شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر عمل آوری میں بلدیہ کی ناکامی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر کی خوبصورتی کے لیے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کئی منصوبے تیار کئے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل آوری میں مجلس بلدیہ ناکام ہوتی نظر آتی ہے ۔ پرانے شہر کا کوئی پراجکٹ ہو اسے فوری طور پر مکمل کرنے کے اقدامات نہیں کئے جاتے یا پھر اسے تعطل کا شکار بنادیا جاتا اور ایک منزل پر پہنچ کر پراجکٹ سے دس

تقسیم ریاست کے عمل کو تیز تر کرنے مرکز کی ہدایت

حیدرآباد 17 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی معتمد داخلہ مسٹر انیل گوسوامی منگل کو حیدرآباد کا دورہ کر نے والے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ امکان ہے کہ مسٹر گوسوامی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے تقسیم آندھرا پردیش کے عمل کو تیز تر کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر مسٹر نرسمہن

رکن اسمبلی میدک کو ٹی آر ایس میں شمولیت سے گریز کی تلقین

حیدرآباد 17 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں ایک کانگریس رکن اسمبلی کو ٹی آر ایس میں شمولیت سے روکتے ہوئے پارٹی ہزیمت سے بچ گئی ہے ۔ رکن اسمبلی کو راہول گاندھی کے دفتر کی مداخلت کی وجہ سے کانگریس سے ترک تعلق سے روکا گیا ۔ رکن اسمبلی میدک نندیشور گوڑ کانگریس سے علیحدگی اختیار کرکے ٹی آر ایس میں شامل ہونا چاہتے تھے ۔ نندیشور گوڑ نے نامہ نگا

حالت نشہ میں سابق وزیر کے فرزند کی ہنگامہ آرائی

شمس آباد 17 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پر کل رات سابق ریاستی وزیر مسٹر گنٹہ سرینواس کے فرزند روی تیجا نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ شراب نوشی کرنے کے بعد ہنگامہ آرائی کی ۔ تفصیلات کے بموجب روی تیجا اپنے دوست اندرا تیج تاجر کے ساتھ ائرپورٹ کے پریمیم پلازہ میں شراب نوشی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے ائرپورٹ کے احاط

رائے دہندوں کیلئے ایس ایم ایس سہولت دوبارہ کارکر: بنور لال

حیدرآباد 17 مارچ ( این ایس ایس ) چیف الیکٹورل آفیسر بنور لال نے آج واضح کیا کہ ریاستی چیف الیکٹورل آفس کی جانب سے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے ایس ایم ایس کی جو سہولت اتوار کو رک گئی تھی وہ ایک معمولی عارضی فنی غلطی کا نتیجہ تھی اور اب یہ سہولت دوبارہ کارکرد ہوگئی ہے ۔ اپنے ایک اعلامیہ میں مسٹر بنور لال نے بتایا کہ ایس ایم ایس

ایس ایس سی امتحانات کا 27مارچ سے آغاز

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کا 27 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے علاوہ تلبیسی شخصی و نقل نویسی کو روکنے ضلع واری اساس پر سخت گیر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات میں ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے فلائنگ اسکواڈ میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین و عہ

کانگریس کے دور حکومت میں عوام خوشیوں سے محروم : نائیڈو

حیدرآباد 17 مارچ ( این ایس ایس ) صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ کانگریس نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں عوام نہ صرف اپنی خوشیوں سے محروم ہوگئے بلکہ سارے ملک کے عوام اس کی حکمرانی سے خوش نہیں ہیں ۔ نائیڈو نے لمباڑی اور گریجن طبقہ کے افراد سے ملاقات کے موقع پر یہ بات کہی جو ہولی

سیماآندھرا میں کانگریس کی ’’ بس یاترا ‘‘

حیدرآباد 17 مارچ ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر مسٹر کے چرنجیوی اور سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے دوسرے قائدین تقسیم ریاست کے فیصلے پر عوامی ناراضگی کو دور کرنے کیلئے ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے علاقہ میں ایک بس یاترا کا اہتمام کرینگے تاکہ رائے دہندوں اور پارٹی ورکرس سے رابطہ کیا جاسکے ۔ کہا جارہا ہے کہ تقسیم ریاست کے فیصلے سے

تلنگانہ کانگریس قائدین کا پارٹی کی انتہائی حکمت عملی پر غور

حیدرآباد 17 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں جارحانہ انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ کانگریس تشہیری مہم کمیٹی کے صدر نشین مسٹر دامودر راج نرسمہا اور شریک صدر نشین محمد علی شبیر نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر پنالہ لکشمیا سے ملاقات

ختم مارچ تک ریاست میں گرمی بڑھ جائیگی ۔ سائینسدان کا ادعا

حیدرآباد 17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست میں آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائیگا اور ماہ مارچ کے ختم تک درجہ حرارت 42 ڈگری سلئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ موسمیات کے سائینسداں نرسمہا راؤ نے آج بتایا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائیگا ۔ ’ سیاست ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائیگا ۔ رائلسیما

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ سے ملت کی تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) زیور تعلیم سے مسلمانوں کو آراستہ کرنے کی غرض سے وقف کی گئی بیشتر اوقافی جائیدادوں کی تباہی ریاست کے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا سبب بنی وقف جائیدادوں کی تباہی‘ تلنگانہ تحریک کی کامیابی اور مسلمانوں کا لائحہ عمل کے عنوان پر اُردو گھر مغل پورہ میں منعقدہ کل جماعتی جلسہ عام سے صدراتی خطاب کے دوران جن

حصول تلنگانہ کے سی آر کی جدوجہد کا نتیجہ

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کیشو راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول میں کانگریس قائدین کا کوئی رول نہیں ہے اور صرف کے سی آر کی قیادت میں جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ حاصل ہوا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیشو راؤ نے تلنگانہ کے حصول میں کانگریس قائدین کی دعویداری کو مسترد کردیا اور کہا کہ تل

ٹی آر ایس کی کانگریس کے ساتھ اتحاد کی پیشکشی پر غور کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے کہا کہ کانگریس نے اتحاد کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں اگر ٹی آر ایس پیشکش کرتی ہے تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا ۔ دو مرتبہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی نامزد ہونے پر ڈی سرینواس سینئیر قائد کیسے ہوگئے ؟

وائی ایس آر کانگریس پر کانگریس کے ساتھ ساز باز کا الزام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر صدر کانگریس پارٹی مسز سونیا گاندھی کے ساتھ مبینہ سیاسی سازباز کرلینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ محض ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ تلگو دیشم پارٹی کو نقصان پہونچا کر تلگو دیشم پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنا ہی کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا