کانگریس کی کامیابی یقینی : جانا ریڈی
حیدرآباد ۔ 4 ؍ مئی ( سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر مسٹر کے جاناریڈی نے ادعا کیا کہ ریاست تلنگانہ میں پہلی حکومت تلنگانہ کانگریس پارٹی ہی تشکیل دے گی ۔ اور کہا کہ مزید ایک ہفتہ بعد حقیقی صورتحال واضح ہو جائیگی ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے جانا ریڈی نے کہا کہ تمام قائدین کے اندازے غلط ثابت ہوں گے