چلرکی عدم دستیابی ایک مسئلہ ، بحث و مباحث کا موجب

حیدرآباد۔/26 مارچ(سیاست نیوز) چلر کے فقدان کے باعث گاہک اور دکاندار کے درمیان بسا اوقات تکرار ہوجایا کرتی ہے۔ دکاندار حضرات نے سکوں کی کمی کا یہ حل نکال لیا ہے کہ وہ سکوں کی بجائے کچھ اشیاء گاہک کو تھمادینے لگے ہیں مگر آر ٹی سی بس کنڈکٹرس اور مسافرین ہنوز چلر کی کمی کے باعث الجھن کا شکار ہیں۔ شہر میں چلر کی عدم دستیابی ہر ایک کے لئے م

کمشنر دہلی پولیس کو ریاستی اقلیتی کمیشن کی نوٹس

حیدرآباد۔/25 مارچ(سیاست نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن نے مولانا محمد عبدالقوی ناظم جامعہ اشرف العلوم کے فرزند کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کمشنر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 15 یوم مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل مولانا محمد عبدالقوی دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس (دینیہ) کی اجلاس میں شرکت کے

سیکولر حکومت کے لیے تعلیم یافتہ با کردار ، غیر متعصب امیدواروں کا انتخاب ضروری

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : ایلڈرس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام دانشوروں و اراکین کا مشاورتی اجلاس بعنوان ’ مجوزہ انتخابات میں اقلیتوں کا لائحہ عمل ‘ حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ پروفیسر گوتم پینگل سابق پروفیسر ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج ( فرزند جسٹس جگن موہن ریڈی سابق چیف جسٹس و سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ) نے صدارت کی ۔ جناب آصف پ

ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کے فیصلہ کی تردید

حیدرآباد ۔26 ۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے پدا پلی کے رکن پارلیمنٹ جی وویک نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے صحافت کے مختلف گوشوں میں یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ جی وویک دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ اسی طرح ناگر کرنول کے

پون کلیان کی پارٹی انتخابات سے قبل میک اپ بعد انتخابات پیک اپ

حیدرآباد ۔26 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کے صدر کویتا نے فلمسٹار پون کلیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جنا سینا کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان کی پارٹی انتخابات سے قبل ’’میک اپ‘‘ اور انتخابات کے بعد ’’پیک اپ‘‘ کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندوں کو گمراہ کرنے کے مقصد سے پون کلیان نے پارٹی قائم

خواجہ احمد عباس سماج کے ہارے ہوئے افراد کی آواز تھے

حیدرآباد۔/26 مارچ(سیاست نیوز) خواجہ احمد عباس ایک عظیم جہد کار رہے ہیں جن کی ساری زندگی جدوجہد سے معمور رہی۔ انہوں نے اذکار رفتہ اور فرسودہ نظام کے خلاف اور نئے نظام کے حق میں اپنی خدمات جاری رکھیں۔ جہاں بھی اور جس سماج میں بھی انسان شکست سے دوچار رہا تھا وہاں خواجہ عباس نے اپنی جدوجہد سے اُس انسان کی مدد کی۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹ

کے سی آر کے خلاف مقابلہ کیلئے ایم نرسمہلو تیار

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم کے سینئر لیڈر متھو کوپالی نرسمہلو نے آج کہاکہ وہ ٹی آر ایس صدر کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کے سی آر کسی بھی علاقہ سے امیدوار ہوں، وہ اُن کا مقابلہ کریں گے۔ اگر کے سی آر نے ملکاجگیری حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ کرنے کو پسند کیا تو وہ وہاں سے بھی مقابلہ کریں گے۔ نرسمہلو ن

چندرشیکھر راؤ پر جے پرکاش نارائن کی تنقید

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) قومی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن رکن اسمبلی نے آج صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ خاندانی حکمرانی کو کے سی آر کی جانب سے تائید کرنا انتہائی شرم کی بات ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے کہاکہ سیاست اور سیا

مولانا عبدالقوی سے کرائم برانچ کی پوچھ گچھ

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) ناظم مدرسہ اشرف العلوم مولانا عبدالقوی کو احمد آباد کرائم برانچ نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل خصوصی پوٹا عدالت کی جانب سے 14دن کی پولیس تحویل منظور کئے جانے پر کرائم برانچ کے عہدیداروں نے مولانا کو اپنی تحویل میں لیکر کرائم برانچ کے دفتر منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ

درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ سے رقم وصول کرنے والے ملازم وقف بورڈ کیخلاف مقدمہ

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبال آئی پی ایس نے درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کے تین ملازمین کو 4.8 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کے ذمہ دار انیس الغرباء کے ملازم عظیم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ انیس الغرباء کا ایک ملازم عظیم تعیناتی پر فی الحال وقف بورڈ میں کام کررہا ہے۔ اُس نے درگاہ حضرت جہانگیر

آج روزنامہ سیاست کے زیراہتمام قومی یکجہتی پروگرام

حیدرآباد 25 مارچ (راست) آسام اور منی پور کے تباہ حال خاندانوں کو پورے ہندوستان میں ہمدردی اورپیار سے دیکھا جارہا ہے، ’’انسان دشمن دہشت گردوں کی نسل کشی کے خلاف‘‘ روزنامہ سیاست کی جانب سے جناب زاہد علی خاں (ایڈیٹر سیاست و ممبر نیشنل فاؤنڈیشن کمیونٹ ہارمونی) قومی یکجہتی پر مبنی محبتوں کے چراغ جلائیں گے۔ سری اشوک سجن ہار سکریٹری NF

تلنگانہ میں موسم خشک

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا، تلنگانہ اور رائلسیما میں آندھرا 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسیس رہے گا۔