لاٹری کے نام پر عوام کو دھوکہ، ایک گرفتار
حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ لاٹری کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر آباد (کرائمس) شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ گنڈی پیٹ کے ساکن کے وکاس نے جاریہ سال جنوری میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں پولیس نے کارروائی