی آر ایس صدر چندر شیکھر راو سے مطالبہ کیا کہ انہیں پالا کورتی اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس کا ٹکٹ دیا جائے لیکن چندرا شیکھر راو نے شنکراماں سے کہا کہ یہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں لہذا ان

پروفیسر سید ای حسنین کو جرمنی کا باوقار اعزاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : پروفیسر سید ای حسنین سابق وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کو ہند ۔ جرمنی تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے نمایاں کام اور خدمات کے اعتراف میں جمہوریہ جرمنی کا کراس آف آرڈر آف میرٹ عطا کیا گیا ۔ ہندوستان میں متعین سفیر جرمنی میکائیلی اسٹینر نے حال میں ہندوستان میں جرمنی کے سفارتخانہ میں پروفیسر سی

کشن ریڈی تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے صدر

نئی دہلی 13 مارچ ( پی ٹی آئی )بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے آج نئی ریاست تلنگانہ اور سیما آندھرا کیلئے اپنے صدور کا اعلان کیا ہے۔ سیما آندھرا میں بی جے پی یونٹ کی صدارت کے ہری بابو کریں گے جبکہ کشن ریڈی نئی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی صدر ہوں گے۔ سومو وی راجو کو الیکشن منجمنٹ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیاہے۔

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز

حیدرآباد 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)وائی ایس آر کانگریس پارٹی کل 14 مارچ سے اپنی انتخابی مہم کو قطعیت دے گی۔ پارٹی صدر جگن موہن ریڈی نرسا پور سے انتخابی مہم شروع کریں گے ۔اس مہم میں ان کے ہمراہ وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وجیہ اماں (والدہ) اور بہن شرمیلا بھی حصہ لیں گی۔ وجیہ اماں کی یاترا 16 مارچ سے ضلع اننت پور کے کدری مقام سے شروع ہوگ

شہر میں بلدی مسائل کیلئے جی ایچ ایم سی ذمہ دار :عام آدمی پارٹی

حیدرآباد 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بلدی مسائل اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بلدیہ نے فنڈس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد عام آدمی پارٹی ٹیم کی سربراہ جسوین جیرتھ نے کہا کہ جی ایچ ا

شہری ہوا بازی ملک میں علاقوں کو مربوط کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( رتنا چوٹرانی ) : ہندوستانی شہری ہوا بازی کی جانب سے علاقائی طور پر مربوط کرنے کے لیے ایک یکو سسٹم تیار کرتے ہوئے اس شعبہ میں ایک انقلاب کی تیاری کی جارہی ہے ۔ حکومت ریاستی اور مرکزی حکومت کی اشتراکی کاوشوں سے علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے ملک بھر میں 50 کم لاگتی ایرپورٹس قائم کرنے کے عمل میں ہے ۔ ایف آئی سی سی آئی کے

جوڑوں کے درد اور دیگر امراض کیلئے حجامہ بہترین علاج، دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ، خاتون ڈاکٹرس کی خدمات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ بروز اتوار 23 مارچ (21 قمری تاریخ) کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ اپنے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا معائنہ