گورنر کے دو مشیروں کی تعیناتی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے مشیروں کی حیثیت سے تعینات کئے گئے ۔ مسٹر این رائے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹرا اور مسٹر صلاح الدین احمد ( آئی اے ایس ) سابق چیف سکریٹری حکومت راجستھان نے ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور اپنی نئی ذمہ داریوں کا ریاستی سکریٹریٹ میں جائزہ حاصل کرلیا۔

تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ کے 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقوں میں انتخابات منعقد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے آج انتخابی اعلامیہ جاری کردیا۔ اس انتخابی اعلامیہ کی روشنی میں علاقہ تلنگانہ کے 17لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات میں پرچہ جات نامزدگیوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ پرچہ جات نام

بی جے پی۔ تلگودیشم ، کانگریس۔ سی پی آئی مفاہمت کا امکان

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی) علاقہ تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 30اپریل کو انتخابات کیلئے آج اعلامیہ جاری کردیا ہے اس دوران ایک طرف بی جے پیاور تلگودیشم تو دوسری طرف کانگریس اور سی پی آئی انتخابی مفاہمت کیلئے ایک دوسرے کے قریب پہنچ رہی ہیں۔ ان حالات میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس کو شاید تنہا م

تلنگانہ کی ترقی کیلئے کے سی آر کے دعوے غلط:پونالہ لکشمیا

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا نے آج الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ترقی کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ ریاست میں انتخابی مہم کے دوران دونوں پارٹیوں کے مابین لفظی بحث جاری ہے۔ پونالہ لکشمیا نے کے چندر شیکھر راؤ کے بعض تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے صدر اب تلنگا

رگھوویرا ریڈی نئی دہلی روانہ

حیدرآباد۔/2اپریل، ( این ایس ایس ) سیما آندھرا کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی آج نئی دہلی روانہ ہوگئے جنہیں اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کیلئے اے آئی سی سی نے طلب کیا تھا۔ وہ مزید دو دن دہلی میں قیام کریں گے۔ اے آئی سی سی قیادت سے ان کی ملاقات کے موقع پر مرکزی وزیر کے چرنجیوی اور پردیش کانگریس کمیٹی کے سا

پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی ناگزیر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی کو ناگزیر قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے والی حکومت کو جے اے سی پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کیلئے مجبور کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کی موجودہ ڈیزائن کے ذریعہ تعمیر

ایس ایس سی امتحانات، دو پرچوں کے اوقات پر نظر ثانی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پریس نوٹ ) ایس ایس سی امتحانات 2014ء کے لئلے قبل ازیں جاری نظام الاوقات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی طرف سے نظر ثانی کی گئی ہے جس کے مطابق 7اپریل کو جنرل سائنس پرچہ اول11بجے دن تا دوپہر 1:30 منعقد ہوگا۔ اس طرح 12اپریل کو سوشیل اسٹڈیز ( سماجی علم ) پرچہ اول بھی 11بجے دن تا دوپہر 1:30 بجے منعقد ہوگا۔

تلگودیشم۔ بی جے پی مفاہمت پر آج قطعی فیصلہ

نئی دہلی۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں توقع ہے کہ بی جے پی کی تلگودیشم پارٹی سے انتخابی مفاہمت ہوجائے گی۔ ان دونوں جماعتوں کے مابین بات چیت قطعی مرحلہ میں پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہآندھرا پردیش میں تلگودیشم سے مفاہمت کی صورت میں بی جے پی کو لوک سبھا کے13 اور اسمبلی کی 55نشستیں دیئے جائیں گے۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاوڈیکر ن

سیما آندھرا کے مزید دو قائدین کانگریس سے مستعفی ، تلگو دیشم میں شامل

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کانگریس پارٹی کے ساتھ نسل در نسل ایک طویل عرصہ سے وابستگی رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین نے ریاست کی تقسیم کرنے کانگریس پارٹی فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج اپنا رشتہ ناطہ توڑتے ہوئے کانگریس پارٹی کو خیر باد کیا اور تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔ تلگو دیش

ایمسیٹ کی 4 اپریل آخری تاریخ ، 22 مئی کو امتحان مقرر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ یم پی سی ، بی پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ایمسیٹ میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی 4 اپریل آخری تاریخ ہے اس کے بعد 500 روپئے جرمانہ ہوگا ۔ یہ امتحان ایمسیٹ 22 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کی 45 دن کی کراش کورس کوچنگ پروگرام ادارہ سیاست کے تحت سری چندرا جونیر کالج

تلگو دیشم اور کانگریس پارٹیوں پر عوامی استحصال کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا اقتدار یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پہلی حکومت ٹی آر ایس کی ہوگی۔ تلنگانہ بھون میں آج ملکاجگیری کے رکن اسمبلی اے راجندر، تلگو دیشم کے سابق وزیر اور فلمی اسٹار بابو موہن اور نلگنڈہ سے

کانگریس قائد و سابق وزیر پی وینکٹیشور راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : سابق وزیر اور کانگریس قائد پنامانینی وینکٹیشور راؤ نے آج تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ ریاست کی تقسیم پر ناراض تھے جب کہ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا ریاست ترقی کرے گی ۔ تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد سے کانگریس قائدین کی تلگو دیشم میں شم

ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید گرمی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساحلی آندھرا کے اضلاع وشاکھا پٹنم ، کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم اور نیلور میں آئندہ دو دنوں میں گرمی کی شدت جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں بتایا گیا کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوگی ۔ ساحلی آندھرا ، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ حیدرآباد اور اس کے قرب و جو

خلوت میں 32 کروڑ روپئے لاگتی ملٹی لیول پارکنگ کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : خزانہ عامرہ موتی گلی خلوت میں ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کے سلسلہ میں حکومت اور عوامی نمائندوں نے بلند بانگ دعوے کئے ۔ سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے 5 جون 2011 کو اس ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا لیکن اب تک اس ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کی تعمیر ہی عمل میں نہیں آئی جب کہ جی ایچ ایم س