کشن باغ کرفیو میں آج صبح سے نرمی

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے کشن باغ کرفیو زدہ علاقہ میں آج اضطراب آمیز سکون رہا اور پولیس نے حالات معمول پر لوٹنے کے پیش نظر کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سائبر آباد پولیس کے بموجب کل صبح 6 بجے تا شام 6 بجے کرفیو میں نرمی دی جائے گی ۔ کرفیو میں نرمی کے دوران پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کشن باغ

کے سی آر کی سکیورٹی میں اضافہ

حیدرآباد 18 مئی (این ایس ایس ) پولیس حکام نے ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو کو کل رات ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد سے ان کی سکیوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا ہے کیونکہ باور کیا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس قائد مقننہ کے انتخاب کے ساتھ ہی اب یہ امکان ہے کہ وہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوں گے ۔ پولیس نے انہیں بلیٹ

عثمانیہ یونیورسٹی کے آج امتحانات

حیدرآباد 18 مئی ( آئی این این ) عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر کے پرتاپ ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ اور کیمپس کالجس میں پوسٹ گریجویٹ ایم بی اے ، بی ای ، بی ٹیک امتحانات معلنہ نظام الاوقات کے مطابق 19 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دن کے امتحانات ملتوی نہیں کئے جائیں گے ۔

تلنگانہ و آندھرا پردیش کے متوقع چیف منسٹر کے سی آر و چندرا بابو کو مبارکباد

حیدرآباد۔ 18 مئی (پریس نوٹ) امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش و اڑیسہ نے علاقہ تلنگانہ و علاقہ سیما۔ آندھرا کے متوقع چیف منسٹر مسرز کے چندرا شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو سربراہان ٹی آر ایس اور ٹی ڈی پی کو اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ان کے بہترین مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ

انجینئرنگ ، اگریکلچرل و میڈیسن میں داخلہ انٹرنس ’’ایمسیٹ 2014‘‘

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) ریاست بھر میں انجینئرنگ، اگریکلچرل و میڈیسن کورسیس میں داخلوں کیلئے ’’ایمسیٹ 2014‘‘ کا 22 مئی کو منعقد ہوگا۔ ایمسیٹ2014 ء کے وسیع پیمانے پر اور پرامن انعقاد کیلئے وسیع تر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس مرتبہ ایمسیٹ 2014 ء میں ایک ٹسٹ بھی تاخیر سے امتحانی مرکز پر پہونچنے والے کسی بھی امیدوار کو ایمسیٹ

ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے انتخابی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

حیدرآباد 18 مئی (پریس نوٹ) لوک ستہ پارٹی کے نیشنل صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے انتخابات میں ان کی پارٹی کو ہوئی شکست کی ذمہ داری قبول کی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ حالانکہ عوام نے نئی ریاست کے لئے اس کی آواز کی تائید و حمایت کی ہے۔ تاہم انتخابات میں وہ پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔