ورزش کے دوران نوجوان فوت ،ناگول میں جم کی تالا بندی
حیدرآباد 16 مارچ( پی ٹی آئی) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) حکام نے آج ناگول میں ایک جم کو بند کردیا جہاں اتوار کو ورزش کے دوران ایک 22 سالہ نوجوان فوت ہوگیا ۔ جے ایچ ایم سی کے زونل کمشنر ( مشرقی زون) این رگھو پرساد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ناگول میں واقع ’الڈو سالڈ فٹنس‘ جم کا معائنہ کیا جہاں پتہ چلا کہ یہ جم جائز تجا