ووٹر لسٹ سے نام غائب ،برہم ووٹر کی خودکشی

محبوب نگر ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) ضلع محبوب نگر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے پہلے مرحلے کے انتخابات جو 35 زیڈ پی ٹی سی اور 512 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے منعقد ہوئے ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق تلدا کل منڈل کے موضع شیشن پلی میں جئے انا نامی ووٹر ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہونچا ۔ فہرست میں نام غائب ہونے سے اس کو ووٹ دینے سے روکا گیا جس

؍9 اپریل کو کے سی آر کی پرچہ نامزدگی

سنگاریڈی ۔ 6 اپریل ( سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس کے سی آر حلقہ اسمبلی گجویل سے 9 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر اس خصوص میں پارٹی کیڈر کو ہدایت دے چکے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی گجویل سے 8 ؍ اپریل کو نرساریڈی کانگریس امیداور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ جبکہ 7 اپریل کو تلگودیشم امیدوار پرتاب ریڈی پرچہ نامزدگ

میدک کے رکن اسمبلی تلگودیشم سے مستعفی ،بی جے پی سے مفاہمت پر اعتراض

حیدرآباد 6 اپریل (این ایس ایس ) میدک کے تلگودیشم رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو نے مفاہمت کے تحت ملکاجگیری کی نشست بی جے پی کو دیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی پارٹی سے استعفی دے دیا۔ ہنمنت راو نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابونائیڈو سے ان کے گھر ملاقات کی بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’چن

مولانا عبد القوی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز

احمد آباد ۔ 6؍ اپریل (ای میل) عین انتخابات سے قبل حیدرآباد کے عالم دین مولانا عبدالقوی کی گرفتاری سے حیران و پریشان جمعیۃالعلماء ہند نے قانونی اور سیاسی سطح پر ان کی رہائی کی جدوجہد کو موثر بنانے کے لئے نامور وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ان کے دفاع میں 7؍ اپریل کو احمد آباد کے پوٹا کورٹ میں موجود رہیں گے ساتھ ہی وکلاء کے ساتھ کوآرڈی

ضلع اور منڈل پریشدوں کے انتخابات کیلئے 80 فیصد رائے دہی

حیدرآباد۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز کے لئے پہلے مرحلہ کے تحت آج منعقدہ رائے دہی چند ایک معمولی نوعیت کے واقعات کے ماسواء بحیثیت مجموعی پرامن رہی ۔ اور رائے دہی کا اوسط تقریباً 80 فیصد رہنے کی اطلاعات ہیں ۔ رائے دہی سے متعلق مکمل رپورٹس موصول نہ ہونے کی وجہ سے رائے دہی قطعی فیصد کا اظہار کرنا مشکل ہے

راجمندری میں ویان سے آٹو رکشا کا تصادم ‘ ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

راجمندری ۔ 6 ؍ اپریل ( پی ٹی آئی) ضلع مشرقی گوداوری کے کتہ پیٹ منڈل میں ایک ویان سے آٹو رکشا کے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں آج 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں۔ وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ کتہ پیٹ منڈل کے گولہ کوٹا واری پالم کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کتہ پیٹ سے املاپورم کی سمت جانے والا آٹو رکشا